یا وحشت الدنیا! محوِ حیرتِ بے پایاں ہوں کہ عجب پیچ و خم اور معمہ جات میں بذات خود چیستاں سا ہوتا جاتا ہوں۔۔۔ تکنیکی امور میں مہارتِ تام سے نا بلد ہونے کی پاداش میں ہر دو برادر و خواہر بالترتیب خندہ نگاری و تہدیدی حربوں سے لیس نظر آتے ہیں۔
جواب نیست۔۔۔فی الوقت چچا غالب تو محفلِ ہٰذا کی رکنیت کے اہل نہیں چونکہ شنیدن ہے کہ عالمِ بالا میں ڈی ایس ایل لائنز کی فراہمی کے سلسلے میں ہنوز پیش رفت جاری ہے۔ ہاں! ایک چھوٹا غالب موجود ہیں۔۔۔ ان سے رابطہ ضرور کیا جا سکتا ہے۔
وہ کیا ہے کہ میں اگر فاتح بھائی کی ’’نثر ‘‘ کو ’’ نثم ‘‘ کی مد میں ’’ شاعری‘‘ کہہ بیٹھوں گا تو بالاکوٹ کے زلزلے کا سارا ملبہ مجھ غریب پر لاد دیا جائے گا۔۔امین بھائی کی کیا اردو لغات کی دکان ہے جو وہ آئیں گے اور تیر چلائیں گے۔
تو کیا منہ لٹکا لازمی ہےٹھیک ہوں بھیا
اور منہ تو ایسے ہی لٹکاتی ہوں میں
کوئی اور طریقہ بھی ہے کیا منہ لٹکانے کا؟
ہاں زیادہ میڈیسن کھانا بھی اچھا نہیں ہوتا۔مجھ سے زیادہ میڈیسن نہیں کھائی جاتی اور اس نے یہی کہنا ہے ریسٹ کرو بھیا
ہاں زیادہ میڈیسن کھانا بھی اچھا نہیں ہوتا۔
اور تم پھر ڈاکٹر کے کہے بغیر ہی ریسٹ کرنا شروع کردو نہ۔
ویک اینڈ ہے ناں
تو پھر کروں گی
مجھے تو لگتا ہے کہ فاتح بھیا کو ہی غالب چاچا کے پاس ذبردستی بھیجنا پڑے گا کہ جا کر غالبائی اردو کا ترجمہ کروا کر لائیں
وہ زمانے ہوا ہوئے جب بہنیں بھائیوں کی درازیِ عمر کے لیے دستِ دعا دراز کیا کرتی تھیں۔۔۔ جدید دور کی بہنیں بھائیوں کو غالب کے پاس بھیجنے پر آمادہ ہیں اور وہ بھی زبردستی۔سُن رہے ہیں فاتح بھائی یہ مقدس کیا کہہ رہی ہے؟
آپ کی جانب سے اس دعا میں شریک ہونے پر حیرت نہیں کہ خیر بھائیوں کی جانب سے ایسے کام ہوتے ہی رہے ہیں خواہ وہ برادرِ یوسف ہوں یا آپ کے جد امجد اورنگ زیب عالمگیرچار لاکھ فیصد متفق ۔۔
ماورائی غالبائی یعنی آگرہ تاج سے گلبائی
وہ زمانے ہوا ہوئے جب بہنیں بھائیوں کی درازیِ عمر کے لیے دستِ دعا دراز کیا کرتی تھیں۔۔۔ جدید دور کی بہنیں بھائیوں کو غالب کے پاس بھیجنے پر آمادہ ہیں اور وہ بھی زبردستی۔
آداب عرض ہے شمشاد بھائی!تو ایسا کیوں نہیں کرتیں کہ فاتح بھائی کے ساتھ تم بھی چلی جاؤ، تمہارا بھی چچا غالب سے تعارف ہو جائے گا۔