کون ہے جو محفل میں آیا - 47

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ڈر تھوڑا ہی رہی ہوں۔ میں تو نوید لالہ کو کہہ رہی تھی کہ آپ نے کیسے ڈانٹ کھائی ہے مجھے بھی وہ طریقہ بتا دیں میں نے بھی ان سے ڈانٹ کھانی ہے:tongue::tongue:
 

شمشاد

لائبریرین
اماں کی ڈانٹ کافی نہیں ہے جو صبح شام کھاتی ہو، جو اب دوسروں سے بھی ڈانٹ کھانی ہے۔
 
ڈانٹ کھانے کا سہل ترین طریقہ یہ ہے کہ a4 سائز کے بانس کاغذ پر اس کی درخواست لکھیں اور نیچے سیاہ رنگ سے انگوٹھا لگا کر شمشاد بھائی کو فیس کے ساتھ ویریفیکیشن کے لئے بھیج دیں۔ باقی کا کام وہ دیکھ لیں گے۔ سب کچھ درست رہا تو کچھ عرصہ بعد آپ کو کھانے کے لئے مجلد ڈانٹ موصول ہو جائے گی۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم، دو دن بعد میں حاضر ہوں، آج کل بہت مصروفیت چل رہی، وقت نکالنا مشکل لگ رہا ہے، بہرحال یہاں تو نوک جھوک جاری ہے
 

فرذوق احمد

محفلین
بونگیاں نہ مارو کوئی کام کی بات سُناؤ۔ میرا پوچھنے کا مطلب تھا آجکل کیا کام کر رہے ہو؟

شمشاد بھئای میں نے گپ شپ کے زمرے مں بتایا ہے ؟ یہاں بھی بتا دیتا ہوں ۔، اے ٹی وی میں ہوتا ہوں آجکل، اور آپ کیسے ہیں اور بھابھی کیسی ہیں اور بچے؟؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top