کون ہے جو محفل میں آیا -56

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
وعلیکم السلام بھیا
لیکن آپ تو ابھی آئے ہیں یعنی لیٹ ۔۔۔۔۔جرمانہ نکالیں ؟

:) :) :) :) :)

empty-pockets.jpg
 
نازنین بٹیا ہم الحمد للہ بالکل ٹھیک ہیں۔ آپ کیسی ہیں اور آج کوئی ایسا کام کیا جس سے گھر کے کچھ لوگوں کو مسکرانے کا سبب ملا ہو؟
 
نازنین ناز

محفلین
نازنین بٹیا ہم الحمد للہ بالکل ٹھیک ہیں۔ آپ کیسی ہیں اور آج کوئی ایسا کام کیا جس سے گھر کے کچھ لوگوں کو مسکرانے کا سبب ملا ہو؟

جی میں بھی آپ کی دعاؤں کے طفیل بالکل ٹھیک ہوں۔
آج کے دن کوئی ایسا کام جو گھر کے افراد کی مسکراہٹ کا باعث ہو؟؟
جی بالکل لیکن ارادتاً نہیں بلکہ اتفاقاً۔ وہ ایسے کہ مدرسے سے واپسی کے بعد اپنی امی سے مدرسے کی عمومی بات چیت کے دوران ایک مزاحیہ واقعہ بھی زیر بحث آیا جس نے سب کے لبوں پر مسکان بکھیر دی۔
یہ مسکراہٹ تو بات کرنے کی حد تک تھی جبکہ آپ کا سوال کام کے حوالے سے ہے تو اس سلسلہ میں عرض ہے کہ آج ہمارے بنائے ہوئے قمیے کی تمام گھر والوں نے بہت تعریف کی۔ اگر یہ تعریف مسکراہٹ کے ذیل میں آتی ہو تو اسے بھی شامل کرلیجئے۔ ورنہ اپنی منہ میاں مٹھو تو بن ہی گئی ہوں۔ :)
 
نازنین ناز

محفلین
نازنین بٹیا دونوں باتیں سعود بھیا کے مسکان بکھیرنے والے فعل کی معیار پر پورا اترتی ہیں۔ :) :) :)

جتنی خوشی اور حوصلہ افزائی میں نے آج کھانے کی تعریف پر محسوس کی تھی، آپ کے ان الفاظ سے میرا سیروں خون بھی بڑھ گیا ہے۔ حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ناں ناں ناراض نہ ہوں کیا میں اپنے اتنے اچھے بھیا کا شکریہ بھی نہیں ادا کرسکتی؟؟ :)
 
جی بالکل بھی نہیں۔ اگر بھیا اچھے ہوں پھر تو ان کو شکریہ کہنا ہی نہیں چاہئے۔ بلکہ ان کی جیب پر حملہ آ ور ہو کر آئس کریم کی فرمائش کرنی چاہئے۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top