کون ہے جو محفل میں آیا 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کمال ہے آپ کو لسوڑے اور لسوڑے کے اچار کا نہیں پتہ :( یہ تو بہت عام سا چھوٹا سا ہوتا ہے جس کا اکثر اچار ڈالتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہیں یہ ماوراء واپس آ گئی ہے، میں اس کو کہاں کہاں ڈھونڈتا رہا ہوں اور اس کا پتہ ہی نہیں چلا کہ کب آئی اور کب چلی گئی؟
 

F@rzana

محفلین
وعلیکم السلام، سارہ، حجاب، شگفتہ، ماورا اور باجو۔۔۔۔
پچھلے صفحات پر سلام لکھے تھے سب نے مگر افسوس کھ میں لاگ آف کرچکی تھی۔

خبر آئی ہے کہ قیصرانی کی گاڑی ٹھیک ہوگئی۔۔۔۔ :lol:
شکر ہے، باجو کو سیریں بھی تو کروانی ہیں، بھیا اب ۔ ۔ ۔“گاڑی کو چلانا بابو ذرا ہلکے ہلکے ہلکے“
8)
 

سارہ خان

محفلین
ھمم قیصرانی پھر ان سیروں کا سفر نامہ بھی یہاں لکھنا ہے ۔۔ :)

ڈاکٹر ادا کب سے آنلائن چپ چپ بیٹھے ہیں ۔۔ اب وہ ہی آ جائیں ۔۔ :)
 

سارہ خان

محفلین
شگفتہ ابھی تو نظر نہیں آ رہیں ۔۔ ہم سے پہلے جا چکی ہیں شائد ۔۔

کیا کھایا ڈاکٹر ادا لنچ میں ۔۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
اچھا؟ کیا کھایا جناب نے؟ ویسے ڈاکٹر ہونے کے ناطے تو پرہیزی کھانا بتاتے ہوں گے مریضوں کو۔ کھبی خود کھایا پرہیزی کھانا؟

ایک اور بات پوچھنی تھی۔ آپ نے ہومیو پیتھی کا کورس کس سن میں کیا تھا؟ :wink:


سارہ میرے پوسٹ کرنے سے پہلے پوسٹ کیا :cry:
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
آپ کو کس نے کہ دیا کہ میں ھومیو ڈاکٹر ھوں ۔میں نے لیاقت میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا ہے جو اب یونیورسٹی بن چکا ھے۔میں ایک سال این آئی سی ایچ کراچی میں بھی رھا ھوں
اور اب یہاں گورنمنٹ آف سندھ ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ھوں۔
کہیں تو ڈگری ارسال کروں اسکین کر کے۔
 

جیہ

لائبریرین
اہاہاہا۔ کتنا مزہ آگیا ڈاکٹر بھائ کو چڑا کر۔ مجھے پتہ ہے آپ ایم بی بی ایس ہیں بلکہ دو دفعہ ایم بی بی ایس ہیں ایک ڈاکٹری والا اور دوسرے میاں بیوی بچوں سمیت :wink:
 

سارہ خان

محفلین
ھمم دال چاول تو میرا بھی فیورٹ کھانا ہے۔۔ :)
آپ کیا آدھے پٹھان ہیں تیلے بھیا ۔۔۔ :roll:

اب جیہ ۔۔۔
 

تیلے شاہ

محفلین
جی جی مجھے بھی کل ہی پتہ چلا ہے
اب اللہ کرے یہ آدھا بھی قائم رہ جائے
یہ نہ ہو کے کل کوئی آکر اس سے بھی محروم کر دے۔
 

جیہ

لائبریرین
ہمممم میں کچھ نہیں کہتی۔۔۔۔۔۔۔

وہ لطیفہ تو سنا ہوگا۔

اخبار میں تبصرہ چھپا کہ اس شہر کے آدھے لوگ پاگل ہیں۔
شہر والوں نے زبردست احتجاج کیا۔

دوسرے روز اخبار نے معذرت اس انداز میں چھاپی:

ہم معذرت کرتے ہیں کہ شہریوں کو ہمارے کالم نگار کی بات بری لگی۔ اب ہم اس تبصرے کو رد کرتے ہیں اور کہتے ہیں: “ اس شہر کے آدھے لوگ پاگل بالکل نہیں“ :lol:
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا کان کو ادھر سے پکڑو یا ادھر سے بات تو وہ ہی ہوئی ۔۔ :p :p
تیلے بھیا دیکھیں ایک اور لقب بھی مل گیا آ پ کو ۔۔ :wink:
 

جیہ

لائبریرین
خدا کا خوف کریں سارہ۔ تیلے بھائ ویسے ہی مجھ سے خفا ہیں۔۔ اآپ اور ناراض کر رہی ہیں انہیں۔ :cry:

ایسا نہ ہو کل جب میں آؤں تو یہ غالب کا شعر گنگنانےلگے

آئیں جس بزم میں وہ، لوگ پکار اٹھتے ہیں
لو وہ برہم زنِ ہنگامۂ محفل آئے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top