کون ہے جو محفل میں‌ آیا 14

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام عباس بھائی
کہیے کیسے ہیں؟ آپ کی طرف حالات کیسے رہے اور اب کیسے ہیں؟
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
ہماری طرف تو خیریت رہی۔اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ دیہی علاقہ ہے اور یہاں ہم لوگ اکثریت میں ہیں۔
البتہ سانگھڑ کے دوسرے علاقوں میں کافی گڑبڑ رہی۔
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم ! کیسے مزاج ہیں سب کے ۔؟
محفل کے اس سکون کو دیکھ کر بار بار آنے کہ جی چاہتا ہے ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
تو آئیں جناب بار بار آئیں لیکن کچھ لے کر بھی تو آئیں، آپ جیسے خالی ہاتھ آتے اچھے نہیں لگتے۔
 

ظفری

لائبریرین
اجی ۔۔ حکم کریں کیا لیکر حاضر ہوں ۔۔۔ ویسے ایک دو ایف 16 پڑے ہوئے ہیں ۔۔۔ کہیں تو وہی حاضر کردوں ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
میرے پاس تو گاڑی کھڑی کرنے کے لیے گیراج نہیں ہے، ایف 16 لیکر کیا کروں گا۔ ایسا کریں دو عدد کیک لے آئیں۔ ایک تو آج 6 جنوری کو محب کی محفل پر سالگرہ ہے اور دوسرا محسن حجازی کے لیے کہ آج ان کی 23ویں سالگرہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ فون ہی نہیں اٹھا رہیں تو بل کیا بنے گا، میں سوچ رہا تھا کہ وہ فون اٹھائیں اور دو چار گھنٹے ان سے بات ہو، کیونکہ بل تو تمہارے کھاتے میں جانا ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔
اور السلام علیکم ۔۔

صبح تو کب کی گزر گئی ۔۔ اب تو دوپہر بخیر ہے ۔۔ لگتا ہے سب چھٹی منا رہے ہیں آج ۔۔

شمشاد بھائی کی چھٹی نہیں ہے اس لئے وہ ہی آئیں گے اب ۔۔:cat:
 

شمشاد

لائبریرین
میں ہی آیا ہوں کہ کھانے کا وقفہ ہے۔
اب پھر سارہ ہی کی باری ہے یا پھر جیہ ہی آ جائے۔
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم شمشاد بھائی ۔۔ آپ مائینس کی اردو بتا سکتے ہیں مجھے ۔۔ پلس کو جمع ۔۔ ملٹی پلائی کو ضرب ۔۔ ڈیوائیڈ کو تقسیم لیکن مائینس کو کیا کہیں کہیں گے ۔۔۔:confused:
 

سارہ خان

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی ۔۔ مجھے سوال پوچھنا تھا ایک ذہانت آزمائیں میں اور مائینس کی اردو سمجھ نہیں آرہی تھی ۔۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
منفی کرنا یا تفریق کرنا بھی لکھ سکتے ہیں۔ ایک لفظ اور بھی ہے خارج کرنا۔ لیکن زیادہ صحیح منفی کرنا ہی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top