کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
پہلے ہمیں وہ باتیں بتائیں جو فرحت اپیا کہہ رہی ہیں ، ہاں نہیں تو :unsure:
اور نہیں تو کیا۔ ابھی پتا چلے گا ناں۔ میری سپورٹر آ گئیں ہیں سعود بھیا۔ :)

ہمیں تو یاد بھی نہیں کہ کیا کچھ نہیں بتایا تھا ان کو۔ ویسے اتنا یاد ہے کہ کچھ باتیں رشوت کے معاملات طے نہ ہوپانے کے باعث نہیں بتائی گئی تھیں۔ پر وہ باتیں کیا تھیں، بالکل بھی یاد نہیں۔ :) :) :)
کچھ باتیں نہیں تمام باتیں کیونکہ میں رشوت دینے کے شدید خلاف ہوں۔
باتیں یاد بھی کروائی جا سکتی ہیں پہلے آپ رشوت والا معاملہ ختم کریں :eyerolling: ویسے آپ باتیں بھول کیسے گئے حالانکہ 'جدید تحقیات' کہتی ہیں کہ آپکی صنف یادداشت اور ذہانت میں بہترین ہے :openmouthed:۔ بادام کھایا کریں بھیا۔ (یاد رہے کہ میں رشوت میں بادام بھی نہیں دیا کرتی :angel2:)

یہ تو اب فرحت اپیا ہی بتا سکتیں ہیں۔
فرحت کیانی اپیا جلدی سے آجائیں :rolleyes:
بتاتی ہوں ناعمہ۔ سعود بھائی سے پوچھیں کہ 'آر۔جے والا قصہ' کیا ہے؟ اور لال بجھکڑ والا بھی۔ :idontknow:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
آمین
ہمارے معمولات تو زیادہ متاثر نہیں ہوتے البتہ عام فرد متاثر ہوتا ہے ۔
آج بھی ہزارہ قبیلے کے ایک فرد کو ہدف بناکر قتل کیا گیا ۔ ایک گاڑی پر بھی فائرنگ ہوئی لیکن اس میں بیٹھے تمام افراد محفوظ رہے ۔
تین ہفتوں سے اس قبیلے کے کوئی تیس افراد فرقے کی بنیاد پر مارے جاچکے ہیں
:(
اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم کریں اور ہمیں ہدایت کے راستے پر چلائیں۔ آمین
 
اور نہیں تو کیا۔ ابھی پتا چلے گا ناں۔ میری سپورٹر آ گئیں ہیں سعود بھیا۔ :)
جبکہ سعود بھیا کی بہنوں میں آپ اور ناعمہ عزیز بٹیا رانی سمیت اور بی بے شمار شامل ہیں۔ آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ ووٹ اور سپورٹ دیر پا نہیں ہوتے لیکن بہن بھائی کے تعلقات تو دائمی ہوتے ہیں۔ :) :) :)

کچھ باتیں نہیں تمام باتیں کیونکہ میں رشوت دینے کے شدید خلاف ہوں۔
جو لوگ شدید خلاف ہوتے ہیں وہ صرف "دینے" کے خلاف نہیں ہوتے۔ ویسے اتنا طے ہے کہ ہم بغیر رشوت کے ٹس سے مس ہونے والے نہیں۔ ہمارے ایک دوست ہیں جو کہ نمک کے معاملے میں قدرے بسیار خور واقع ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہوتا ہے کہ خواہ کھانے میں نمک روٹی ہی کیوں نہ ہو پر نمک ضرور ہو۔ اسی کے مثل ہم ایک عدد کلمہ رشوت رکھتے ہیں۔ :) :) :)

باتیں یاد بھی کروائی جا سکتی ہیں پہلے آپ رشوت والا معاملہ ختم کریں :eyerolling: ویسے آپ باتیں بھول کیسے گئے حالانکہ 'جدید تحقیات' کہتی ہیں کہ آپکی صنف یادداشت اور ذہانت میں بہترین ہے :openmouthed:۔ بادام کھایا کریں بھیا۔ (یاد رہے کہ میں رشوت میں بادام بھی نہیں دیا کرتی :angel2:)
بس اس "صنف" کے اولین دونوں حروف نے اپنی نشست بدل لی ہے۔ :) :) :)

بتاتی ہوں ناعمہ۔ سعود بھائی سے پوچھیں کہ 'آر۔جے والا قصہ' کیا ہے؟ اور لال بجھکڑ والا بھی۔ :idontknow:
آر جے والا قصہ تو محفل سے باہر کی چیز ہے جبکہ لال بجھکڑ کے بجائے گلابی بجھکڑ کی بات آپ نے خود ہی کہی تھی اس لئے ان دونوں معاملات کو تو تمام ہی گردانا جائے گا۔ :) :) :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم، کیسی ہیں بٹیا رانی؟ آپ کے شہر کا موسم آج کیسا ہے؟ :)


اور کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ اس لہجے میں کیے گئے سوال سے ڈر کر بھیا کہیں جا چھپیں گے؟ :) :) :)
وعلیکم السلام
الحمد اللہ۔
موسم بہت خوشگوار :)
آپ کی کلاس کیسی رہی؟
ڈر جائیں آپ کا کیا جاتا ہے بھلا؟ :openmouthed:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں بھی ٹھیک ہوں اللہ کا شکر
بجلی کے بغیر دن کیسا گزر سکتا ہے اندازہ لگا لیں بس ۔

لیکن ابھی اتنی پیاری ہوا چل رہی ہے ، فرحت کیانی ، آپ کو میں بہت یاد کیا اس ہوا میں :happy:
:)
ہوا تو آپکے شہر کی واقعی بہت پیاری ہے۔ :) شگفتہ میں جب بھی کراچی کے بارے میں کوئی رائے دیتی ہوں مجھے وہ نامعلوم والے 'عبداللہ' بھائی یاد آ جاتے ہیں :jokingly: جنہوں نے میرے وہاں آنے پر پابندی لگا دی تھی۔ آپ کو یاد ہیں ناں؟ :openmouthed:
 
وعلیکم السلام
الحمد اللہ۔
موسم بہت خوشگوار :)
آپ کی کلاس کیسی رہی؟
ڈر جائیں آپ کا کیا جاتا ہے بھلا؟ :openmouthed:
جب موسم خوشگوار ہو تو بندہ ایک آدھ عدد تصویریں ہی بنا لیتا ہے۔ جیسے ہم کل شام اپنی یونیورسٹی کے سیلنگ سینٹر کے پاس بیٹھ کر غروب آفتاب کے منظر سے لطف اندوز ہو رہے تھے تو درجن بھر تصویریں بنائیں۔ آج سوئمنگ کو گئے تھے تو پول کی ایک آدھ تصویریں بنا لیں۔ :) :) :)

کلاس میں زیادہ کچھ نہیں ہونا تھا۔ آج کل کولیگس کی پریزینٹیشنز ہو رہی ہیں تو جا کر بیٹھ کر سبھی کو سننا ہوتا ہے کیوں کہ ہم پچھلے ہفتے دوسروں کو بور کر چکے ہیں۔ :) :) :)

اتنے پیار سے کہیں گی بٹیا رانی تو ہم سو بار ڈرنے کو راضی ہیں۔ :) :) :)
 
بھیا آج رشوت پے اتنا کونسنٹریٹ کیوں ہو رہا ہے!

جبکہ یہ پاکستان میں تو اتنی عام ہوچکی کہ اب رشوت کو کوئی بھی بٌرا نہیں سمجھتا!

بلکہ رشوت لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں!! :-P
جب کہ ہم جو رشوت طلب کرتے ہیں وہ رفاہ عامہ کے لئے ہوتا ہے جس کا بحران ہے ان دنوں۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top