کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے۔۔۔

جناب گو کہ ابھی حلیم التوبہ کھانے میں وقت ہے۔ لیکن احتیاط قبل از علاج! :)
میاں! کچھ خوفِ خدا کھائیے اور دلیم بولیے دلیم۔۔۔
ورنہ یہاں بھی فتوے جاری ہوجائیں گے۔۔۔
ویسے "د لیم التوبہ" نئی ٹرم آگئی اردو میں میری بدولت۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ کبھی کبھی دل میں کیوں خیال آتا ہے؟ دماغ میں کیوں نہیں آتا؟

مزید یہ کہ یہ کبھی کبھی ہی کیوں آتا ہے، اکثر کیوں نہیں آتا؟
 
میاں! کچھ خوفِ خدا کھائیے اور دلیم بولیے دلیم۔۔۔
ورنہ یہاں بھی فتوے جاری ہوجائیں گے۔۔۔
ویسے "د لیم التوبہ" نئی ٹرم آگئی اردو میں میری بدولت۔
تو پھر ہم وہ پہلے ہیں جو صاحب ترکیب سے تشریح ترکیب کا مطالبہ کرتے ہیں!
 
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ کبھی کبھی دل میں کیوں خیال آتا ہے؟ دماغ میں کیوں نہیں آتا؟

مزید یہ کہ یہ کبھی کبھی ہی کیوں آتا ہے، اکثر کیوں نہیں آتا؟
جن کے پاس دماغ نہ ہو ان کے تو دل میں ہی آئے گا۔۔۔
جب دماغ ہی نہیں تو خود سے اکثر نہیں لایا جاسکتا۔۔۔۔ خیال خود ہی بھٹک کر آجاتا ہے وہ بھی کبھی کبھی۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
خیالوں کی دنیا بھی اللہ تعالی کا احسان ہے انسانوں پر۔۔۔۔کبھی کبھار جب ہم دنیا کے جھمیلوں سے بہت تھک سے جاتے ہیں تو ان خیالوں کی ردا اوڑھ کر اس دنیا سے کچھ دیر کے لیئے غائب سے ہوجاتے ہیں ۔۔۔پھر یہ اچانک سے مسکراہٹ
بن کر آجانے والے خیال ایسا لگتا ہے پھوار بن کر برس گئے ۔۔۔ان کا اثر بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ پھر آپ دنیا میں آکر سبک رفتاری سے اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیئے تیار ہوجاتے ہیں :) میں ایسا ہی سوچتی ہوں۔۔
کبھی کبھی کے یہ جگنو سے خیال مجھے بہت تسکین دیتے ہیں ۔۔۔۔جیسے چاند کبھی میری کھڑکی سے جھانک رہا ہو تو
اچانک سے میرے دل میں خواہش ہوتی ہے کہ میں ہاتھ بڑھا کر اسے اپنی مٹھی میں لے لوں۔۔۔:) پھر کچھ دیر کے لیئے اتنا ضرور ہوتا ہے کہ میں اپنے اس خیال اور خواہش پر مسکراتی ہوں :) (اب کوئی مجھے چاند کی ہئیت نہ بتانے بیٹھ جائے کہ میں اپنے اس خیال میں ملاوٹ نہیں چاہتی ):tongue:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
خیالوں کی دنیا بھی اللہ تعالی کا احسان ہے انسانوں پر۔۔۔ ۔کبھی کبھار جب ہم دنیا کے جھمیلوں سے بہت تھک سے جاتے ہیں تو ان خیالوں کی ردا اوڑھ کر اس دنیا سے کچھ دیر کے لیئے غائب سے ہوجاتے ہیں ۔۔۔ پھر یہ اچانک سے مسکراہٹ
بن کر آجانے والے خیال ایسا لگتا ہے پھوار بن کر برس گئے ۔۔۔ ان کا اثر بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ پھر آپ دنیا میں آکر سبک رفتاری سے اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیئے تیار ہوجاتے ہیں :) میں ایسا ہی سوچتی ہوں۔۔
کبھی کبھی کے یہ جگنو سے خیال مجھے بہت تسکین دیتے ہیں ۔۔۔ ۔جیسے چاند کبھی میری کھڑکی سے جھانک رہا ہو تو
اچانک سے میرے دل میں خواہش ہوتی ہے کہ میں ہاتھ بڑھا کر اسے اپنی مٹھی میں لے لوں۔۔۔ :) پھر کچھ دیر کے لیئے اتنا ضرور ہوتا ہے کہ میں اپنے اس خیال اور خواہش پر مسکراتی ہوں :) (اب کوئی مجھے چاند کی ہئیت نہ بتانے بیٹھ جائے کہ میں اپنے اس خیال میں ملاوٹ نہیں چاہتی ):tongue:
عرصہ بیتا کبھی ہم نے "تخیل" لفظ کو احساسات سے اسالیب میں ڈھالا تھا۔۔۔۔ کتنی ہی پرتیں جمتی جاتی ہیں مجھ پر بھی۔۔۔ :)
 

محب اردو

محفلین
رندان بےریا کی صحبت کسے نصیب
زاہد بھی ہم میں بیٹھ کر انسان ہوگئے
یہ ’’ رندان ‘‘ کا تلفظ اور معنی کیا ہے ؟
اس سے پہلے آپ نے قیصرانی صاحب کےجواب میں ایک لفظ ’’ اجگر ‘‘ استعمال کیا ہے ۔ اسی کی بھی وضاحت مطلوب ہے ۔
منتظر نوازش ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ ’’ رندان ‘‘ کا تلفظ اور معنی کیا ہے ؟
اس سے پہلے آپ نے قیصرانی صاحب کےجواب میں ایک لفظ ’’ اجگر ‘‘ استعمال کیا ہے ۔ اسی کی بھی وضاحت مطلوب ہے ۔
منتظر نوازش ۔
اجگر ڈریگن بھی ہو سکتا ہے اور اژدہا جو اپنے منہ سے آگ نکالتا ہو :)
رندان شاید رِند کی جمع ہے
 

سلمان حمید

محفلین
میرا دل کرتا ہے کہ اگر آپ چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں خوش ہیں تو آپ کو اپنے ارد گرد کے لوگ جو آپ کی ذمہ داری ہیں وہ بھی چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں خوش ہو جانے والے مل جائیں تاکہ آپ کو اپنی مرضی کے خلاف بہت ترقی نہ کرنی پڑے۔ میرا دل کرتا ہے کہ اس پردیس کو چھوڑ چھاڑ کراپنے گھر جاؤں اور اپنی ماں کی گود میں سر رکھ دوں اور پھرکوئی بھی نہ پوچھے کہ اب کماؤ گے کتنا اور کھاؤ گے کیا :)
 
Top