کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء (قسط 2)

mfdarvesh

محفلین
ایک بات درست ہے کہ پاکستانی ٹیم پاکستان کے لیے نہیں کھیلتی، ہم ایسے ہی اپنی دعائیں برباد کرتے ہیں، اب عمر اکمل کو ہی دیکھ لیں بھائی کو بچا نے کے لیے ٹخنا مڑ گیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
آج 15 مارچ کو آئی سی سی ورلڈ کپ، گروپ بی، کا 34واں میچ Ireland اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہندوستان کے شہر کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے پہلے جنوبی افریقہ اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر اور Ireland چھٹے نمبر پر ہے۔

میچ کا نتیجہ پہلے سے ظاہر ہے کہ جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم Ireland کی ٹیم کو شکست سے دوچار کر دے گی۔

میچ شروع ہونے میں تقریباً ایک گھنٹہ اور 17 منٹ باقی ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک بات درست ہے کہ پاکستانی ٹیم پاکستان کے لیے نہیں کھیلتی، ہم ایسے ہی اپنی دعائیں برباد کرتے ہیں، اب عمر اکمل کو ہی دیکھ لیں بھائی کو بچا نے کے لیے ٹخنا مڑ گیا ہے

لیکن کامران اکمل تو کھیلے تھے۔ ٹیم میں اپنی جگہ مسائل ہیں لیکن ہم ایشیائی لوگ بھی کچھ اوور ری ایکٹ کرتے ہیں ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
Ireland نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

جنوبی افریقہ پورے پچاس اوور کھیل کر ان کے لیے اسکور کا ایک پہاڑ کھڑا کر دے گا، مزید یہ اپنا “رن ریٹ“ بہت بہتر کر لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن کامران اکمل تو کھیلے تھے۔ ٹیم میں اپنی جگہ مسائل ہیں لیکن ہم ایشیائی لوگ بھی کچھ اوور ری ایکٹ کرتے ہیں ۔ :)

کامران اکمل اس لیے کھیلا تھا کہ اس کی جگہ کوئی دوسرا وکٹ کیپر جو نہیں ہے۔ ویسے اس میچ میں اس کی کارکردگی خاصی بہتر رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ

10 اوور
52 اسکور
دو آؤٹ

دوسری وکٹ اسکور لیتے ہوئے گری۔

بھلا کس بات کی جلدی ہے جو رن آؤٹ ہو گیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
Dockrell نے van Wyk کو بولڈ کر دیا۔ اس نے 41 گیندوں پر 42 اسکور بنائے تھے۔

5۔15 اوور، 84 اسکور پر تین آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ کا ایک اور کھلاڑی اسکور لیتے ہوئے آؤٹ۔

4۔20 اوور میں 96 اسکور پر 4 آؤٹ

یہ تو اپ سیٹ ہوتا نظر آ رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
204 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ گری ہے۔

40 اوور ہو گئے ہیں۔

لگ بھگ 280 اسکور بنائیں گے جو کہ Ireland کے لیے ایک بڑا ہدف ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ

45اوور
231 اسکور
6 آؤٹ

کیا پانچ اوور میں 50 کے قریب اسکور لے پائیں گے؟ اب تو مشکل لگ رہاہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
قسمت کی خوبی دیکھیے کہ ٹوٹی کہاں کمند
دو چار ہاتھ جبکہ لبِ بام رہ گیا​

لیکن یہاں تو صرف ایک اسکور کی ضرورت تھی سنچری پوری ہونے میں۔

JP Duminy c KJ O'Brien b Mooney 99 (103b 6x4 1x6) SR: 96.11
 
Top