کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ہاں جی بھیا ۔۔ویسے اب تو کافی دیر ہی ہوگئی اس کا کوئی نیا دھاگہ شروع نہیں ہوا۔ پہلے تھوڑے دن ہوتے تھے تو دھاگہ ختم ہوجاتا تھا اور سعود بھیا مجھے یا کسی اور بہنا کو دھاگہ کھولنے کا بولتے تھے۔ :)
اس کی انچارج تو سیدہ شگفتہ بٹیا رانی ہیں ناں۔ :) :) :)
 
میں نے ابن سعید بھائی سے کہا ہے اپگریڈ سے پہلے کے ڈیٹا کے لیے ۔
اور ہم نے اسی روز جواب بھی دیا تھا کہ اپڈیٹ کے نتیجے میں ایسی کسی چیز کے غیاب کا امکان نہیں تھا۔ ہم نے آپ سے یہ بھی پوچھا تھا کہ آپ جو تلاش کر رہی ہیں اور نہیں مل رہا، جب کہ آپ کو یقین ہے کہ وہ تھا، اس کے بارے میں تھوڑی سی تفصیل بتا دیں تاکہ ہم تلاش کر کے دیکھ لیں۔ مثلاً یہ بتا سکیں کہ کس زمرے میں کس عنوان کے ساتھ کس قسم کا مواد تھا۔ پورا نہیں تو تھوڑا بہت ہی صحیح، آپ کچھ بتائیں تو۔ لائبریری سیکشن سے صرف مشاورت والا زمرہ آرکائیو کیا گیا ہے جو آپ کے لئے ناقابل رسائی ہوگا۔ :) :) :)
 
السلام علیکم سعو د بھائی کیسے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وعلیکم السلام!

الحمد للہ ہم بخیر ہیں پیارے۔ در اصل آج ہماری ریسرچ میٹنگ تقریباً سوا تین گھنٹے چلتی رہی جو عموماً نصف گھنٹے یا ایک گھنٹے کی ہوتی ہے۔ خیر اب فارغ ہوئے ہیں تو دیکھا کہ اکثر احباب جا چکے ہیں اور محفل میں کئی صفحات باتیں ہو چکی ہیں جن کو ابھی ابھی پڑھ کر تمام کیا۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top