کون ہے جو محفل میں آیا -56

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
سعود اتنا خوبصورت شعر سنانے کا شکریہ :happy:

شمشاد بھائی صرف مویشی منڈی ہی سے نہیں مجھے گلی میں بندھے ہوئے مویشیوں تک سے چڑ ہے۔۔۔ آئی جسٹ کانٹ ہولڈ دیٹ۔۔۔ یہ الگ بات ہے کہ پیٹ میں سینگ وصول کرنے سے بھی ڈر لگتا ہے :grin::grin:
 
محمد امین

لائبریرین
کھونٹی میں اور بذاتِ خود بلکہ بشکمِ خود زندہ و خونخوار جانور کے سر پر اگے سینگوں کی بقیدِ حیات کھونٹی پر ٹنگنے میں بڑا فرق ہے۔۔۔ جملہ کافی لمبا، دقیق اور وحشیانہ ہوگیا نا۔۔۔ یہ تصور ہی اتنا وحشتناک ہے کہ جملے کے انگ انگ سےیہ وحشت ٹپک رہی ہے//بلکہ ہمیں تو گویا یہ سطریں لکھتے ہوئے اپنی انگلیوں کی پوروں میں محسوس ہورہی ہے۔۔۔:sad2::worried:
 
محمد امین

لائبریرین

سعود میاں سندھ اور پنجاب کے دیہات سے سفر کی صعوبتیں برداشت کر کے کراچی آنے والی گائیں کچھ اس قدر چڑچڑی ہوجاتی ہیں کہ شاید "انسانوں" کی بیگمات بھی نہ ہوتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔ نمونہ حاضرِ خدمت ہے۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
اور ہم نے کسی زمانے میں یہ پوچھا تھا کہ ہمارے نام کے ساتھ جڑا یہ مبتدی کا دھبا کس دن ہٹے گا؟ آخر کو ہم بھی منہ میں ۴ دانت رکھتے ہیں۔۔۔۔:phbbbbt:
 
بھئی آپ ہمیں کیا ڈراتے ہیں چڑچڑے جانوروں کی سینگوں سے، ہماری تو زندگی کی شروعات ہوئی ہے گاؤں دیہات سے۔ :)
 
اور ہم نے کسی زمانے میں یہ پوچھا تھا کہ ہمارے نام کے ساتھ جڑا یہ مبتدی کا دھبا کس دن ہٹے گا؟ آخر کو ہم بھی منہ میں ۴ دانت رکھتے ہیں۔۔۔۔:phbbbbt:

مبتدی یا ممتاز تو خطابات ہیں جو پیغامات کی تعداد کے مختلف سطحوں پر مختلف ہوتے ہیں۔ پہلے یہ خطابات بہت قریب قریب ہوتے تھے اور کئی سارے تھے لیکن اب شاید 1000 پیغامات تک مبتدی کا پچھلا ہی لگا رہتا ہے۔ ہم نے اس کو تبدیل کرنے پر زیادہ توجہ اس لئے نہیں دی کیوں کہ کافی عرصہ سے محفل کو اپگریڈ کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ اپگریڈ کے بعد یہ درجات نئے سرے سے متعین کر دیئے جائیں گے ان شاء اللہ۔ :)
 
ہاں ہمیں زبان چڑاتی رہتی ہے یہ مبتدی ہونے کی تہمت۔۔۔

سورج میں لگے دھبا، قدرت کے کرشمے ہیں
بُت ہم کو کہیں کافر، اللہ کی مرضی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
بھئی آپ ہمیں کیا ڈراتے ہیں چڑچڑے جانوروں کی سینگوں سے، ہماری تو زندگی کی شروعات ہوئی ہے گاؤں دیہات سے۔ :)

تمہیں کون ڈرا رہا ہے :laughing: ہم تو اپنا ڈر بتا رہے ہیں۔۔۔:happy: ہماری گائیں ۲،۳ بار ہمارے ہاتھوں میں مچل مچل گئی تھیں۔۔۔۔سو جتنے ہم بڑے ہوتے جا رہے ہیں، اتنا ہی ڈر بڑھتا جا رہا ہے۔۔ گویا:

ہم پرورشِ خوفِ ستم کرتے رہیں گے
گائے جو کرتی ہے ستم، ڈرتے رہیں گے :devil:
 
ہم نے پیغامات کی تعداد کے ساتھ ہیر پھیر کی ہے اور اب آپ کو مبتدی ہونے کا دکھ نہیں سہنا ہوگا۔ لیکن اس کو اپڈیٹ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ :)
 
دکھ تو تب کم ہوگا جب ہمارے نام کے نیچے "بادشاہ سلامت" کی تختی لگی ہو۔۔۔۔ :cowboy:

ناممکن تو کچھ بھی نہیں۔ کیا عجب، کل کو آپ اردو محفل کے ایڈمن ہوں اور اپنے لئے کسٹم ٹیگ استعمال کر سکیں۔ یا موجودہ ایڈمن ہی کسی کارنامے پر خوش ہو کر بطور اعزاز بادشاہ سلامت سے بڑا کوئی اعزاز دے بیٹھیں۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمیں بلاوہ آ گیا ہے ناشتہ لگ چکا ہے ہم چلے ناشتہ کرنے :happy: ویسے صبح سویرے ابو کے ساتھ چائے بسکٹ کا ہلکا ناشتہ کر لیا تھا :party: آج ابو کو بھی جانا ہے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top