کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کھانے میں تو ٹانگ ہی کہلائے گی لیکن محاورے میں غلط استعمال کرنے سے ایسا نہ ہو کہ اپنی ٹانگ ٹوٹ جائے۔
 

زونی

محفلین
و علیکم السلام زونی جی۔ رمضان مبارک ہو۔ یہاں تو ابھی تھوڑی دیر میں عشاء کی اذان ہوا چاہتی ہے اور پھر تراویح۔





خیر مبارک شمشاد بھائی اللہ سب کیلئے یہ رمضان مبارک فرمائے ، پاکستان میں تو ابھی دو دن ہیں ، کافی کام نمٹائے جا رہے ہیں تاکہ رمضان میں کچھ فراغت ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس دفعہ اکٹھے دو دن کا فرق ڈال دیا۔ یعنی کہ آپ کے ہاں پہلا روزہ بدھ کو ہو گا۔
 

زونی

محفلین
اس دفعہ اکٹھے دو دن کا فرق ڈال دیا۔ یعنی کہ آپ کے ہاں پہلا روزہ بدھ کو ہو گا۔





جی امید تو یہی ھے ، یہ تو دو ریاستوں کا فرق ھے ، یہاں تو ایک ملک میں چار چار عیدیں ہوتی ہیں،،،،،،، مسلما نوں نے کوئی موقع جانے تو نہیں دینا ناں تفرقہ بازی کا :beating:
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم !
یہاں‌پر پیر کو روزہ ہوگا ۔ دیکھئے اوریاستوں کا کیا حال ہے ۔
رمضان مبارک
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو بھی رمضان کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ اس مبارک مہینے میں سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
 

حسن علوی

محفلین
خیر مبارک شمشاد بھائی آپ کو بھی مبارک ہو۔ ابھی نماز تراویح ادا کر کے آ رہا ہوں۔ صبح پہلا روزہ انشاءاللہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب بھلا کون آ سکتا ہے۔ ادھر والے تو روزے کی تیاریوں میں ہوں گے اور ادھر والے ابھی دو دن بعد روزہ رکھیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ادھر مطلب میرے دائیں طرف والے اُدھر مطلب میرے بائیں طرف والے، اب تم پوچھو گے کے دائیں طرف والے کون ہیں اور بائیں طرف والے کون ہیں تو دائیں طرف ادھر والے اور بائیں طرف اُدھر والے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top