کون ہے جو محفل میں آیا 27

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
ہاہا ہا ہا ہا
:grin:
ویسے میں بھی سوچ رہا تھا کہ سعود بھائی کی طرح‌ "بڑھاپا مہم" شروع کردوں ۔
:rollingonthefloor:
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام تیلے بھیا کیسے ہیں ۔۔ کزن بالکل ٹھیک ٹھاک تھے ۔۔ اچانک طبیعت خراب ہوئی بیہوش ہوئے ۔۔ پھر ڈاکٹرز کی بہت ساری کوششوں کے باوجود ٹھیک نہ ہو سکے ۔۔۔۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ 4 مہینوں سے ہیپاٹائیٹس تھا ۔۔ جس کی وجہ سے لور ڈیمیج ہو چکا تھا ۔۔۔۔ یہ کسی کی سمجھ میں ابھی تک نہیں ایا کہ ایسا تھا تو پہلے کوئی علامت کیوں نظر نہیں آئی ۔۔ وہ کچھ دن پہلے ہی حج کر کے ائے تھے ۔۔ شاید اتنی ہی زندگی تھی ان کی ۔۔ اللہ پاک اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے ان کو ۔۔ آمین ۔۔۔
 

تیلے شاہ

محفلین
میرے ابو کے دوست کو بھی ہیپاٹائیٹس ہوگیا تھا حج پر مگر اللہ کا کرم ہے بروقت پتہ چل گیا تھا
اور اب اچھے ہیں اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام زین

ارے جلدی سے اس کا سلام لے لو، نہیں تو پھر ناراض ہو جائے گا۔

اور باقی سبکو بھی السلام علیکم اور وعلیکم السلام۔
 

زین

لائبریرین
چلو پھر تم بھی شروع ہو جاؤ سب کو اپیا اور بٹیا کہنا ۔۔۔۔:drama:
:nerd2:
:grin:
ہم سے تو یہ نہیں‌کہا جاسکتا ۔
:loser:
و علیکم السلام زین

ارے جلدی سے اس کا سلام لے لو، نہیں تو پھر ناراض ہو جائے گا۔

اور باقی سبکو بھی السلام علیکم اور وعلیکم السلام۔


:haha:
ارے شمشاد بھیا ، ہم کب ناراض ہوئے وہ تو جب کوئی سلام کا جواب نہیں‌دیتا تو مجھے صرف برا لگتا ہے ،ناراض تو نہیں‌ہوتا میں‌
:party:
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھو چھوٹے بھائی ایسی باتوں کا برا نہیں منایا کرتے۔ ہو سکتا ہے آپ کے پیغام کے بعد کسی اور کا پیغام آ گیا اور بات وہیں سے آگے بڑھ گئی اور آپ کا پیغام نظر میں آنے سے رہ گیا۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سے کسی کو کوئی بیر ہے یا ناراضگی ہے۔ میں تو محفل کو ایک گھر کی طرح سمجھتا ہوں۔ اگر ایک دفعہ کسی نے بات نہیں سنی تو ناراض ہونے یا برا منانے کی بجائے دوسری دفعہ کہہ دیں۔ اس سے کسی کی عزت کم نہیں ہو جائے گی۔ میں بھی ایسے ہی کرتا ہوں۔ امید ہے میری بات سمجھ گئے ہو گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ڈاکٹر صاحب

ارے بھئی کام کیا ہونا ہے، کسی بھی کام کے کرنے کے لیے بجلی چاہیے جو ہے نہیں، ویسے ہم بیٹھک میں لالٹین استعمال کرتے ہیں۔ آپ آئیے ناں وہاں پر۔
 

زینب

محفلین
اچھی بات ہے۔

اب کس کو آنا ہےِ؟ یہ آج زینب کہاں رہ گئی؟

آج دو اراکین طالوت اور زینب دونوں کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ نجانے کہاں رہ گئے؟

بس بھائی جی اج اتنے کام تھے کہ کچھ نا پوچھیں ابھی میری آنکھیں بند ہو رہی ہیں اور سر پھٹا جا رہا ہے درد سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اج میں سچی میں بہت تھک گئی اج بہت شدت سے احساس ہوا کاش میری بھی کوئی بہن ہوتی تو کتنا اچھا ہوتا:talktohand:
 

جیہ

لائبریرین
بہت شدت سے احساس ہوا کاش میری بھی کوئی بہن ہوتی تو کتنا اچھا ہوتا

السلام علیکم زینب ۔ اتنا بھی سنجیدہ نہ ہو ۔ آپ کے ساتھ سنجیدگی اچھی نہیں لگتی:)

میرا تو نہ بھائی نہ بہن ۔ آپ کے تو ماشاء اللہ بھائ ہوگا
 

ظفری

لائبریرین
السلام علیکم !
کیسے مزاج ہیں ۔ آج پھر میں نے سیودیس دیکھی ہے ۔ آج پھر وطن بہت شدت سے یاد آرہا ہے ۔ اللہ خیر کرے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top