کون کس کو مس کر رہا ہے؟ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
حسن علوی کو مس کر رہا ہوں۔

حیرت ہے پاکستان جا کر اُسے اتنی بھی فرصت نہیں ملی کہ ایک آدھ پیغام ہی پوسٹ کر دے۔
 

سارا

محفلین
حسن پاکستان چلا گیا۔۔:eek: مجھے تو پتا ہی نہیں اسی لیے میں کہوں اسکول میں کیوں نظر نہیں آرہا۔۔۔:rolleyes:
 

ماوراء

محفلین
میں بھی حسن کو ہی یاد کر رہی تھی آج۔ میں نے سوچا شمشاد بھائی کو شاید کوئی اس کا رابطہ نمبر وغیرہ معلوم ہو۔۔ لیکن شمشاد بھائی تو خود اس کو مِس کر رہے ہیں۔
لیکن شاید ایک ماہ کے لیے ہی گیا ہے۔
 

سارا

محفلین
مجھے تو پڑھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان گیا ہے ماشا اللہ۔۔عید انشا اللہ بہت اچھی گزرے گی اسکی فیملی کے ساتھ۔۔مجھے بھی پاکستان والی عید یاد آرہی ہے ماوراء میرے لیے دعا کرو نا کہ میں قربانی والی عید پر پاکستان چلی جاؤں۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
حسن بہت مس کر رہا تھا اپنے گھر کو۔ گیا بھی بغیر بتائے ہے کہ گھر والوں کو سرپرائیز دینا ہے۔
ایک ماہ سے شاید زیادہ ہی رہے گا۔ باجو کو سب معلوم ہے۔
 

ماوراء

محفلین
مجھے تو پڑھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان گیا ہے ماشا اللہ۔۔عید انشا اللہ بہت اچھی گزرے گی اسکی فیملی کے ساتھ۔۔مجھے بھی پاکستان والی عید یاد آرہی ہے ماوراء میرے لیے دعا کرو نا کہ میں قربانی والی عید پر پاکستان چلی جاؤں۔۔:(
ہاں واقعی۔۔ اور گھر والوں کو سرپرائز بھی دیا ہے۔۔ پہلے بتایا نہیں تھا اس نے۔ وہ خود اتنا خوش تھا۔۔:grin:
قربانی والی عید پر ہی پاکستان کیوں جانا ہے؟ ;) چلو، میں دعا کرتی ہوں۔۔ کہ تمھارا پروگرام عید پر جانے کا بن جائے۔
 

زینب

محفلین
اگر میٹر پھر بھی جائے تو آنکھیں ضرور کھلی رکھیے گا اور روڈ پر "حملے" سے پہلے ایک نظر آنے جانے والوں پر ضرور ڈال لیجے گا۔ :)

لو نیچے دیکھ کے مار کھانی ہے میں نے بندے کو پلیٹ سر میں ٹوٹے اور میں جھک کے دیکھوں کہ نشانہ کیسا لگا تو وہ سیدھا سیڑھیاں‌پھلانگتا ہوا اوپر۔۔۔۔۔۔۔اب میں اتنی بھی جھلی نہیں احمد:grin:
 

زینب

محفلین
خالی دھمکیاں ہیں محمد بھائی۔ جس دن برتنوں کو بالکونی سے نیچے پھینکے گی، اس دن ۔۔۔۔۔۔۔۔ نے اسے بھی بالکونی سے نیچے پھینک دینا ہے۔



میں تب پھینکوں گی جب"ان"بالکونی کے نیچے سے گزر رہے ہوں گے۔۔پتا ہی نہیں چلے گا کس فلور سے گلاس آکے سر میں ٹوٹا:grin::grin:
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ ہم تو تمہیں پہلے ہی مس کر رہے تھے، اب نجانے کتنا عرصہ لگے تمہیں واپس آنے میں۔

اللہ سے دعا ہے کہ تمہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ اور ہاں آنے والا وقت خیر خیریت سے گزر جائے۔ کسی نہ کسی طرح رابطہ رکھنے کی کوشش کرنا۔
 

ایم اے راجا

محفلین
میں جب 12 اکتوبر کو اکیڈمی چلا جاؤں گا تو یہاں آنا شاذ و نادر ہی ہو گا تب میں آپ سب کو اور اس پیاری پیاری محفل کو بہت مس کیا کروں گا:(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top