کراچی میں عید ملن پارٹی

کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی یہ چند گھنٹوں کے لئے کراچی کو ہاتھ لگانے آ رہے ہیں کیا؟۔:)
:)۔ ہاتھ لگانے نہیں آرہا ساجد بھائی۔۔ کچھ ضروری کام ہے اس سلسلے میں آرہا ہوں۔ ویسے بھی کراچی گئے ہوئے دو مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے۔ آپ بھی کبھی تشریف لائیں کراچی۔
 
کاشفی

محفلین
جناب ہمیں مجبور نہ کریں کراچی آنے پہ۔ مہمان نوازی پہ بہت خرچ ہو جائے گا آپ کا کیونکہ ہم کاشفی بھائی کی طرح چند گھنٹوں کے لئے نہیں آئیں گے۔;)
آپ جب بھی کراچی آئیں ہمیں بتا دیجئے گا۔ آپ کی میزبانی کر کے ہمیں خوشی ہوگی۔
 
ساجد

محفلین
آپ جب بھی کراچی آئیں ہمیں بتا دیجئے گا۔ آپ کی میزبانی کر کے ہمیں خوشی ہوگی۔
کاشفی بھائی ، بہت شُکریہ محبت کا۔ خُدا اس خلوص کا آپ کو اجر دے۔ انشاء اللہ کبھی کراچی آنا ہوا تو آپ کے دولت خانے پر ضرور حاضر ہوں گا۔ہماری دعا ہے کہ کراچی پھر سے مسکرانے لگے اس پر سے اندوہ کا غبار ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹ جائے۔
 
جزاک اللہ ۔ دعاوں میں یاد رکھا کریں۔ اور خوش و خرم رہیں سدا۔ آمین۔
 
میر انیس

لائبریرین
مقدس مجبوری ہے خلیل بھائی نے لڑکیوں کا آنا سخت ممنوع قرار دیا ہے۔ ورنہ کراچی سے کافی لڑکیاں تھیں جو شریک ہوسکتی تھیں پر آرڈر از آرڈر
 
مقدس مجبوری ہے خلیل بھائی نے لڑکیوں کا آنا سخت ممنوع قرار دیا ہے۔ ورنہ کراچی سے کافی لڑکیاں تھیں جو شریک ہوسکتی تھیں پر آرڈر از آرڈر
1: مقدس بٹیا، لڑکی نہیں ہیں بٹیا رانی ہیں۔ :) :) :)
2: خلیل الرحمٰن بھائی جب خود ہی غائب ہیں تو اب احکامات معاون منتظم پارٹی کے چلیں گے۔ :) :) :)
3: آپ کوشش کر لیں، کراچی سے خال خال "لڑکیاں" ہی شامل ہوں گی۔ :) :) :)
 
حسان خان

لائبریرین
انشاء اللہ کل دو بجے دوپہر آپ سب سے مزارِ قائد پر ملاقات ہو گی۔ میرے پاس فی الحال صرف امین بھائی کا نمبر ہے، اس لیے مزار کے دروازے (گیٹ) پر پہنچ کر امین بھائی کو کال کروں گا۔
 
زبیر مرزا

محفلین
انشاء اللہ کل دو بجے دوپہر آپ سب سے مزارِ قائد پر ملاقات ہو گی۔ میرے پاس فی الحال صرف امین بھائی کا نمبر ہے، اس لیے مزار کے دروازے (گیٹ) پر پہنچ کر امین بھائی کو کال کروں گا۔

اس وقت کاش میں کراچی میں ہوتا تو سب سے پہلے وہاں پہنچ جاتا:( کوئی مجھے بھی یاد کرے گا:(
کوئی فون کال ہی صحیح :(
 
زبیر مرزا

محفلین
زحال بھائی آپ اس وقت کہاں مقیم ہیں؟
پاکستان سے باہر ہوں حسان - ویسے میں یہ عید کراچی میں ہی کرتا پچھلے سال کی طرح لیکن ہمارے بھائی صاحب خود چلے گئے ہمیں
گھرکی چوکیداری کرنے کا حکم دے کر کہ بکراعید پرچلے جانا:(
 
زبیر مرزا

محفلین
میر انیس بھائی ایک کام کردیں گے؟ اگر میں خود ہوتا وہاں تو یہ زحمت آپ کو نا دیتا
جتنے بھی محفلین اس پارٹی میں شریک ہوں اُن سے پلیز تھلیسمیا کے مریض بچوں کے لیے کچھ مالی تعاون کا کہیں
اورجو رقم جمع ہو وہ اُردومحفل کے نام سے عطیہ کردیں تو اس طرح اپنی خوشیوں میں ان بچوں کی دعائیں بھی شامل کرلیں گے
تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس کارخیر میں جو باآسانی ممکن ہو Donation دیں
 
ہاں مرزا ضرور کہ دوں گا کیوں نہیں کہوں پر یار میں اس دھاگے میں جو تم نے کھولا ہی انکی امداد کیلئے تھا میں تم کو بتا چکا ہوں کہ ایسی باتوں کے کیا نتائج ہوتے ہیں
 
میر انیس

لائبریرین
اس وقت کاش میں کراچی میں ہوتا تو سب سے پہلے وہاں پہنچ جاتا:( کوئی مجھے بھی یاد کرے گا:(
کوئی فون کال ہی صحیح :(
میرا نمبر بھی نوٹ کرلو نا اسی گفتگو میں لکھا ہے اور باقی بھی کئی لوگوں کے فون نمبرز وہاں موجود ہیں
 
میر انیس

لائبریرین
1: مقدس بٹیا، لڑکی نہیں ہیں بٹیا رانی ہیں۔ :) :) :)
2: خلیل الرحمٰن بھائی جب خود ہی غائب ہیں تو اب احکامات معاون منتظم پارٹی کے چلیں گے۔ :) :) :)
3: آپ کوشش کر لیں، کراچی سے خال خال "لڑکیاں" ہی شامل ہوں گی۔ :) :) :)
یار سعود تمہارے خود ساختہ بڑہاپے کی قسم میں تم سے بھی زیادہ بوڑھا ہوں مطلب ہی نہیں سمجھ پایا کہ بٹیا لڑکی اور بٹیا رانی میں کیا فرق ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
عید ملن پارٹی کے شرکاء کے لیے امین فہیم احتیاطی اورحفاظتی نکات
1- امین اپنی ٹرائی سائیکل پر رنگین چشمہ لگا کرآئیں گے لہذا آپ کو ٹکرمارسکتے ہیں
2- فہیم اپنی بوتل پی کرآپ کی بوتل پینے کی کوشش کریں گے
3- امین آپ کی قمیضوں کے پیچے لمبی دُم باندھ سکتے ہیں
4-فہیم اپنی کھلونا پستول سے آپ کو ہراساں کرسکتے ہیں
5-امین آپ کو ماموں بنا کرعیدی اینٹھ سکتے ہیں :)
6- فہیم عیدی نا ملنے پر رو رو کر آسمان سرپر اُٹھا سکتے ہیں

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہہاہاہاہاہاہاہاہا

پہچان میں آسانی کیلئے میں اپنی تصویر یہاں لگا رہا ہوں تاکہ آپ لوگ اچھی طرح اسکو آنکھوں میں بسالیں اور وقت پر ڈھونڈنے میں پریشانی نہ ہو۔ باقی احباب بھی ایسا کریں شمشاد سمیت
kakek_kaca.jpg

بھئی یہ تو بیمانٹی ہے۔۔۔۔آپ نے نیٹ سے تصویر لے کر لگا دی :(
 
Top