کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں تو اللہ کے کرم سے ٹھیک ہوں واپس ابوظہبی آ چکا ہوں دو مہنے ہونے والے ہیں میچ تو میں نے پورا دیکھا ہے اور بہت ساروں کی بولتی بند ہوئی ہے اس میچ سے یہاں تو بس نا پوچھیں اعجاز انکل اور سعود بھائی کی وجہ سے خاموش ہوں ورنہ یہاں تو کیا کیا ہورہا تھا میں بتا نہیں سکتا لیکن اللہ نے عزت رکھ لی
 
شمشاد

لائبریرین
شرطیں لگ رہی ہوں گی کہ آج پاکستان میچ ہار جائے گا، چونکہ دوبئی میں ہندوستانیوں کی اکثریت ہے تو وہ یہی کہہ رہے ہوں گے کہ آج پاکستان میچ ہار جائے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شرطیں لگ رہی ہوں گی کہ آج پاکستان میچ ہار جائے گا، چونکہ دوبئی میں ہندوستانیوں کی اکثریت ہے تو وہ یہی کہہ رہے ہوں گے کہ آج پاکستان میچ ہار جائے۔

شرطیں بھی لگ رہی تھیں اور پاکستان کے خلاف باتیں بھی ہو رہی تھیں لیکن آہو
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں خرم، ایسی باتوں کا بُرا نہیں مناتے۔ اچھے بُرے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
میں تو اللہ کے کرم سے ٹھیک ہوں واپس ابوظہبی آ چکا ہوں دو مہنے ہونے والے ہیں میچ تو میں نے پورا دیکھا ہے اور بہت ساروں کی بولتی بند ہوئی ہے اس میچ سے یہاں تو بس نا پوچھیں اعجاز انکل اور سعود بھائی کی وجہ سے خاموش ہوں ورنہ یہاں تو کیا کیا ہورہا تھا میں بتا نہیں سکتا لیکن اللہ نے عزت رکھ لی

او بھائی ۔۔ ہتھ ہولا رکھو۔ اس میں اتنا جذباتی ہونے کی کیا بات؟ جس مرضی کو سپورٹ کرو۔ انڈیا انگلینڈ کے میچ میں کچھ ہمارے شیدائی بھی انگلینڈ کی جیت کی دعائیں کررہے تھے۔ وہ یاد نہیں ؟
 
شمشاد

لائبریرین
زبردست، سب کو بہت مبارک ہو :)

اب پاکستان کا اگلا میچ کب اور کس سے ہے؟

کل 4 مارچ کو نیوزی لینڈ اور زمبابوے اور دوسرا میچ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہے۔

5 مارچ کو سری لنکا اور آسٹریلیا کا کانٹے کا میچ ہو گا۔

پاکستان کا اگلا میچ 8 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہے۔
 
میم نون

محفلین
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔

اگلے مرحلے کے میچ کب شروع ہوں گے اور کن ٹیموں کے امکانات زیادہ روشن ہیں اگلے مرحلے میں جانے کے؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
او بھائی ۔۔ ہتھ ہولا رکھو۔ اس میں اتنا جذباتی ہونے کی کیا بات؟ جس مرضی کو سپورٹ کرو۔ انڈیا انگلینڈ کے میچ میں کچھ ہمارے شیدائی بھی انگلینڈ کی جیت کی دعائیں کررہے تھے۔ وہ یاد نہیں ؟

میرے بھائی سپوٹ کرنا اور بات ہے رضوان چیمہ اور خرم چوہان کے لیے میں نے بھی دعا کی تھی کہ وہ اچھا کھیلیں کوئی یہ نا کہے کے اپنے ملک کی خاطر اچھی پرفامیس نہیں دی
رضوان نے اچھی بولنگ اور خرم ان فیٹ ہونے کی وجہ سے باہر چلا گیا اور بیٹنگ میں ناٹ آؤٹ آیا
لیکن آپ یہاں ہوتے تو آپ کو پتہ چلتا اففففففففف
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔

اگلے مرحلے کے میچ کب شروع ہوں گے اور کن ٹیموں کے امکانات زیادہ روشن ہیں اگلے مرحلے میں جانے کے؟

پاکستان کواٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے مجھے تو آسٹریلیا کے میچ کا انتظار ہے اگر وہ میچ پاکستان جیت گیا تو انشاءاللہ فائنل جیت جائے گا یہ میرا وعدہ ہے آپ سے انشاءاللہ
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔

اگلے مرحلے کے میچ کب شروع ہوں گے اور کن ٹیموں کے امکانات زیادہ روشن ہیں اگلے مرحلے میں جانے کے؟

اگلے مرحلے کے میچ 23 مارچ سے شروع ہوں گے۔

کون سی ٹیم کس وقت کیا کر دے، کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

مکمل شیڈول کے لیے یہ ربط ملاحظہ فرمائیں۔
 
عثمان

محفلین
پاکستان کواٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے مجھے تو آسٹریلیا کے میچ کا انتظار ہے اگر وہ میچ پاکستان جیت گیا تو انشاءاللہ فائنل جیت جائے گا یہ میرا وعدہ ہے آپ سے انشاءاللہ

1999 کے ورلڈکپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو پول میچ میں ہرا دیا تھا۔ اس وقت میری توقعات بھی یہی تھیں۔ لیکن فائنل میں کیا ہوا۔۔ نہ پوچھو۔
بہرحال اس بار بہتر ہو۔
 
ابوشامل

محفلین
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔

اگلے مرحلے کے میچ کب شروع ہوں گے اور کن ٹیموں کے امکانات زیادہ روشن ہیں اگلے مرحلے میں جانے کے؟
ابھی اس مرحلے میں ہی بہت کچھ باقی ہے کیونکہ گروپ میں ٹیموں کی پوزیشن کی بنیاد پر اگلے مرحلے یعنی کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ہوگا۔ اگر کوئی ٹیم گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرتی ہے تو اس کا مقابلہ گروپ بی میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم سے ہوگا۔ دوسرے نمبر پر آنے والی کا دوسرے گروپ کی تیسرے نمبرکی ٹیم سے، تیسرے نمبر والی کا دوسرے نمبر سے اور یوں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم کا اگلے گروپ کی اول نمبر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔ یعنی یہاں جو گروپ میں جتنی اچھی پوزیشن حاصل کرے گا کوارٹر فائنل میں اس کو آسان میچ ملنے کی توقع زیادہ ہے۔ اگر پاکستان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو ہراتا ہے تو پھر اس کو گروپ اے میں پہلی پوزیشن مل سکتی ہے جس کا مطلب ہے کہ گروپ بی میں اس کا مقابلہ ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش یا ممکنہ طور پر آئرلینڈ سے ہوگا۔
آپ یہاں ایک predictor دیکھ سکتے ہیں، اس سے آپ کو کافی اندازہ ہوجائے گا کہ کوارٹر فائنلز میں کون سی ٹیم کس کے مدمقابل آ سکتی ہے۔ ویسے ایک بات بتاؤں، اگر پاکستان اور بھارت گروپ اسٹیج کے کچھ میچز ہارتے ہیں تو قوی امکان ہے کہ ان کا ٹکراؤ کوارٹر فائنل ہی میں ہوجائے :)
 
میم نون

محفلین
بہت شکریہ اتنی مفید معلومات مہیا کرنے کا :)

کرکنامہ پر آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، میں چند ایک دفعہ گیا ہوں وہاں، مصروفیت کی وجہ سے زیادہ نہیں دیکھ سکتا لیکن آپکا کام بہت ہی زبردست ہے :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
1999 کے ورلڈکپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو پول میچ میں ہرا دیا تھا۔ اس وقت میری توقعات بھی یہی تھیں۔ لیکن فائنل میں کیا ہوا۔۔ نہ پوچھو۔
بہرحال اس بار بہتر ہو۔

چلیں جی اللہ بہتر کرے گا اس بار میرا خیال تو یہی ہے کہ انشاءاللہ آسٹریلیا سے جیتنے کے بعد فائنل جیتنے کے زیادہ چانس ہیں۔ اور اگر اللہ نا کرے پاکستان آسٹریلیا سے ہار جائے تو بھی دوسری پوزیشن آنے کا چانس ہے اور ایک بات یہ بھی ہے اگر آسٹریلیا سری لنکہ سے ہار جاتا ہے تو پھر بھی پاکستان پہلی پوزیشن میں آ سکتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
آج ورلڈ کپ کے دو میچ ہیں۔

پہلا میچ ورلڈ کپ کا 18واں میچ (گروپ اے) نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان ہندوستان کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیلصہ کیا ہے۔

میچ شروع ہونے میں تقریباً 8 منٹ باقی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
پہلا اوور میڈآن

کوئی اسکور نہیں
کوئی آؤٹ نہیں

لیکن اوور ایک گزر گیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
زمبابوے کی ٹیم 2۔46 اوور میں 162 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 9 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 40 اسکور بنائے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top