کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
39 اوور میں 252 اسکور، پانچ آؤٹ

انگلینڈ کے باؤلر تو پٹ گئے۔ Brien کا انفرادی اسکور 93 ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
Brien نے تو کمال کر دیا۔ 50 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔ جس میں 6 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں۔

41 اوور، 272 اسکور، پانچ آؤٹ
 

ابوشامل

محفلین
یہ انگلینڈ کو ہو کیا گیا ہے؟ نیدرلینڈز کے بلے بازوں نے بھی اس کے خلاف کھل کر رنز بنائے اور اب آئرلینڈ بھی۔ میری خواہش ہے کہ آئرلینڈ میچ جیتے۔
 

عثمان

محفلین
اور آئر لینڈ جیت گیا۔ اس ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ ہے۔
پچھلے ورلڈ کپ میں انھوں نے ہمیں دکھ دیا تھا۔ بس دعا ہے کہ انگلش کوچ سلامت رہیں۔ :noxxx:
 

شمشاد

لائبریرین
Ireland نے تو کمال کر دیا۔ انگلینڈ کو تین وکٹ سے شکست دے دی جبکہ ابھی پانچ گیندیں باقی تھیں۔

انگلینڈ کی ٹیم تو واپس ہی چلی جائے تو اچھا ہے۔
 

عثمان

محفلین
کبھی تین سو سے اوپر کا ٹوٹل محفوظ سمجھا جاتا تھا۔ اب تو یوں لگتا ہے جیسے بات ہی کوئی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ کی ٹیم انڈیا سے نہ جیت سکی، Ireland سے ہار گئی، کیا خیال ہے اس ٹیم پر میچ فکسنگ کا الزام لگ سکتا ہے یا یہ اس معاملے میں دودھ کے دھلے ہیں۔
 

عثمان

محفلین
آئرلینڈ کے اگلے میچ دیکھنے پڑیں گے بھئی۔ گروپ بی میں مقابلہ تو واقعی بہت سخت ہے۔ اُس گروپ کی "کمزور" ٹیمیں اتنی کمزور نہیں۔
 

arifkarim

معطل
انگلینڈ کی ٹیم انڈیا سے نہ جیت سکی، Ireland سے ہار گئی، کیا خیال ہے اس ٹیم پر میچ فکسنگ کا الزام لگ سکتا ہے یا یہ اس معاملے میں دودھ کے دھلے ہیں۔
انڈیا سے میچ ٹائی ہوا تھا۔ آخری اوور تک جیتنے یا ہارنے کا فیصلہ کرنا ممکن نہیں تھا۔
رہا سوال آئرلینڈ کا تو یہ ایک معجزاتی ٹیم ہے۔ یاد رہے کہ اپنے پاکستانی بھی اس سے ایک بار ہار کر ورلڈ کپ سے باہر جا چکے ہیں۔ پھر یہ انگریز کیا چیز ہیں؟
 

محمداحمد

لائبریرین
انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ واقعی بہت دلچسپ رہا۔ کیون اوبرائن کی اننگ یادگار اور میچ وننگ تھی. میں یہی سوچ رہا تھا کہ یہ ورلڈکپ تو بہت پھیکا پھاکا جا رہا ہے اور ابھی تک کوئی اپ سیٹ دیکھنے کو نہیں ملا. پاکستان کے خلاف اپ سیٹس کی تاریخ گو کہ رہی ہے لیکن ہم پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کے متحمل نہیں ہو سکتے. سو اس میچ سے فلم میں ذرا سا ٹوئسٹ آگیا.

آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟
 

محمداحمد

لائبریرین
آج پاکستان اور کینیڈا کا میچ ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

اس وقت 3 اوورز مکمل ہو گئے ہیں۔ پاکستان 16 رنز بغیر کسی نقصان کے۔

احمد شہزاد 3
محمد حفیظ 11
 

محمداحمد

لائبریرین
دوسرے میچ میں ساؤتھ افریقا نے نیدرلینڈ کو 351 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جس کے جواب میں نیدر لینڈ نے 13 اوورز میں 52 رنز بنائے ہیں اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top