کون ہے جو محفل میں آیا-(19)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
سرد موسم۔۔۔ہائے یہاں تو ہر انے والا دن گزرے ہوئے دن سے زیادہ گرم ہے۔۔۔۔۔تھوڑی سی بارش یہاں‌بھی ادھار سمجھ کے بھیج دیں جب ہمارے ہاں‌ہوں‌گی بارشیں تو واپس لے لینا۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اسلام و علیکم

بارش کا ذکر ہے تو ایک شعر آپ سب کی نظر

بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگ کے ہم
چپ چاپ سوگوار تمھیں سوچتے رہے

ویسے یہاں بھی (یعنی کراچی( میں دور دور تک بارش کے آثار نہیں ہیں۔۔۔
 

زینب

محفلین
وعلیکم السلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی فلحال گرمی کے مزے لوٹیں بارشیں بھی کیا کمال کرتی ہیں کراچی میں کہ لوگ بارش کی دعا کر کے پچھتاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ٹھیک کہا آپ نے ۔۔۔

خود میری ایک غزل کا مطلع کچھ یوں ہے۔

ع ۔ ہوا سے دوستی رکھوں تو گھر روشن نہیں رہتا
چھتوں‌کو دیکھ لوں تو یاد پھر ساون نہی رہتا


اور اس کے بعد والا شعر بھی سن لیجے

غریبوں کی یہ بستی ہے ، کہاں‌ سے شوخیا ں لائوں
یہاں بچے تو رہتے ہیں مگر بچپن نہیں رہتا
 

الف عین

لائبریرین
احمد۔ اچھے شاعر ہو بھئ۔ اور اب آپ والا جھگڑا ختم۔۔۔ سیدھا تم پر آ جاتا ہوں۔ تمہاری غزل ’سمت‘ کے لئے لینے کا ارادہ ہے جو یہاں پوسٹ کی تھی۔ مزید بھی کچھ۔۔۔
سمت
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سارہ کہاں رہ گئی؟ اتنی لمبی غیرحاضری تو نہیں کیا کرتی۔

کوئی ہے جو اس کا پتہ کرئے؟
 

الف عین

لائبریرین
اور اس تانے بانے میں بھی اب اکثر لوگ نہ صرف مسنگ ہونے لگے ہیں بلکہ مس کرنے کی باتیں بھی یہاں کی جانے لگی ہیں۔ حد ہے، صبح سے کوئی یہاں نہیں آیا؟
اب۔۔۔ شمشاد آتے ہی ہوں گے۔ سعود بھی شاید۔ سعود تو امتحان میں بھی یہاں ضرور جھانک لیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو کافی دیر سے محفل میں ہوں لیکن بس ادھر ادھر دیکھ ہی رہا ہوں۔

یہ سارہ کہاں رہ گئی؟
 

ملائکہ

محفلین
الف عین میں تو سمجھی تھی کہ آپ باجی مطلب کوئی لڑکی ہیں اب پتا چلا کہ آپ بھائی ہیں:grin::grin::grin::grin:
 
الف عین ہمارے چاچو ہیں اور چاچو اب میں نے اپنے تھیوری کے سارے پرچے تمام کر لئے ہیں۔ بس لیب اور میجر پروجیکٹ بچتا ہے۔

اور ہاں آج فیڈورا 9 کا اجرا ہو گیا ہے اب اسے ڈاؤن لوڈ کرنے جا رہا ہوں۔ :)
 
وعلیکم السلام اپیا!

آپ محفل کے خواہ کسی بھی گوشے میں کیوں نا ہوں آپ کا وجود محفل کے لئے باعث رونق ہوتا ہے۔
 

تعبیر

محفلین
مجھے تو تمھارے دم سے رونق لگتی ہے سچیییییییییی :)

جب میں آئی تھی تو تم نہیں تھے۔ محفل کافی بے رونق لگ رہی تھی۔

امتحان ختم ہوئے کہ نہیں؟؟؟اللہ کامیاب کرے ہر امتحان میں
 

تعبیر

محفلین
امتحان بھی ایک سردرد ہوتے ہین۔پر مجھے اب وہ ایک نعمت لگتے ہین کہ تب لگتا تھا کہ زندگی میں صرف یہی ایک غم/پریشانی ہے بس
 

تعبیر

محفلین
زیک نے تو سعود کی چھیڑ بنا لی ہے اپیا

اب ہم دونوں بہن بھائی بھی سوچتے ہیں آپکی کوئی چھیڑ :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top