کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
دوسرے میچ میں 351 کے ہدف کے جواب میں نیڈر لینڈ نے 32 اوورز میں 110 رنز بنائے ہیں اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کینیڈا والے تو اچھے ملے ہیں پاکستانی ٹیم کو۔

پاکستان کے 28 اوور میں صرف 110 اسکور ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کولمبو کی گراؤنڈ اتنی سُست تو نہیں ہے کہ اتنے کم اسکور بنیں۔

پاکستان کے 32 اوور میں 126 اسکور، 4 آؤٹ
 

شمشاد

لائبریرین
دوسری طرف جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈ کا میچ، جو کہ ورلڈ کپ کا 16واں میچ تھا، انڈیا کے شہر موہالی میں کھیلا گیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 351 اسکور بنائے تھے۔ جبکہ نیدرلینڈ کی ٹیم 5۔34 اوور میں صرف 120 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم 43 اوور میں 184 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یہ تو کینیڈین ٹیم نے کام دکھا دیا۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ کل کی طرح آج بھی بڑا اپ سیٹ ہونے جا رہا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے ایسا لگا کہ موسم اور وکٹ بولر کو سپوٹ کر رہی ہے کیونکہ 15 اوور تک بول سونگ ہو رہا تھا میرا خیال ہے پاکستانی بولو اگر موسم اور وکٹ سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہوے تو سو اسکور تک آؤٹ کر سکتے ہیں کنڈا کو انشاءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
کینیڈا کے 25 اوور میں 74 اسکور ہیں۔

ابھی تک تو میچ پاکستان کے ہاتھ میں ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top