کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

شعیب گناترا

لائبریرین
بیوی کے پوچھنے پہ کہ ”سُنا ہے مریخ پہ کوئی زندگی نہیں“، شوہر کا جوا ب؛ ”میری تے زمین تے وی کوئی نئیں“۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
آپ کے سینڈوچ سے کاکروچ کا برآمد ہونا کوئی مسئلہ نہیں لیکن آپ کے آدھے کهائے ہوئے سینڈوچ سے آدھا کاکروچ کا برآمد ہونا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
آدھی رات کو گلی میں شور سن کر شوہر کی آنکھ کھلی،
باہر نکل کر محلے والوں سے پوچھا کہ اتنا شور کیوں۔۔۔۔؟

انہوں نے کہا:
خبردار رہنا، محلے کے پانی میں زہر آگیا ہے۔۔۔۔

جب یہ سن کر شوہر واپس گھر آیا تو بیوی نے پوچھا:
سنیں، باہر کیا ہوا ہے۔۔۔۔؟

شوہر:
کچھ نہیں ہوا،
سب خیر ہے،
تم پانی پیو اور سوجاؤ۔۔۔۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
دو بندوں سے ملنے کا بہت دل ہے، ایک وہ جو گلی پکی ہونے پر راتوں رات اس میں جمپ بناتا ہے اور دوسرا جو اس جمپ میں موٹر سائیکل کا راستہ۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
جب دکاندار کہہ رہا ہوتا ہے کہ ”ہم آپ کو زیادہ نہیں لگائیں گے“ تو کچھ لوگ اسے ”ریٹ“ سمجهتے ہیں جبکہ اصل میں وہ ”چونا“ کہہ رہا ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سارے صابن 99٫9 فیصد ہی جراثیم کا خاتمہ کیوں کرتے ہیں؟ یہ 0٫1 فیصد جو بچ جاتا ہے وہ کیا کوئی خاص ہوتا ہے؟
 

شعیب گناترا

لائبریرین
لوگ صبح صبح اپنی جانو کے رات والے میسجز پڑھ رہے ہوتے ہیں اور میں بے نظیر انکم سپورٹ والے ڈیلیٹ کر رہا ہوتا ہوں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
جس خاتون نے یہ جملہ دریافت کیا ہے کہ سب مرد ایک جیسے ہوتے ہیں، لگتا ہے اس کا خاوند چین میں گم ہوگیا تھا۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
ایک آنٹی ہر شادی میں مجھےکہتی تھیں؛ ”اگلی باری تمہاری ہے“۔
کل جب میں نے ان سے یہی بات ایک فوتگی پر کہی تو غصہ کر گئیں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
بستر پر چھپکلی دیکھو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، اصل مسئلہ تب ہوتا ہے جب وہ اچانک کہیں غائب ہوجاتی ہے۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اکثر خواتین کاپی پینسل لے کر ٹی وی پروگرام سے کھانے کی ترکیبیں نوٹ کرنے کے بعد بھی ٹنڈے پکا لیتی ہیں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
بیوی: میں نے سنا ہے کہ جنت میں مردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملے گا؟

شوہر: کچھ نہیں! یہ پیکج صرف مظلوم طبقے کیلئے ہے۔
 
Top