کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
ساری دال کالی ہے فہیم؟؟؟؟؟؟؟؟
جی۔ لگ گیا چکر اور اچانک ہی لگا میرے ناں ناں کرنے کے باوجود :)
شاپنگ کیا کرنی تھی ایک تو تھکن اور پھر گھر والے لے جانے کو بھی کم ہی تیار ہوتے تھے۔ ویسے ایک دن فورم گئے تھے۔ پھر ایک دن زینب مارکیٹ۔ وہ جہاں ویئر ہاؤسز ہیں ناں کراس روڈز، لیئر کلب، لیوائز وغیرہ کے۔ وہاں تو میں خود گئی تھی فرمائش کر کے کیونکہ پچھلی دفعہ وہاں سے شاپنگ کی تھی۔ اور پھر ایک شام کسی جگہ وہ مشہور رول پراٹھا کھانے گئے تھے۔ بعد میں بیچ والے میک ڈونلڈز۔ بس اور تو کہیں جانا ہی نہیں ہوا :( :openmouthed:

ہاں کھڑے مسور کی دال ہے پوری کی پوری کالی:grin:
اور یعنی تھوڑا بہت تو گھومنا پھرنا ہوہی گیا۔

رول کہاں کے کھائے
سلور اسپون یا پھر ایٹ آن :)
 
فہیم

لائبریرین

مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام
کیسی ہو میمی

مجھے تو لگتا ہے تمہاری اور میری صبح ایک ہی وقت ہوتی ہے :)

میں بہت اچھی ہوں بھیا
بس بارش میں بھیگتی ہوئی آئی ہوں آج اور ابھی سردی لگ رہی ہے، ہیٹر آن کر کے بیٹھی ہوں بلکہ کہہ لیں میری امی کی زبان میں کہ اس پر چڑھ کے بیٹھی ہوں
ہی ہی ہی ہی

ہاں بھیا پر میری تو صبح ہی ہوتی ہے
 
چھٹی ہی مارلینی تھی آج کی
اور گھر میں رہ کر ہی بارش کر انجوائے کرلینا تھا :)

اب جلدی سے ایک کپ گرما گرم کافی یا چائے کا بھی لو ساتھ میں۔
 
فہیم

لائبریرین
ماسک کا استعمال، چشمہ لگا لیتے ہیں۔ گاڑیاں نارمل سے کم سپیڈ میں چلاتے ہیں۔کوشش کرتے ہیں کہ آفس یا گھر سے باہر کم سے کم جائیں۔
چلیں ایسا تو ہے کہ وہاں رہتے انسان میں بڑی حد تک ٹھہراؤ اور صبر و تحمل آجاتا ہوگا :)
 
عمر سیف

محفلین
چلیں ایسا تو ہے کہ وہاں رہتے انسان میں بڑی حد تک ٹھہراؤ اور صبر و تحمل آجاتا ہوگا :)
ان چیزوں کے ساتھ ساتھ کھانا پکانا، کپڑے دھونا، صفائی کرنا، یوں کہیں کہ گھرداری بھی سیکھ جاتا ہے۔ تب پتا چلتا ہے جب یہ سوچنا پڑتا ہے کہ ”آج کیا پکائیں” ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہاں کھڑے مسور کی دال ہے پوری کی پوری کالی:grin:
اور یعنی تھوڑا بہت تو گھومنا پھرنا ہوہی گیا۔

رول کہاں کے کھائے
سلور اسپون یا پھر ایٹ آن :)
ہمارے یہاں تو مسور کی دال کا رنگ کالا نہیں ہوتا :happy:
جی تھوڑا سا۔ میں تو اصل میں مزارِ قائد پر جانا چاہتی تھی لیکن موقع ہی نہیں ملا :( تھکن اتنی ہو جاتی تھی کہ ہمت نہیں ہوتی تھی۔ پھر آخری شام تو میں نے اپنی سستی سے مجبور ہو کر ایک شاندار ڈنر بھی مس کر دیا۔
پتہ نہیں کہاں گئے تھے فہیم۔ میں اس وقت اتنی تھکی ہوئی تھی کہ بس بند آنکھوں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی رہی۔ ڈی ایچ اے 4 کے آس پاس کوئی جگہ تھی۔ وہیں سے ڈائریکٹ پھر بیچ کی طرف گئے تھے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ان چیزوں کے ساتھ ساتھ کھانا پکانا، کپڑے دھونا، صفائی کرنا، یوں کہیں کہ گھرداری بھی سیکھ جاتا ہے۔ تب پتا چلتا ہے جب یہ سوچنا پڑتا ہے کہ ”آج کیا پکائیں” ۔
پھر تو آپ کو انور مسعود کی وہ نظم خوب یاد آتی ہو گی ضبط۔ اج کی پکائیے والی :)
 
مقدس

لائبریرین
چھٹی ہی مارلینی تھی آج کی
اور گھر میں رہ کر ہی بارش کر انجوائے کرلینا تھا :)

اب جلدی سے ایک کپ گرما گرم کافی یا چائے کا بھی لو ساتھ میں۔
چھٹی یہاں ایسے ہی نہیں مار سکتے ناں
پھر آ کر انٹرویو دو، اس سے بہتر ہے کہ کام پہ آجاؤ

پانی تو آتے ساتھ رکھ دیا تھا ، دیکھتے ہیں کہ کب بنتی ہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
چھٹی یہاں ایسے ہی نہیں مار سکتے ناں
پھر آ کر انٹرویو دو، اس سے بہتر ہے کہ کام پہ آجاؤ

پانی تو آتے ساتھ رکھ دیا تھا ، دیکھتے ہیں کہ کب بنتی ہے
:) مقدس یہاں میرے اور آپ کے حالات و واقعات کافی ملتے جلتے ہیں :smile2:
کیسی ہیں مقدس اور اب رائڈز پر جب جانا ہو گا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top