کون ھے جو محفل میں آیا (13)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم انکل ظفری۔ میں ابھی آپ کو یاد کر رہی تھی۔۔۔۔

کہ۔۔۔۔۔۔

آج کچھ بزم میں فتنہ و فساد نہیں ::)

بھتیجی ۔۔۔ مجھے بھی ایسا لگا کہ تم مجھے یاد کررہیں تھیں ۔ :grin:
ہاں ۔۔ حیرت یہ ضرور ہے کہ بزم کچھ عرصے سے خاصی سکون میں ہے ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
اب ہوا میں کوئی کیا تیر چلائے، کوئی سامنے ہو تو فتنہ فساد کرنے میں بھی مزہ آئے۔
شمشاد بھائی ! آپ اپنے جملہ کے آخری حصے کی تصحیح کرلیں ۔ جملہ کچھ یوں ہونا چاہیئے تھا کہ :

کوئی فتنہ سامنے ہو تو فساد کرنے کا بھی مزہ آئے ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
بھتیجی ۔۔۔ مجھے بھی ایسا لگا کہ تم مجھے یاد کررہیں تھیں ۔ :grin:
ہاں ۔۔ حیرت یہ ضرور ہے کہ بزم کچھ عرصے سے خاصی سکون میں ہے ۔ ;)

آپ کو کیسے لگا کہ آپ کی بھتیجی آپ کو یاد کر رہی ہے، کیا چھینکیں وغیرہ آ رہی تھیں؟ لیکن یہ تو سردی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ اور آپ کے ہاں تو ویسے بھی برف باری ہو چکی ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
سوری میں ہی غلط تھی۔۔ آپ دونوں کے پوسٹ پڑھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ آج بزم میں فتنہ و فساد نہیں :)
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
شمشاد بھائی ! آپ اپنے جملہ کے آخری حصے کی تصحیح کرلیں ۔ جملہ کچھ یوں ہونا چاہیئے تھا کہ :

کوئی فتنہ سامنے ہو تو فساد کرنے کا بھی مزہ آئے ۔ :grin:
ظفری بھائی آپ کے ہاں تو بقول حفیظ جالندہری ۔نگارہائے فتنہ گر کوئی ادہر ،کوئی ادہر ابھارتے ہیں عیش پر تو کیا کرے کوئی بشر
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی آپ کے ہاں تو بقول حفیظ جالندہری ۔نگارہائے فتنہ گر کوئی ادہر ،کوئی ادہر ابھارتے ہیں عیش پر تو کیا کرے کوئی بشر

واہ کیا بات ہے عباس بھائی ۔۔۔ کیا نہلے پر دہلا مارا ہے ۔
اور سنائیں کیا حال ہیں ۔اور اہلِ خانہ کیسے ہیں ۔ ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top