کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

م حمزہ

محفلین
کشمیر میں کل کورونا سے ایک شخص کی موت ہوئی۔تین یا چار دن پہلے ہی سعودی سے لوٹا تھا۔ پہلے ہی اسکو شوگر اور پریشر کی بیماری تھی۔ اسکے دو پوتوں کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ۔ ان کی عمریں 8 اور 14 سال کی ہیں۔

جموں و کشمیر میں ابھی تک سولہ 16 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
اللہ ہمارے حال پررحم فرمائے۔
 
ابن توقیر

اللہ اپنا کرم فرمائے بھائی۔ آمین
 
ابن توقیر

محفلین
انتظامیہ کی طرف سے آج کے لیے نوٹیفکیشن۔

FB_IMG_1585283975067.jpg

اللہ خیر کرے اور کہیں زیادہ دیر نہ ہو جائے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہاں( ہندوستان میں بالعموم اور حیدر آباد میں بالخصوص ) جمعے کی نماز کے لئے محض پانچ افراد کی اجازت ہے معہ امام۔ خیر میں تو سنیچر سے ہی گھر میں نمازیں ادا کر رہا ہوں، بلکہ گھر میں ہی دونوں میاں بیوی کی جماعت۔ پچھلے جمعے کو آخری بار مسجد گیا تھا۔ لیکن یہاں اب تک باقاعدہ اذان اور نماز جاری ہے، نارمل اذان کے ساتھ۔ صلو فی بیوتکم/رحالکم محض فتاوی تک محدود ہے۔ شاید آج اس کی پابندی کی جائے۔یکن لوگ یہی کہتے ہیں کہ یہاں اتنے پریشان کن حالات نہیں ہیں جو ان تحدیدات کی ضرورت پڑے۔ بلاک آوٹ کے باوجود بچوں کا کھیلنا اور جوانوں کے 'اڈّے' جاری ہیں
 
جیہ

بابا جانی شکر ہے کہ آپ خیریت سے ہیں۔ بہت زیادہ احتیاط کریں۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
 
جیہ

لائبریرین
سوات میں اب تک کی صورت حال یہ ہے کہ کورونا پازیٹیؤ کے 2 تصدیق شدہ کیسیز ہیں۔

ایک تبلیغی خالد خان جو حال ہی میں رایئونڈ سے آئے ہیں۔ دوسرے ڈاکٹر جواد عالم ہیں جو کہ امریکہ سے ہفتہ پہلے آئے ہیں۔

ڈاکٹر جواد عالم ایک مثال بن کے ابھرے ہیں۔ امریکہ سے آتے وقت ان کو اندازہ تھا کہ ان کو کورونا کا انفیکشن ہو سکتا ہے۔ وہ سوات آ کر کسی سے بھی نہیں ملے حتٰی کہ ماں باپ سے ہاتھ تک نہ ملایا۔ 3 دن گھر کے ایک کمرے میں پورے احتیاط کے ساتھ خود کو قرنطینہ کیا۔ پشاور سے ٹیسٹ کیا تو ٹیسٹ نیگیٹیو آیا، مطمئن نہیں ہوئے اور ایبٹ آباد جا کر وہاں دو بارہ ٹیسٹ کیا جو کہ مثبت آیا۔ وہیں اپنے گھر میں قرنطینہ ہو گئے ہیں۔ الحمد للہ اس کے اہل خانہ کا، آج خبر آئی ہے، کہ ٹیسٹ نیگیٹؤ آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر جواد کے ان اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
اٹک میں سکیورٹی فورسز، میونسپل انتظامیہ اور مقامی صحافی حضرات فعال اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں لوگ اگر مکمل تعاون کریں تو بہتری کی امید زیادہ ہے۔

2020-03-27%2B13.58.31.jpg
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
اٹک میں سکیورٹی فورسز، میونسپل انتظامیہ اور مقامی صحافی حضرات فعال اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں لوگ اگر مکمل تعاون کریں تو بہتری کی امید زیادہ ہے۔

2020-03-27%2B12.50.43.png
انتظامیہ کوشش کرے تو عوام اتنی بے حس نہیں کہ بالکل تعاون نہ کرے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
انتظامیہ کوشش کرے تو عوام اتنی بے حس نہیں کہ بالکل تعاون نہ کرے۔
اس کے لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامی کرسی پر ایسے افراد کو بٹھایا جائے جو ذہانت اور مقامی ماحول کی اچھی سمجھ بوجھ کے ساتھ ساتھ معاملات کی اہمیت کا بھی قوی ادراک رکھتے ہوں ۔ اس سے طاقت کے بے دریغ استعمال کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
البتہ جہاں کہیں طاقت کا استعمال واجب ہو جائے تو اس میں کچھ حرج نہیں کیوں مذکورہ عناصر کے ساتھ یہ بہت محدود ہو جائے گا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اٹک میں سکیورٹی فورسز، میونسپل انتظامیہ اور مقامی صحافی حضرات فعال اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں لوگ اگر مکمل تعاون کریں تو بہتری کی امید زیادہ ہے۔
اٹک کی دکانوں میں ائیر ٹیل کی اشتہاری پینٹنگز ؟؟؟
 
شاید پاکستانی عوام نے حکومتی اعلانات پر عمل نہ کرنے کی قسم کھا لی ہے۔ مسلسل احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود کو گھروں تک محدود کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے اور ہم اپنی فیملی کے ہمراہ بنا کسی احتیاط کے مزے سے گھوم پھر رہے ہیں۔ نا جانے آئندہ آنے والے دنوں میں کیا صورتحال ہو گی۔ اللہ کریم خیر و عافیت فرمائیں۔ آمین
 
Top