کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

شعیب گناترا

لائبریرین
شوہر کو کبھی اتنی راحت نہ دو کہ وہ شادی کو اچھی چیز سمجھ کر ایک اور کا سوچے۔۔۔

(پہلی بیوی کی ڈائری سے اقتباس)
 

شعیب گناترا

لائبریرین
شادی کیا ہوتی ہے اس کو سمجھنے کے لیے ایک سائنسدان نے شادی کر لی، اب اس کو سمجھ نہیں آ رہا کہ سائنس کیا ہوتی ہے۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
مشرقی روایات کی خوبصورتی دیکھیے کہ میاں بیوی کے حالات جتنے بھی تلخ ہوں مگر بچّے باقاعدگی سے پیدا ہوتے رہتے ہیں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
مرد کو شادی کے پہلے دن ہی اندازہ لگا لینا چاہیے کہ بندہ 500 بندوں کی بارات لے کر جاتا ہے اور وہ شیرنی اُدھر سے اکیلی ہی چلی آتی ہے۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
’’صنفِ نازک‘‘ نکاح نامے پر دستخط ہوتے ہی ’’صنف ناجھک‘‘ بن جاتی ہے۔۔ یعنی شوہر کے آگے کبھی نہ جُھک۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
میں ایک سوٹ لینے گئی تھی بازار لیکن مجھے بہت خوبصورت جوتے نظر آگئے تو اس لیے میں یہ ہینڈ بیگ لے آئی ہوں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
مڈل کلاس محبوبہ کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اس کی گود میں پیار سے سر رکھو تو وہ جوئیں نکالنا شروع کر دیتی ہے۔
 
Top