کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید ظفری بھائی۔ گرمی کی وہی صورتحال ہے اور ابھی دو یا تین دن کے بعد رمضان بھی شروع ہے۔

آپ کہیے "میری لینڈ" پہنچ گئے کہ ابھی راستے میں ہیں؟
 

ظفری

لائبریرین
جی شمشاد بھائی ۔۔۔۔ میری لینڈ میں جمعہ کو پہنچ گیا تھا ۔ پیر کو آفس گیا تھا ۔ کل اور آج چھٹی ماری ہے ۔ ڈٹ کر آرام کیا ہے ۔آفس کل جاؤں گا ۔ ابھی ہفتہ اور لگے گا کسی اور طرف آوارہ گردی کو ۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے پہلے والی جاب چھوڑ دی ہے، اب کوئی نئی جاب کر رہے ہیں جو اتنا سفر میں رہنے لگے ہیں۔ ویسے مجھے تو بہت پسند ہے سفر کرنے والی جاب۔
 

ظفری

لائبریرین
جی شمشاد بھائی ۔۔ پانچ سال کا کنٹریکٹ تھا ۔ ختم ہوگیا تھا سو اپنی پسند کی ایک جاب تلاش کرلی ۔ یعنی مجھے بھی یہ جاب سفر کرنے کی وجہ سے پسند آئی سو میں نے یہ آفر قبول کر لی ۔

راہ پر رہتے ہیں ، یادوں‌پہ بسر کرتے ہیں
خوش رہو اہلِ وطن ، ہم تو سفر کرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا ہوا ظفری بھائی کہ مطلب کا کام مل گیا۔

و علیکم السلام فاروقی صاحب۔

اب عمار کو بلا لیتے ہیں۔
 

زینب

محفلین
مجھے کیوں نہیں بلایا پا جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں پھر بن بلائے ہی ٹپکتی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تم بے وقت کیسے ٹپک پڑیں۔ تمہارا وقت تو صبح کا ہوتا ہے اور ابھی تو تمہارے بارہ بھی بج چکے ہیں۔
 
وعلیکم السلام۔۔۔ اگرچہ پکارا تو آپ نے بھی کسی کو نہیں لیکن ہم اگلے مراسلے میں براجمان ہوگئے۔ پھر آپ ہی کو دعوت دیے دیتے ہیں ورنہ۔۔۔۔
 
عمار بھائی کیسے ہیں آپ۔۔۔؟:)

ہم ابھی ابھی آئے تھے پہلے کسی کو ہمیں تو پکارنا چاہیے تھا نا۔۔۔:(
ہم ٹھیک ٹھاک، الحمد للہ۔ آپ سنایئے اور کچھ نیا کلام ہوا ہو تو وہ بھی ارشاد ہو۔ :) آج کل ہمارے ہاں موسمِ شعری پر خزاں چھائی ہوئی ہے۔ :(
 

زھرا علوی

محفلین
ہمارے ہاں بھی یہی موسم ہے بھائی اور اس بار تو خزاں خاصی طویل ہو گئی ہے۔۔۔۔
ویسے یہ طوالت ہمارے فائدے میں ہی ہے۔
۔۔۔۔:)
 

ابوشامل

محفلین
کل مغل صاحب نے عمار کے برگِ شاعری سے کچھ نہ کچھ جھاڑنے کی بڑی کوشش کی لیکن حضور ایک لفظ پھوٹ کے نہ دیے اور صاف کہہ دیا کہ سلسلہ آجکل موقوف ہے۔ اگر کچھ کہہ دیتے تو ہم بھی فیضیاب ہو جاتے، کیوں میاں؟؟
 
ہمارے ہاں بھی یہی موسم ہے بھائی اور اس بار تو خزاں خاصی طویل ہو گئی ہے۔۔۔۔
ویسے یہ طوالت ہمارے فائدے میں ہی ہے۔
۔۔۔۔:)
فائدے میں کیسے؟

کل مغل صاحب نے عمار کے برگِ شاعری سے کچھ نہ کچھ جھاڑنے کی بڑی کوشش کی لیکن حضور ایک لفظ پھوٹ کے نہ دیے اور صاف کہہ دیا کہ سلسلہ آجکل موقوف ہے۔ اگر کچھ کہہ دیتے تو ہم بھی فیضیاب ہو جاتے، کیوں میاں؟؟

جی بالکل :hatoff:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top