کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ اچھا ہوں۔

کرنا کیا ہے، کچھ محفل گردی، ساتھ ساتھ کچھ اپنا کام کر رہا تھا۔
 

فہیم

لائبریرین
پونے دو کا ٹائم ہوچلا ہے کوئی۔
کسی کو مس کررہا تھا
سوچ رہا تھا کہ سلام دعا کرتا چلوں۔
لیکن آج پتہ نہیں لوگ کہاں گم ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سچ تو یہ ہے کہ آپ کسی سے ناراض ہو ہی نہیں سکتیں۔

:blushing:
شمشاد بھائی ، ناراض ہونے کی گنجائش نہیں ہوتی ناں دراصل دوسروں سے ناراض ہم تب ہوتے ہیں جب ہم غیر ضروری توقعات وابستہ رکھیں دوسروں سے تو یہ سب کرنے سے انسان مشکل میں آ جاتے ہیں ۔ میں دوسروں سے بس اتنی ہی توقع رکھتی ہوں جتنا یقین ہو کہ وہ بات پورا کرنا دوسروں کے لیے ممکن ہے اور ایسا کرنے میں دوسروں کو تکلیف نہیں پہنچے گی اور میں اس توقع سے انہیں مطلع بھی کر دیتی ہوں عموما جن سے توقع ہو ۔ اور اللہ تعالٰی سے کہہ دیتی ہوں کہ اگر یہ اسے بھی پسند ہو تو ٹھیک ورنہ وہی بات پوری ہو جو خدا کو بہتر لگے ۔ اس طرح توقعات پوری ہو جاتی ہیں اور ناراضگی کی گنجائش نہیں ملتی یا کم ہو جاتی ہے۔ ناراض ہونے سے بہتر ہے کہ دوسروں کی کسی بات سے اگر کوفت پہنچے تو انہیں بتا دیا جائے تا کہ وہی چیز دوبارہ نہ ہو سکے اور ایک دوسرے کے لیے دل میں برا احساس پیدا نہ ہو ۔
 
السلام علیکم، ہم ذرا سیمسٹر پروجیکٹ میں غوطہ زن تھے لیکن اب سب کچھ سمیٹ کر گھر آ گئے ہیں۔ اور اب ڈنر کی تیاری کرنے سے قبل تک مکمل فراغت! :) :) :)
 
وعلیکم السلام، بٹیا رانی، پورے اعتماد کے ساتھ جائیں اور خوب لطف لیں۔ خیال رہے کہ کسی کا دل نہ دکھائیں اور اپنے متورم ہاتھ کا خیال رکھیں۔ اور سب سے ضروری چیز ہے کہ مسکراتے رہیں۔ :) :) :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام، بٹیا رانی، پورے اعتماد کے ساتھ جائیں اور خوب لطف لیں۔ خیال رہے کہ کسی کا دل نہ دکھائیں اور اپنے متورم ہاتھ کا خیال رکھیں۔ اور سب سے ضروری چیز ہے کہ مسکراتے رہیں۔ :) :) :)

آج تو واقع سارا سن ہنسنا پڑے گا لالہ اور میں واپس آکر آپ کو کہوں کہ منہ میں درد ہو رہا ہے :rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top