کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم
کیسے ہیں سب دوست ۔۔ ؟ یہاں‌ تو دوسرے روزے کے لیئے افطاری کا بندوست ہورہا ہے ۔ عصر کا وقت ہوگیا ہے ۔ آپ لوگ سنائیں کیسے روزہ گذرا یا گذر رہا ہے ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ظفری بھائی

کیسے ہیں؟ امی کیسی ہیں؟ لگتا ہے ابھی اُدھر ہی ہیں، آپ کے پاس نہیں آئیں۔

نیویارک جانا ہوا کہ نہیں ابھی؟

روزے کا یہاں کیا پتہ چلتا ہے، آج دو روزے گزر بھی گئے۔
 

ظفری

لائبریرین
الحمداللہ شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ سنائیں

امی کی طبیعت پچھلے ہفتے سے صحیح نہیں تھی اس لیئے بہت مصروف رہا ۔ اسی سلسلے میں شکاگو بھی جانا ہوا ۔ بہرحال اب اللہ کا شکر ہے کہ کافی بہتر ہے ۔ اس لیئے نیویارک بھی ذہن سے نکل گیا ۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ کریم انہیں صحت عطا فرمائے۔

اب نیویارک کا چکر ضرور لگا لیں، نہیں تو ادھر سے گلہ آ جائے گا کہ کیسے دوست ہیں تمہارے؟
 

ظفری

لائبریرین
یقین کریں ۔۔۔ یہی خیال مجھے بھی ستا رہا ہے ۔۔۔۔ کوشش یہ ہوگی کہ اس ہفتے یا اگلے ہفتے کے وسط میں چھٹی لیکر چلا جاؤں ۔۔۔ اور اتفاق سے اب رمضان بھی آئے ہیں ۔ اللہ مالک ہے میں اپنی سعی کوشش کروں گا ۔
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی جہاں وہ رہتے ہیں وہ یہاں سے 240 میل کے فاصلے پر ہے ۔۔۔ اگر رش نہیں ملا تو چار گھنٹے کی ڈرائیو ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو خاصہ دور ہے ظفری بھائی، میں سمجھ رہا تھا کہ 60 یا 70 میل دور ہے۔
یہ تو خاص پروگرام بنا کر ہی جانا پڑے گا آپ کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
عطی شاہ صاحب میں آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

کیا ہی اچھا ہو کہ آپ تعارف کے زمرے میں جائیں اور اپنا مختصر سا تعارف تو دیں تا کہ بات چیت میں آسانی رہے۔
 

ظفری

لائبریرین
اس اختتامِ ہفتہ کچھ ضروری کام ہیں ۔ ;) ۔۔۔ اس لیئے اگلے ہفتے کا پروگرام بنا رہا ہوں ۔
 

زینب

محفلین
:grin:فاتح بھائی تو یہاں ہی ہیں البتہ ساجد کا کچھ نہیں کہ سکتے ما بدولت ہیں کبھی بھی کہیں کا بھی موڈ بن سکتا ہے ان کا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top