کون ھے جو محفل میں آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 42

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
:
ناعمہ کیا ابھی تک پیپر ہو رہے ہیں۔
ارے نہیں بھیا ۔۔ پیپرز تو اپریل میں ہیں:) سب کہتے انگلش مشکل ہے۔۔ میرا انگلش کا کورس تو کور ہے سارا ۔ آجکل دہرائی ہو رہی ہے اکیڈمی میں۔۔ سو روزروز ٹیسٹ۔۔ پیپرز جنوری میں تھے مگر ملتوی ہوگئے ہیں:)
 

شمشاد

لائبریرین
جن کے سر میں گومڑ ہو وہ کوفی نہیں پیا کرتے۔ دودھ میں تھوڑی سی ہلدی ڈال کر پی لیں افاقہ ہو گا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
:
ارے نہیں بھیا ۔۔ پیپرز تو اپریل میں ہیں:) سب کہتے انگلش مشکل ہے۔۔ میرا انگلش کا کورس تو کور ہے سارا ۔ آجکل دہرائی ہو رہی ہے اکیڈمی میں۔۔ سو روزروز ٹیسٹ۔۔ پیپرز جنوری میں تھے مگر ملتوی ہوگئے ہیں:)
اللہ تعالی عزو جل آپ کو کامیاب کرے۔ ہاں شمشاد بھائی نے اچھا مشور ہ دیا ہے آپ کو ۔ ٹھنڈ کا سنائیے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ارے شمشاد بھائی ہم نے تو آپ کی بات کو کبھی نہیں ٹالا ۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بڑا جب کوئی بات کرے تو اسے سمجھنے میں لگ جاتا ہوں کہ ہو نہ ہو اس میں کسی حد تک ہمارا فائدہ ہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی آپ چھوٹے کہاں ہیں، آپ بھی اب بڑے بن گئے ہوئے ہیں۔ شادی شدہ ہیں ناں۔ تو بس پھر اب آپ کا شمار چھوٹوں میں کیونکر ہونے لگا۔
 

مغزل

محفلین
شمشاد چچا یہ آپ مجھ ایسی غریب مخلوق پر طنز کے ڈونگرے کیوں برسانے لگ گئے ، ورنہ کل آپ پر میں بھی ہنسوں گا۔ ہی ہی ہی
 

شمشاد

لائبریرین
ہنسی ہر ایک پر تو نہیں آتی ناں۔ وہ تو جن کے سر میں ۔۔۔۔۔ ہاں جی، آپ سمجھ تو گئے ہوں گے۔

اللہ خیر کرئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ڈاکٹر صاحب

الحمد للہ، سب خیریت ہے۔ آپ سنائیں۔ بچے اور بھابھی کیسی ہیں؟

بچوں کی نئی تصاویر ہی لگا دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top