کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
شکریہ فہیم ، ابھی تو میں پکوڑوں کی نئی ترکیبیں آزمانی ہیں افطاری میں :)

آپ کے گھر میں افطاری کون بناتا ہے ؟


پکوڑوں کی نئی ترکیبیں ! ہمممممم

ہمارے یہاں گھر میں کھانے پکانے کا کام امی ہی کرتی ہیں
باقی جو چھوٹے موٹے کام ہوتے ہیں
جیسے فروٹ چاٹ بنانا اور دسترخوان وغیرہ تیار کرنا یہ ہم بھائیوں میں سے کوئی بھی کردیتا ہے

ویسے کل فروٹ چاٹ میں نے بنائی تھی:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور بہن کیا بناتی ہیں ؟

فروٹ چاٹ کچھ خاص طریقے سے بنائی تھی تو شیئر کریں پلیز ۔ اگر اس کی تصویر بنائی ہو تو وہ بھی ۔
 

فہیم

لائبریرین
اور بہن کیا بناتی ہیں ؟

فروٹ چاٹ کچھ خاص طریقے سے بنائی تھی تو شیئر کریں پلیز ۔ اگر اس کی تصویر بنائی ہو تو وہ بھی ۔

بہن تو ہماری کوئی نہیں‌ ہے۔
جب تک بڑے بھائی ساتھ رہتے تھے تو بھابھی کچھ نہ کچھ نئے طریقے کا بنالیتیں تھیں۔

فروٹ چاٹ اسپیشل تو نہیں
طریقہ بڑا سادہ سا ہے

سارے پھل کو ان کے حساب سے کاٹ لیا اور اوپر سے چینی اور کریم یا پھر صرف میٹھی کریم شامل کردی۔

یا پھر کریم نہیں تو چینی کے ساتھ فروٹ چاٹ مسالہ
پھلوں میں عام طور پر
خربوزہ، سیب، کیلا، مختلف اقسام کے انگور وغیرہ وغیرہ
کبھی کبھار ان میں انار کے دانے بھی شامل کردیے جاتے ہیں
اور اگر چاٹ مسالے والے ہو تو اوپر سے اس پر اورنج جوس ڈال لیا جاتا ہے

تصویر ابھی تو نہیں دکھا سکتا کیوں کے ابھی آفس میں‌ ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اوہ نو بہن نہیں ہے ۔ ۔ ۔ بہنیں اگر ہوں تو کافی ہلچل رہتی ہے گھر میں اور رمضان میں تو مزے ہی مزے خاص طور پر افطاری میں :)
 
وعلیکم السلام اپیا!

الحًد للہ سفر بہت خوشگوار رہا۔ ابھی تو گھر کو نکلتا ہوں کہ افطار سے پہلے پہونچنے کا ارادہ ہے۔ بقیہ باتیں گھر پہونچ کر انشاء‌اللہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ عندلیب ، رمضان کو مہمان ہوئے آج دوسرا دن ہے آغاز اچھا ہے ، رمضان کا مہینہ مجھے بہت پسند ہے بہت اچھا لگتا ہے ہر سال جب پورا ایک ماہ ملتا ہے روزہ کے لیے مکمل ماحول بدل جاتا ہے ہر جانب اور پھر آخر میں عید :)

اللہ کرے ہم سب رمضان میں ایک دوسرے کے لیے آسانی اور خوشی کا سبب بن سکیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
پنجاب کے کسی بھی گاؤں کی۔ ویسے میرا گاؤں نارووال سے بھی آگے ہے۔ اور ہاں خرم بھائی کا بھی گاؤں ادھر ہی ہے۔
 

عندلیب

محفلین
وعلیکم السلام
آپ کی بھی سے مطلب آپ کی بھی کوئی بہن نہیں
لیکن چلیں اپنے بھائیوں‌کے لیے آپ خود تو بہن ہیں نہ:)
نہیں فہیم بھائی میری تو بہنیں‌ہیں میں سعود بھائی اور حسن بھائی کی بات کر رہی تھی ان کی بھی کوئی بہن نہیں‌۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top