فرحت کیانی
لائبریرین
گل ہی مُک گئی۔ اب میں بھائی کو رشوت دیتی اچھی لگوں گی بھلا۔ اور اگر دینی بھی ہو تو میرا طریقہ کار یہی ہوتا ہے کہ اپنے بھائی کو کچھ دینے کے لئے انہی کی جیب خالی کرواتی ہوں۔جبکہ سعود بھیا کی بہنوں میں آپ اور ناعمہ عزیز بٹیا رانی سمیت اور بی بے شمار شامل ہیں۔ آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ ووٹ اور سپورٹ دیر پا نہیں ہوتے لیکن بہن بھائی کے تعلقات تو دائمی ہوتے ہیں۔
جو لوگ شدید خلاف ہوتے ہیں وہ صرف "دینے" کے خلاف نہیں ہوتے۔ ویسے اتنا طے ہے کہ ہم بغیر رشوت کے ٹس سے مس ہونے والے نہیں۔ ہمارے ایک دوست ہیں جو کہ نمک کے معاملے میں قدرے بسیار خور واقع ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہوتا ہے کہ خواہ کھانے میں نمک روٹی ہی کیوں نہ ہو پر نمک ضرور ہو۔ اسی کے مثل ہم ایک عدد کلمہ رشوت رکھتے ہیں۔
بس اس "صنف" کے اولین دونوں حروف نے اپنی نشست بدل لی ہے۔
آر جے والا قصہ تو محفل سے باہر کی چیز ہے جبکہ لال بجھکڑ کے بجائے گلابی بجھکڑ کی بات آپ نے خود ہی کہی تھی اس لئے ان دونوں معاملات کو تو تمام ہی گردانا جائے گا۔
تو آپ نے نہیں بتانا پھر
پھر درمیانی راہ نکالیں ناں کچھ۔ عائشہ عزیز سے لے لیتے ہیںاصول پر سمجھوتہ نہ کرنے کے معاملے میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔
بخدا پیٹ میں بل پڑ گئے!!!
ذرا جو شگفتہ ڈرتی ہوں کسی دھمکی سے۔