کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین

عائشہ عزیز

لائبریرین
فرحت بہن مشورہ بُرا نہیں۔ مینو بنایا جا سکتا ہے۔ آپ ایسا کریں کہ مینو بنا کر دیں بلکہ سب بہنیں ایک عدد مینو بنائیں۔ میری یہ الجھن تو سُلجھے گی ۔۔
فرحت، ناعمہ، سارہ، مقدس ، عائشہ ۔۔۔
کیسا مینو بھیا ؟
سمری بتا دیں پلیز میں پرانے مراسلے نہیں پڑھ سکتی :)
 

فہیم

لائبریرین
ہمارے یہاں تو مسور کی دال کا رنگ کالا نہیں ہوتا :happy:
جی تھوڑا سا۔ میں تو اصل میں مزارِ قائد پر جانا چاہتی تھی لیکن موقع ہی نہیں ملا :( تھکن اتنی ہو جاتی تھی کہ ہمت نہیں ہوتی تھی۔ پھر آخری شام تو میں نے اپنی سستی سے مجبور ہو کر ایک شاندار ڈنر بھی مس کر دیا۔
پتہ نہیں کہاں گئے تھے فہیم۔ میں اس وقت اتنی تھکی ہوئی تھی کہ بس بند آنکھوں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی رہی۔ ڈی ایچ اے 4 کے آس پاس کوئی جگہ تھی۔ وہیں سے ڈائریکٹ پھر بیچ کی طرف گئے تھے۔
مسور کی دال کا رنگ تو اورنج نما لال ہوتا ہے :)
کھڑے مسور یعنی چھلکوں سمیت مسور کا رنگ البتہ براؤن ہوتا ہے۔
ہم نے اسے ہی کالا بنا ڈالا :)

اور مزار قائد پر تو چلے جانا تھا۔ یہ تو اقعی آپ نے مس کردیا۔
اور چلیں اب اگلی بار جب آئیں تو پہلے سے پلاننگ کرکے آئیے گا کہ کہاں کہاں گھومنا ہے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کس نے کہا شمشاد بھائی؟ جدید تحقیق کی رُو سے کہہ رہے ہیں؟ :openmouthed:
ویسے آپ کی بات ٹھیک معلوم ہوتی ہے لیکن آجکل محفل میں 'میں نہ مانوں' کی ہوا چل رہی ہے تو پھر میں کیوں مانوں :)
اپیا کہاں چل رہی ہے میں نہ مانوں کی ہوا ۔۔مجھے تو نہیں پتا :happy:
 

فہیم

لائبریرین
چھٹی یہاں ایسے ہی نہیں مار سکتے ناں
پھر آ کر انٹرویو دو، اس سے بہتر ہے کہ کام پہ آجاؤ

پانی تو آتے ساتھ رکھ دیا تھا ، دیکھتے ہیں کہ کب بنتی ہے
بن گئی پھر :)

اوکے بھائی، آتے ہوئے آئسکریم لیتے آنا

اللہ حافظ

اوئے کافی یا چائے پی لو۔
آئسکریم کھاکر پھر گلا خراب کرنا ہے کیا،

لیکن چلو یہ لو کیا یاد کرو گی تم بھی :)
Meringue+Heart+Ice-Cream+Sandwiches.jpg
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہفتہ وار کھانوں کا مینو جو میں آرام سے پکا کر کھا سکوں۔
ہی ہی ہی بھیا مجھے تو خود کچھ بنانا نہیں آتا میں آپ کو کیا بتاؤں ۔ مقدس اپیا اور فرحت اپیا ہی بتائیں گی۔ کیونکہ میں نے تو پھر ایسا ہی مینو بتانا ہے۔
ہفتہ : چاکلیٹ
اتوار : گول گپے
سوموار : املی
۔۔۔۔۔۔
اور ہر روز ساتھ میں تبرک کے طور پر آئس کریم ہوجائے تو مزہ آجائے گا۔

:rollingonthefloor:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مسور کی دال کا رنگ تو اورنج نما لال ہوتا ہے :)
کھڑے مسور یعنی چھلکوں سمیت مسور کا رنگ البتہ براؤن ہوتا ہے۔
ہم نے اسے ہی کالا بنا ڈالا :)

اور مزار قائد پر تو چلے جانا تھا۔ یہ تو اقعی آپ نے مس کردیا۔
اور چلیں اب اگلی بار جب آئیں تو پہلے سے پلاننگ کرکے آئیے گا کہ کہاں کہاں گھومنا ہے :)
تبھی تو کہہ رہی ہوں کہ کالی دال۔۔۔ہممممم :)
جانا تھا لیکن مصروفیت، سستی اور دوسروں کی عدم دلچسپی نے کام نہیں ہونے دیا۔
پروگرام تو ہر دفعہ بناتی ہوں لیکن میری دلچسپیاں دوسروں سے مختلف ہوتی ہیں تو کچھ نہ کچھ رہ جاتا ہے۔ اور کچھ میرے موڈ کی وجہ سے بھی۔ اگر میرا موڈ نہیں ہے تو باقی ہر شے کی موجودگی کے باوجود میں وہ کام نہیں کرتی :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top