کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم !
میں تو نہیں آئی ہوں یہاں :)

فرحت کیانی میں عائشہ :) آپ نے دعا دی تھی ناں کہ اگلے ہفتے بجلی زیادہ بند نہ ہو تو آپ کو بتانا ہے بجلی زیادہ نہیں بند ہورہی بس ٹائم پر ہوتی ہے بلکہ اکثر جس گھنٹے میں بند ہونی ہوتی ہے تب بھی آرہی ہوتی ہے۔ جزاک اللہ اچھی اپیا ! خوش رہیں اور ناں میں آپ کو مس کررہی ہوں۔

اور سب کو مس کررہی ہوں :)
وعلیکم السلام ناعمہ اور عائشہ!
یہ تو بہت اچھی خبر ہے عائشہ عزیز :)۔ میں بلکہ ہم سب دعا کرتے رہیں گے کہ آپ کے تمام پیپرز کے دوران ایسا ہی رہے کہ بجلی کم سے کم بند ہو۔
میں بھی آپ کو مس کر رہی ہوں لیکن آپ کے ایگزیمز کے بعد گپیں لگائیں گے۔ اچھا سا پڑھیں۔ آل دا بیسٹ (y)
ناعمہ آپ کا بھی تو پیپر تھا۔ کیسا ہوا؟ اور کتنے باقی رہ گئے ہیں؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بس یہی ہوتا ہے شگفتہ۔ ایک دن غائب رہو پیچھے سے عوام کھلے عام رشوت کا مطالبہ کرنے لگتی ہے۔ کیا کریں حالات ہی ایسے ہو گئے ہیں :thinking:

کوئی فائدہ نہیں۔ کیوں کہ فرحت بٹیا رانی سے ہمارا در پردہ معاہدہ ہو گیا ہے کہ ان سے ساری رشوتوں کے لین دین پردہ راز میں رکھے جائیں گے اور ان کا ذکر پبلک میں نہیں کیا جائے گا۔ :)

ترجمہ: ان سے لین دین پوری سرعت سے جاری ہے۔ :) :) :)
درپردہ معاہدے کو آن لائن کر دیا :shock: بہت افسوس کی بات ہے ویسے :surprise:
 
بس یہی ہوتا ہے شگفتہ۔ ایک دن غائب رہو پیچھے سے عوام کھلے عام رشوت کا مطالبہ کرنے لگتی ہے۔ کیا کریں حالات ہی ایسے ہو گئے ہیں :thinking:
درپردہ معاہدے کو آن لائن کر دیا :shock: بہت افسوس کی بات ہے ویسے :surprise:

ایسے تو نہ کہیں بٹیا رانی۔ ہم نے تو صاف صاف لکھا ہے کہ ان کا ذکر پبلک میں نہیں کرنا ہے۔ :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایسے تو نہ کہیں بٹیا رانی۔ ہم نے تو صاف صاف لکھا ہے کہ ان کا ذکر پبلک میں نہیں کرنا ہے۔ :) :) :)
جی جی بالکل۔ پبلک میں نہیں کرنا ہے بس یہاں ذکر کر دینا ہے :idontknow2: ۔ اب وہ مشہور جملہ لکھ دوں کہ 'سعود بھائی! باتیں بنانا تو کوئی آپ سے سیکھے' :heehee:
 
یہ مشہور جملہ کہاں سے سنا آپ نے؟ آپ کی بھابھی تو ہمیں ایسا کچھ کبھی نہیں کہتیں۔ :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
نااااااا
بس کان پکڑ وائے تھے دونوں ہاتھوں سے۔
اور اعتراض کیا تھا کہ دونوں ہاتھوں سے کان پکڑنے کے باوجود
رپلائی کیسے کررہا ہوں :)

اس دھاگے میں آنے کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ 'معلوماتِ عامہ' میں خاصی ترقی ہو جاتی ہے :happy:۔ ویسے یہ کب کا ذکر ہے اور اس تاریخی واقعے کا مجھے علم کیوں نہیں ہے بھلا :thinking2:

محفل میں رشوت کی باتیں اب سر عام ہونے لگی ہیں۔
محفل کے تھانے دار کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔
جی ضرور نوٹس لیں۔ اپنا حصہ نکالنے کے بعد مجھے بھی ہرجانہ دلوائیے گا۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام ناعمہ اور عائشہ!
یہ تو بہت اچھی خبر ہے عائشہ عزیز :)۔ میں بلکہ ہم سب دعا کرتے رہیں گے کہ آپ کے تمام پیپرز کے دوران ایسا ہی رہے کہ بجلی کم سے کم بند ہو۔
میں بھی آپ کو مس کر رہی ہوں لیکن آپ کے ایگزیمز کے بعد گپیں لگائیں گے۔ اچھا سا پڑھیں۔ آل دا بیسٹ (y)
ناعمہ آپ کا بھی تو پیپر تھا۔ کیسا ہوا؟ اور کتنے باقی رہ گئے ہیں؟
اپیا آج نہیں کل تھا ، اور بہت اچھا ہوا آج چھٹی ہے لیکن کالج جانا ہے :)
ابھی تو بہت سارے پڑے ہیں اپیا ابھی 28 مئی کو ختم ہوں گے ہی ہی ہی پورا ایک ماہ ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ مشہور جملہ کہاں سے سنا آپ نے؟ آپ کی بھابھی تو ہمیں ایسا کچھ کبھی نہیں کہتیں۔ :) :) :)
یہ ہمارے یہاں چائے کے ایک ایڈ میں آیا کرتا تھا۔ بھابھی نے اس لئے نہیں کبھی کہا کہ جواباً آپ یہ نہ کہہ دیں 'اور چائے بنانا!" پھر ایویں ہی ان کو چائے بنانی پڑ جانی ہے۔ :heehee:
مجھے چونکہ کوئی چائے بنانے کا نہیں کہتا اس لئے میں بلا خوف و خطر یہ جملہ استعمال کر سکتی ہوں۔ :cool2:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اپیا آج نہیں کل تھا ، اور بہت اچھا ہوا آج چھٹی ہے لیکن کالج جانا ہے :)
ابھی تو بہت سارے پڑے ہیں اپیا ابھی 28 مئی کو ختم ہوں گے ہی ہی ہی پورا ایک ماہ ۔
گڈ :)
باقی بھی ان شاءاللہ بہت اچھے ہوں گے۔ اف امتحانات کا موسم بہت طویل ہوتا ہے۔ گزرنے کا نام ہی نہیں لیتا :( :)
 
یہ ہمارے یہاں چائے کے ایک ایڈ میں آیا کرتا تھا۔ بھابھی نے اس لئے نہیں کبھی کہا کہ جواباً آپ یہ نہ کہہ دیں 'اور چائے بنانا!" پھر ایویں ہی ان کو چائے بنانی پڑ جانی ہے۔ :heehee:
مجھے چونکہ کوئی چائے بنانے کا نہیں کہتا اس لئے میں بلا خوف و خطر یہ جملہ استعمال کر سکتی ہوں۔ :cool2:

دس برس سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہم چائے کا ذائقہ بھی بھول چکے ہیں۔ لہٰذا ہم سے کچھ بعید نہیں کہ فرمائش کر ہی دیں۔ اور نتیجتاً جو کچھ بھی حاصل ہو اسی کو چائے سمجھ بیٹھیں۔ :) :) :)
 
ہممم م لالہ فریحہ سے بات ہوئی ؟؟؟:rolleyes:
کل انھوں نے فون لیا لیکن کچھ بولیں ہی نہیں۔ گھر پر اسپیکر خراب ہے اس لئے چند دنوں سے کوئی اسکائپ پر بھی نہیں آتا۔ فریحہ بٹیا تو جب موڈ ہو تبھی بات کرتی ہیں اور خوب کرتی ہیں۔ ہاں ام فریحہ سے ضرور بات ہوئی تھی۔ :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
دس برس سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہم چائے کا ذائقہ بھی بھول چکے ہیں۔ لہٰذا ہم سے کچھ بعید نہیں کہ فرمائش کر ہی دیں۔ اور نتیجتاً جو کچھ بھی حاصل ہو اسی کو چائے سمجھ بیٹھیں۔ :) :) :)
مطلب وہ اس جملے کو بلاخوف و خطر استعمال کر سکتی ہیں :)
آپ نے چائے کا ذائقہ کیوں بُحلا دیا بھلا؟
اور نہیں تو کیا اپیا یہ ختم ہوں گے تو ایک ماہ بعد فائنل سٹارٹ :rolleyes:
ہے ناں :(۔۔۔چلیں کوئی بات نہیں۔ لمبی سہی غم کی رات مگر رات ہی تو ہے۔ کٹ جائے گی۔ پھر خوب مزے کرنا :)
 
مطلب وہ اس جملے کو بلاخوف و خطر استعمال کر سکتی ہیں :)
آپ نے چائے کا ذائقہ کیوں بُحلا دیا بھلا؟
دس برس قبل ہمیں پیپٹک السر ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی چائے کچھ خاص نہیں پیتے تھے اور اس کے بعد تو بالکل ہی ترک کر دیا۔ :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
دس برس قبل ہمیں پیپٹک السر ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی چائے کچھ خاص نہیں پیتے تھے اور اس کے بعد تو بالکل ہی ترک کر دیا۔ :) :) :)
اوہو۔ پھر تو اچھا ہی کیا۔ شربت خوب پیا کریں۔ ٹھنڈے ٹھنڈے والے۔ شربتِ بزوری تو ریکمنڈڈ ہے۔ اب سارے یو ایس میں ڈھنڈیا مچائیں اس شربت کے لئے۔ :)
 
اب تو اتنی بہنوں کے دعاؤں کے حصار میں رہتے ہیں کہ بیماریاں دور دور رہتی ہیں۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top