کون ہے جو محفل میں آیا - 49

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mfdarvesh

محفلین
و علیکم السلام

کس بات کا خیال رکھیں گے؟
املاء کی غلطیوں کا

السلام علیکم
ہمارے تو یہاں محلے کی ایک دکان میں آگ لگ گئی ہے لاکھؤں کا سامان جل کر راکھ بن چکا ہے اس وقت میڈیا والے اور ریسکیو1122 والے یہاں موجود ہیں۔

اوہو، اللہ خیر کرے
یہ دکانیں عموما ایسے بنائی جاتی ہیں کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وہاں تک بمشکل ہی پہنچ پاتی ہیں
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ



آپ کے سروں سے جو بلا چند دنوں کے لئیے ٹل گئی تھی وہ پھر حاضر ہے ;)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

آل تو جلال تُو
صاحبِ کمال تُو
اوکھے ویلے نال تُو
آئی بلا کو ٹال تُو
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
میری بھی صج کی حاضری لگ گئی ہے
کل شام میں نہیں آسکا، ایک دوست نے بلا لیا تھا، اس کے پاس فوٹو کاپیر مشین تھی Cannon Image Runner 5000 اس میں کمپیوٹر والی ڈسک لگتی ہے اب مسئلہ یہ تھا کہ اس ڈسک کی کاپی بنانی تھی، اس بندے کے ڈسک خراب ہو گئی تھی یہ کسی سے مانگ کے لایا تھا کہ اس کو کاپی کرکے مشین چلا دیں گے پر اس اور میں نے تقریبا تمام کےتمام فارمولے لگا ڈالے ڈسک ٹو ڈسک کلون کے،گھوسٹ، ایکرونس، پیراگون اور باقی جو قسم تھی لگا ڈالی، مگر اس ڈسک نے کام نہیں کیا
اصل والی ڈسک ونڈوز اور لینکس دونوں کے ساتھ نہیں پڑھی جاسکتی بس پارٹیشن کا سائز ہی نظر آتا ہے

اب نوید ہوسکتا ہے کوئی مدد کر دے تو ہی بات بنے گی
ویسے میں جو پڑھا ہے اس کے مطابق تو کینن کا اپنا سپورٹ سافٹ وئیر ہی یہ کام کرسکتا ہے
مگر سمجھ یہ بات نہیں آئی کہ جب ڈسک کی بلکل وہی کاپی تیار ہورہی تو کام کیوں نہیں کر رہی
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ تو کوئی اس کمپنی کا نمائندہ ہی بتا سکتا ہے۔ اگر توشیبا کی ہوتی تو میں اپنے دوست سے پوچھ کر کچھ بتا دیتا۔
 

mfdarvesh

محفلین
یہی تو بات ہے، کمپنی نے 10 ہزار کا بل بنا دینا ے اور دوسری بات یہ ہے کہ وہ ہارڈ ڈسک کینن کی لگائیں گی جو دس گنا مہنگی ہے عام کے مقابلے میں لہذا حل تو خود ہی ڈھونڈنا ہے
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

تھوڑی دیر کے لئیے حاضری دینے آ گیا ہوں :)

درویش بھائی، مجھے اس کے بارے میں کوئی خاص پتہ نہیں، اگر ہارڈ ڈسک درست طریقے سے کلون ہوئی ہے تو اسے چلنا چاہئیے۔
ایک سوال جو فوری طور پر میرے ذہن میں آیا ہے، کیا نئی ہارڈ ڈسک کا حجم اتنا ہی ہے جتنا پرانی کا تھا؟
بعض دفعہ اسطرح کی مشینیں بہت بڑی ہارڈ ڈسک کو سپورٹ نہیں کرتیں۔

والسلام
 

mfdarvesh

محفلین
حجم برابر نہیں ہے، آج اسی بات پہ کام کرنا ہے برابر والی ہے اس کو چلا کے دیکھوں گا، اصل میں وہ کسی اور ہی فارمیٹ میں ہے، ونڈوز یا لینکس اس کو پڑھ نہیں سکتے Unknown ہی دکھتی ہے
 

میم نون

محفلین
یہ تو ہے، کینن والوں نے اپنا کوئی اور ہی فارمیٹ ایجاد کیا ہو گا تاکہ کوئی دوسرا انکے "فارمولے" کو چرا نا سکے۔

خیر اسی حجم کی ہارڈ ڈسک کو چلا کر دیکھیں، انشاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
مشکل ہے، کینن کا اپنا ہی سوفٹویئر ہو گا۔ ان کے کسی ملازم کو باہر باہر سے بُلا کر اس کا مشورہ لے لیں۔
 

پپو

محفلین
السلام علیکم
میری حاضری لگا دیں جو حال آج کل پاکستان میں بجلی کے بحران کا ہے اس میں حاضری کو بھی غنیمت جانیں
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

پپو بھائی اگر ابھی سے یہ حال ہے تو آئندہ آنے والے مہینوں میں کیا ہو گا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top