کون ہے جو محفل میں آیا -58

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پپو

محفلین
بھئی ہم پوچھ لیتے ہیں کیا ہوگیا گڑیا کو کہیں عید پہ زیادہ تو کھا نہیں لیا یا کام وام بھی زیادہ ہو سکتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ایک تو میرا حال نہیں پوچھا اوپر سے طبیعت کے خراب ہونے پر بھی اعتراض ہے آپ کو؟؟:frustrated::frustrated:

او ہو، اچھا تو کیا حال ہے تمہارا؟ سر کے ساتھ ساتھ گلا بھی دُکھ رہا ہو گا اور زکام کی وجہ سے ناک بھی دُکھ رہی ہو گی۔

ان سب کا علاج یہی ہے کہ سردرد کو درد کی وجہ سے دبایا جائے اور باقی بھی الخ ۔۔۔۔۔
 
تو آپ سوتے میں بھی آن لائن ہوتے ہیں کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟

لیپ ٹاپ تو سرہانے ہی رہتا ہے اور چلتی حالت میں۔ ہم مہنوں اپنے کمپیوٹر ری اسٹارٹ نہیں کرتے۔ ویسے ہم اپنے لیپ ٹاپ کو منکوحہ اول جیسا گردانتے ہیں کہ یہی ہمارا رات اور دن کا رفیق ہے۔ آپ کی بھابھی کو اس سے حسد ہو تو ہوا کرے۔ :) :) :)
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
جناب ہم بھی حاضر ہیں، یہاں تو رات ہوچکی ہے میں ابھی لنچ نما ڈنر کیا ہے
 

mfdarvesh

محفلین
اللہ کا شکرہے اور عید بہت اچھی گزری
پہلا دن بکرا ڈھونڈنے اور پھر قربانی کی نظر ہو گیا
دوسرے دن بارش اور پھر ٹھنڈ، گھر میں رہے
اور آج تیسرا دن بھی گھر میں ہی تقریبا گزر رہا ہے، دراصل میں پھرنے پھرانے کا شوق نہیں رکھتا، گھر پہ مہمان آتے جاتے رہتے ہیں
اور آپ کی عید تو کچن میں، حسب معمول گزری ہوگی :)
 

نازنین ناز

محفلین
اللہ کا شکرہے اور عید بہت اچھی گزری
پہلا دن بکرا ڈھونڈنے اور پھر قربانی کی نظر ہو گیا
دوسرے دن بارش اور پھر ٹھنڈ، گھر میں رہے
اور آج تیسرا دن بھی گھر میں ہی تقریبا گزر رہا ہے، دراصل میں پھرنے پھرانے کا شوق نہیں رکھتا، گھر پہ مہمان آتے جاتے رہتے ہیں
اور آپ کی عید تو کچن میں، حسب معمول گزری ہوگی :)

صرف کچن میں نہیں بلکہ مہمانوں کا ہمارے ہاں آنا اور ہمارا ان کے ہاں جانا بھی لگا رہا۔ ویسے سارا سال تو پڑھائی ہوتی ہے بس چھٹی کے یہ چند دن ملتے ہیں سو خوب ہلا گلا ہوتا ہے۔ :) سمیع بھائی شہر سے باہر ہیں، وہ آجائیں تو انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ ہمیں گھمانے بھی لے جائیں گے اور ویسے بھی ان سے زبردستی عیدی بھی لینا ہے۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
کیا بات ہے
کراچی میں تو ویسے ہی موسم اچھا ہوگا، گرمی کم ہوگئی ہوگی
یہاں تو سردی سے براحال ہے، کافی پینا اورسوپ پینا اچھا لگ رہا ہے
میں اس وقت چادر لپیٹے بیٹھا ہوں اور چائے کا انتظار کر رہا ہوں
سمیع بھائی تو کمال کی شخصیت کےحامل ہے جیسے مغل صاحب نے ان کو بیان کر دیا ہے اب تو آپ ان سے زبردستی دوبار عیدی لیں
ان کی شخصیت کو چار کیا آٹھ چاند لگ گئے ہیں :)
 

mfdarvesh

محفلین
تو گویا آپ نے عید کے دن ہی بکرا خریدا اور اسی دن ذبح بھی کردیا؟ :)

جی بلکل
ہم ایسا ہی کرتے ہیں اکثر
یہاں ہم فلیٹ میں ہوتے ہیں اور بکرا اوپر چڑھانا کافی مشکل ہے اور پھر اس کو رکھیں کہاں
سو عید کی نماز پڑھ کے جاتے ہیں، بکرا ڈھونڈتے ہیں اور وہیں خرید کے ہاتھ پھیر کے :) قصاب کے حوالے کر دیتے ہیں
اور پھر بکرے کو شاپنگ بیگ میں ڈال لے کے گھر لے آتے ہیں اور گوشت بانٹ دیتے ہیں
قصاب وہیں منڈی میں ڈیرے ڈالے بیٹھے ہوتے ہیں :)
 

نازنین ناز

محفلین
کیا بات ہے
(1) کراچی میں تو ویسے ہی موسم اچھا ہوگا، گرمی کم ہوگئی ہوگی
(1) یہاں تو سردی سے براحال ہے، کافی پینا اورسوپ پینا اچھا لگ رہا ہے
(3) میں اس وقت چادر لپیٹے بیٹھا ہوں اور چائے کا انتظار کر رہا ہوں
(4) سمیع بھائی تو کمال کی شخصیت کےحامل ہے جیسے مغل صاحب نے ان کو بیان کر دیا ہے اب تو آپ ان سے زبردستی دوبار عیدی لیں
(5) ان کی شخصیت کو چار کیا آٹھ چاند لگ گئے ہیں :)

(1) گرمی کچھ کم تو ہوئی ہے مگر دو دن سے حبس ہے، بارش کی پیشنگوئی بھی ہے، شاید اسی لئے حبس ہے۔ اس وقت تو اے سی کے بغیر گزارا نہیں۔ :)
(2) ہائے اللہ! سردی تو میرا فیورٹ موسم ہے۔ جی کرتا ہے کہ سارا سال سردیاں ہی رہیں۔ آپ کو پتا ہے سردیوں میں (کراچی ہی میں نہیں بلکہ صوبہ سرحد میں بھی) میں کبھی بھی کسی بھی مصرف کے لئے پانی گرم کرکے استعمال نہیں کرتی، اس کی وجہ سے کئی بار بیمار بھی پڑی اور امی سے ڈانٹ بھی سننی پڑتی ہے۔ :)
(3) کتنا اچھا لگتا ہے ناں جب تمام کاموں سے فراغت کے بعد سردیوں کی شاموں میں چادر لپیٹے چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے اپنے پسندیدہ مشغلے میں مصروف ہوں۔ :)
(4) واقعی سمیع بھائی کی شخصیت کمال کی ہے، جب ہمارے گھر تشریف لاتے ہیں تو سب کے چہرے کھل اٹھتے ہیں، کبھی ماحول سوگوار بھی ہو تو اپنی ہلکی پھلکی باتوں سے قہقہے بکھیر دیتے ہیں۔ سرپرائز کا کہا تو ہے لیکن انہیں ملاقات کے احوال کا نہیں بتایا، پہلے ان سے زبردستی عیدی لوں گی پھر ملاقات والی لڑی دکھاؤں گی۔ :)
(5) :) :) :)
 

نازنین ناز

محفلین
جی بلکل
ہم ایسا ہی کرتے ہیں اکثر
یہاں ہم فلیٹ میں ہوتے ہیں اور بکرا اوپر چڑھانا کافی مشکل ہے اور پھر اس کو رکھیں کہاں
سو عید کی نماز پڑھ کے جاتے ہیں، بکرا ڈھونڈتے ہیں اور وہیں خرید کے ہاتھ پھیر کے :) قصاب کے حوالے کر دیتے ہیں
اور پھر بکرے کو شاپنگ بیگ میں ڈال لے کے گھر لے آتے ہیں اور گوشت بانٹ دیتے ہیں
قصاب وہیں منڈی میں ڈیرے ڈالے بیٹھے ہوتے ہیں :)

یعنی ایک پنتھ کئی کاج :) :) :)
 

mfdarvesh

محفلین
بہت خوب
آپ نے تو بڑا ادبی جواب دے ڈالا ہے، ویسے اس وقت اے سی کا سن کے مجھے کچھ حیرت ہوئی ہے
اب آپ نے مجھے بھی کافی بےتاب کر ڈالاہے اب کی بار کراچی آیاتو سمیع بھائی سے ملاقات ڈن کروں گا
 

نازنین ناز

محفلین
بہت خوب
(1) آپ نے تو بڑا ادبی جواب دے ڈالا ہے،
(2) ویسے اس وقت اے سی کا سن کے مجھے کچھ حیرت ہوئی ہے
(3) اب آپ نے مجھے بھی کافی بےتاب کر ڈالاہے اب کی بار کراچی آیاتو سمیع بھائی سے ملاقات ڈن کروں گا

(1) ادبی کہاں درویش بھائی، بالکل سادی اردو میں تو جواب دیا ہے۔ آپ سب مل کر لگتا ہے کہ مجھے اردو دان بنانے کی سازش میں لگے ہوئے ہیں، پہلے میم میم مغل بھائی نے حساس قلم کار ہونے کی نوید سنائی، کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار سعود بھیا نے بھی کیا اور آپ۔ :) مجھے روکو! میں ہواؤں میں اڑ رہی ہوں۔ :) :) :)
(2) دراصل بارش ہونے سے پہلے ماحول حبس زدہ ہوجاتا ہے ہوا کی آمدورفت بالکل رک جاتی ہے، گھٹن سی محسوس ہوتی ہے، کچھ ایسا ہی موسم اس وقت کراچی کا ہورہا ہے، حالانکہ ہفتہ بھر پہلے کافی خوش گوار ہوگیا تھا مگر اب اے سی چلانے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے خواہ 26 سنٹی گریڈ پر ہو۔ :)
ایسے ہی خیالات کا اظہار سمیع بھائی بھی کر رہے تھے۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
اس کا مطلب ہے میں واقعی سچی بات کر ڈالی ہے :)
کوئی بات نہیں آپ شوق سے اڑ جائیں، بہت سارے لوگ داستان بنا لیں گے :) اور اتار بھی لیں گے، سمیع بھائی کو وہ جال دے دیں گے جو پنک پینتھر میں اس کے پاس ہوتا ہے، پرندہ پکڑنے کو
ثبوت تو مغل صاحب نے دے ڈالا ہے، عشاء کی اذان ہوچکی ہے
میں نماز کے بعد حاضری دوں گا، اگر گھر والوں کی نظر نہ پڑ گئی تو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top