کون ہے جو محفل میں آیا -54

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام مقدس بٹیا۔ آپ گھر پہونچ گئیں؟ آپ نے کچھ کھایا یا یوں ہی محفل گردی کو آ گئیں؟ :)

جی بھیا میں گھر آ گئی ہوں لیکن ابھی کچھ کھایا نہیں ہے۔۔ کیونکہ باہر جانا ہے کچھ دیر میں گھر کا سامان لانا ہے۔۔ اس کے بعدکھاؤں گی کچھ میرے زیادہ چالاک بھیا
 
محمد امین

لائبریرین
اور کیا نیا ہے محفل میں۔۔۔؟؟ کیا رنگ ہیں محفل کے آجکل؟؟؟

مت پوچھ کیا حال ہے میرا ترے پیچھے
یہ دیکھ کیا رنگ ہے تیرا مرے آگے۔۔

امید ہے شعر میں غلطی نہیں کی ہوگی میں نے۔۔۔۔۔۔
 
چاکلیٹ بھی اگر ننھی ننھی دلاری بہنوں کے طلب کرنے پر دیا جائے تو کیا فائدہ؟ :)
ہاہاہا۔۔۔ لیکن وہاں جو صورتِ حال تھی، اُس میں چاکلیٹ کسی کو بھی یاد نہیں رہنی تھی :)
عمار بھائی کیسے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔میں یاد بھی ہوں آپ کو کہ نہیں ؟ :brokenheart:
جی جی بھائی، کیسے یاد نہیں ہوں گے آپ؟ کیسے مزاج ہیں آپ کے؟ اور آپ کے دوست محترم کیسے اور کہاں غائب ہیں؟ :)
 
جی بھیا میں گھر آ گئی ہوں لیکن ابھی کچھ کھایا نہیں ہے۔۔ کیونکہ باہر جانا ہے کچھ دیر میں گھر کا سامان لانا ہے۔۔ اس کے بعدکھاؤں گی کچھ میرے زیادہ چالاک بھیا

چلیں جیسا زیادہ نالائق سعود بھیا کی تھوڑی نالائق بٹیا رانی مناسب خیال کریں۔ :)
 
اور کیا نیا ہے محفل میں۔۔۔؟؟ کیا رنگ ہیں محفل کے آجکل؟؟؟

مت پوچھ کیا حال ہے میرا ترے پیچھے
یہ دیکھ کیا رنگ ہے تیرا مرے آگے۔۔

امید ہے شعر میں غلطی نہیں کی ہوگی میں نے۔۔۔۔۔۔

امید ہے کہ جلدی ہی محفل کا رنگ و روپ بہت حد تک بدل جائے گا۔ ویسے محفل کے اصلی رنگ تو محفلین ہیں۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
آپ اس تصویر میں بہت خوب لگ رہے ہیں۔ گھبرائیں نہیں، ان شاء اللہ جلدی ہی آپ کی جان میں جان آ جائے گی۔ :)

جزاک اللہ ۔۔۔مگر یہ تصویر تو انہی دنوں کی ہے جب "رقص پر رنگ تھے، رنگ ہم رقص تھے"۔۔۔۔یعنی ہم محفل پر باقاعدگی سے اپنے موجودگی سے عوام الناس کو پریشان کیا کرتے تھے۔۔۔ اور تب ہی سے لگی ہوئی بھی ہے۔۔۔ تازہ تصویر بھی لگاتا ہوں ابھی۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ لیکن وہاں جو صورتِ حال تھی، اُس میں چاکلیٹ کسی کو بھی یاد نہیں رہنی تھی :)

جی جی بھائی، کیسے یاد نہیں ہوں گے آپ؟ کیسے مزاج ہیں آپ کے؟ اور آپ کے دوست محترم کیسے اور کہاں غائب ہیں؟ :)

میں ٹھیک ٹھاک الحمد للہ۔۔۔ مغل صاحب کی بات کر رہے ہو؟؟ یار ان سے تو میرا رابطہ دو ڈھائی سال سے نہیں ہے۔۔۔۔ میں کچھ پڑھائی اور پھر روزگار کے سلاسل میں بندھا ہوا تھا۔۔۔۔
 
جزاک اللہ ۔۔۔مگر یہ تصویر تو انہی دنوں کی ہے جب "رقص پر رنگ تھے، رنگ ہم رقص تھے"۔۔۔۔یعنی ہم محفل پر باقاعدگی سے اپنے موجودگی سے عوام الناس کو پریشان کیا کرتے تھے۔۔۔ اور تب ہی سے لگی ہوئی بھی ہے۔۔۔ تازہ تصویر بھی لگاتا ہوں ابھی۔۔۔

عموماً شمشاد بھائی کہتے پائے جاتے ہیں کہ "فلاں شخص بڑا ہی فعال محفلین تھا اور پھر اس کی شادی ہو گئی!" :)
 
ہی ہی ہی آپ ہمیشہ چلتے پھرتے ہی نظر آتے تھے اور جلدی سے نکل بھی جاتے تھے آج بھی میں اتنے لوگوں میں اتنی مشکل سے آپ تک پہنچی تھی:grin::grin:
اصل میں میں بہت ساری چیزوں کی وجہ سے ایکسائٹڈ تھی کہ مجھے کہاں کہاں جانا ہے بہت ساری چیزیں تھی کرنے کو اس لئے:dancing::dancing:

ہمم۔۔۔ جب آپ نے آواز دی اور میرا نام لیا تو میں سمجھا شاید ’’یوتھ ایکسپریس‘‘ میگزین کے حوالے سے کوئی جاننے والا ہے۔ پھر اپنا نام بتایا تو پتا چلا کہ اچھا، یہ تو میڈم ملائکہ ہیں :)
 
محمد امین

لائبریرین
عموماً شمشاد بھائی کہتے پائے جاتے ہیں کہ "فلاں شخص بڑا ہی فعال محفلین تھا اور پھر اس کی شادی ہو گئی!" :)

ہاہاہاہ بہت ہی مناسب بات ہے مگر میرے ساتھ یہ خوشگوار حادثہ فی الحال نہیں ہوا ہے۔۔۔ہاں مگر والدہ محترمہ یہ حادثہ کروانے کے درپے ہیں ۔۔۔۔ :blushing:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top