حسن علوی
محفلین
وعلیکم السلام
سارا کیسی ہیں آپ اور ہمارے اسکول کی کیا خبریں ہیں، چلیں میں خود ہی دیکھتا ہوں کہ آج کتنی "پڑھائیاں" ہوئی وہاں
وعلیکم السلام
ہیلو باجو جی کیسی ہیں؟ وہ میں نے بتایا تھا نا آج کے دن میری رائل میل کی شفٹ ہوتی ھے، وہاں فون نہیں استعمال کرسکتے اسلیئے گھر ہی چھوڑ جاتا ہوں۔ میں نے دیکھا تھا کسی پرائیویٹ نمبر سے مسڈ کالز آیئں تھیں۔ کہیئے کیسے مزاج ہیں؟
ٹھیک ٹھاک ، ۔۔۔ آپ سناؤ ،۔۔
ہاں مجھے یاد آیا آپکی تو رائل میل ہوا کرتی ہے ، ۔۔ میں سمجھی سنڈے کو چھٹی ہوتی ہے ۔
ویسے رائل میل میں کیا کام ہے ۔؟ کیا کرنا پڑتا ہے
مسڈ کالز میری ہی ہیں ،۔۔
سارا کیسی ہیں آپ اور ہمارے اسکول کی کیا خبریں ہیں، چلیں میں خود ہی دیکھتا ہوں کہ آج کتنی "پڑھائیاں" ہوئی وہاں
مسڈ کالز کے بعد اتنی بھوک لگ گئی کہ کھانا کھانے لگ گئی ہیں اور وہ بھی اکیلے اکیلے
جاب کیا ھے بس سیاپا ہی نرا، دس گھنٹے کی شفٹ اور کمپیوٹر پر ڈیٹا بیس مینیج کرنا ہوتا ھے۔ میلز کی انٹری اور ایڈیٹنگ (یعنی کہ کانٹ چھانٹ) کرنی پڑتی ھے۔ ہر گھنٹے بعد دس منٹ کی 'آئی بریک' ہوتی ھے پھر لنچ بریک بھی۔ کافی سارے لوگ ہوتے ہیں اور بہت بڑا آفس ھے۔ کوشش کروں گا کہ اگر چند تصاویر بنا سکوں اگرچہ اسکی ممانعت ھے مگر پھر بھی پنگا لے کو دیکھوں گا تو سہی
و علیکم السلام۔ کیسی ہیں؟
جیہ کی اوتار دوسری طرف دیکھ دیکھ کر تھک گئی تھی اب اس نے ادھر منہ کر لیا ہے۔
یہ خود کش حملے اور ان میں بیگناہ جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔اب میں آئی ہوں۔ کل رات سے توپوں کی زوردار آوازیں سن سن کر کان پک گیے ہیں۔ اب 15 منٹ سے آوازیں بند ہوگئ ہیں۔
کل کے خود کش دھماکے کے بعد آج ہمارا شہر چاروں طرف سے سیل ہے۔ نہ کوئی آسکتا ہے نہ جا سکتا ہے۔ خود کش حملے میں 11 جانیں ضائع ہو گئیں
اب آتے ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے
ہم کو ستم عزیز، ستم گر کو ہم عزیز
نا مہرباں نہیں ہے اگر مہرباں نہیں
یعنی جناب ظفری صآحب
سچ کہا ڈاکٹر بھائی۔ یہاں آکر کچھ ہنس بول لیتی ہوں ورنہ دل خون کے آنسو رو رہا ہے