کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زمانہ مستقبل کے صیغے کو اس کی اصل ہیئت پر بر قرار رکھنے کے معاملے میں بٹیا رانی سے مستقل مزاج بھلا اور کون ہو سکتا ہے؟ :) :) :)

مستقبل کے صیغہ میں مستقل رہنا آسان نہیں ہے اس کے لیے کئی سخت مراحل سے گزرنا پڑتا ہے تب جا کر یہ سعادت حاصل ہوتی ہے ۔

میرا جو کیمرہ ہے دل چاہتا ہے اسے پہاڑ کی چوٹی سے نیچے گرا دوں ۔
پہلے تصویریں بناؤ
پھر کمپیوٹر کے نخرےبرداشت کرو
پھر کمپیوٹر میں ڈیٹا کیبل لگ جائے تو یہ نہیں کہ فورا ٹرانسفر ہو جائیں تصویریں بلکہ جس سوفٹویئیر کے ذریعے ٹرانسفر ہوتی ہیں اس کے نخرے
کل جب میں نے تصویریں ٹرانسفر کرنے کے لیے یہ تمام مراحل طے کر لیے تو آگے سے جواب آیا کہ کیمرہ ڈیٹیکٹ نہیں ہوا !!!!!!!!!!
اس کا مطلب یہ ہے کہ اب بیرونی امداد (بھیا لوگ) کا انتظار جو اس ٹیبل کو ہلائیں تا کہ پیچھے سے تاروں کے ذخیرہ میں سے کو متعلقہ کیبل ڈھیلی ہو گئی ہے یا پورٹ سے باہر نکل گئی ہو تو اسے اس کے مقام پر واپس لایا جائے ۔ کل اور آج پھر بھیا لوگ کی منت کی جو کارگر ثابت نہیں ہو پائی لہذا مزید ترلے کرنا پڑیں گے ، اور اب میرا دل ہے کیمرہ کے ساتھ ساتھ اس کمپیوٹر کو بھی اٹھا کر پہاڑ سے نیچے گرا دوں !!!
جب تک بیرونی امداد حاصل ہو گی تو مجھے پورا یقین ہے کہ تب تک کیمرہ کی بیٹری کو چارج کرنے کی نوبت آ چکی ہو گی ۔
کہانی یہاں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ ۔ ۔ ۔
لہذا ۔ ۔ ۔ میرا وہ حال ہے کہ

پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ !
 
شگفتہ بٹیا رانی کے پچھلے مراسلے کو پڑھ کر سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ اظہار افسوس کریں یا پھر پر مزاح گردانیں۔ :) :) :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top