کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ہاہاہا۔۔۔۔ نہیں، وقت وقت پر منحصر ہوتا ہے۔ ایک زمانہ میں ہم زیادہ تر شعر اس وقت کہا کرتے جب سونے لیٹ جاتے۔ تکیہ کے ساتھ کاغذ قلم رکھتے۔ گھپ اندھیرا اور پھر اگر آمد ہونے لگی تو اندھیرے میں کاغذ پر ہمارا قلم چلتا کمال مہارت سے۔ :)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فہد بھائی! کل رات آرام سے پہنچ گئے تھے گھر؟ گیارہ تو لازمی بج گئے ہوں گے؟
 
شاعری تو چھوڑیے حضور گفتگو بھی نہیں کر رہے۔ ذرا اختصارِ کلام دیکھیے۔ دو جملوں کے جواب میں دو الفاظ !!! میاں خیریت تو ہے؟

ویسے تو ہم یہاں پر بھی موجود نہیں تھے۔ کل ہی سارہ بہنا نے زبردستی آنے کا حکم دیا تو آگئے۔ ;) ہاں، لیکن خیریت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھ لو فہیم تمہارے بغیر ان کی سازش کامیاب ہو گئی اور مغل صاحب، فہد بھائی اور عمار تینوں نے کل اکٹھے دعوت اڑائی۔
 

ابوشامل

محفلین
اور فہیم بھائی یہ آنا جانا تو ہو چکا !!
بس سب کچھ اچانک ہوا مجھے دفتر سے گھر جاتے ہوئے راستے میں مغل صاحب نے بس سے اتار لیا بلکہ بقول اُن کے اغوا کر لیا اور پھر ان کی عزیز "بلیلہ" (bike) پر بیٹھ کر عمار سے ملاقات کرنے چل پڑے۔
 

فہیم

لائبریرین
یعنی شمشاد بھائی کی بات درست ہے کہ آپ تنیوں نے اکیلے اکیلے ہی ملاقات کرلی:(
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو آف لائن ملاقاتیں
یہاں آن لائن ملاقات کے لئے مجھے کوئی نظر نہیں آ رہا جس کو بلایا جائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top