کون ہے جو محفل میں آیا 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔ کیا حال ہیں شگفتہ ۔۔ ابھی دیکھی آپ کی پوسٹ ۔۔:)
کچھ نہیں ہو رہا ۔۔ شاعری پوسٹ کرنے کا موڈ ہو رہا تھا وہ ہی کر رہی تھی ۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی !

یقین مانیئے آپ کو محفل پر اتنے دنوں کے بعد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ پاکستان کے سفر کی تفصیل بعد میں پوچھوں‌گا ۔ ابھی بتائیے کی کیا حال احوال ہیں ۔

و علیکم السلام ظفری بھائی

بہت شکریہ آپ کے الفاظ کا۔ ابھی یہ حال ہے کہ پاکستان میں جو ایک ماہ بھاگ دوڑ کی ہے اس کی تھکن اتار رہا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جناب سامنے والے گورے ہیں انکی تو خیر بات ہی کیا ہے ۔ لڑتے ہیں ضرور مگر قسم لیں لے کبھی اک دوسرے کو جھگڑے کے دوران مارتے بھی ہوں ۔ یہ ما ر تو سکتے نیں مگر اپنا سارہ غصہ گھر کی چیزیں توڑنے میں لگاتے ہیں ، ۔۔

تھڑاں ۔ ۔ دھڑاں ۔ ۔دھڑاں کا شور وغل ۔ صبخ اٹھکر ہمیں نظر آتا ہے کہ رات کی جنگ میں انہوں نے گھر کا دروازہ توڑ رکھا ہوتا ہے ۔ گھر کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ رکھے ہوئے ہوتے ہیں ۔

جنکو لڑائی ختم ہوتے ہی ۔ ۔ اور صبح ہوتے ہی اسکا شوہر بچارہ ہتھوڑے کیل لے کر دروازوں سمیت کھڑکیوں کی مرمت کر رہا ہوتا ہے اور شرمندہ شرمندہ اک آدھ نظر ہماری طرف بھی دیکھ رہا ہوتا ہے کہ یہ کہیں سے اب مجھے ٹو ٹے دروازے کھڑکیاں مرمت کرتے دیکھ تو نہیں رہیں ۔ :grin::grin: :rolleyes:

:haha:

:haha:

بوچھی کیا سچ مُچ یہ لوگ اتنا ایکشن میں رہتے ہیں پھر آپ کو تو ایکشن مووی دیکھنے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں :)

لیکن لوگ لڑتے ہی کیوں ہیں۔۔۔ ؟؟ !!

ہنسی خوشی رہنے میں کیا قباحت ہے ۔۔۔ !!!!!!!! ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام شگفتہ بہن

کہیے کیسی ہیں؟

میں تو اب جا رہا ہوں کہ کھانے کا وقفہ کب کا ختم ہو چکا۔

شام میں ان شاء اللہ واپسی ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے، بس ذرا 14 اگست گزار لیں، پھر الیکشن کی گہما گہمی شروع کرتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد۔ کیا حال ہے۔ یہاں تو اس وقت شب؟ معراج منائی جا رہی ہے مسجد میں۔۔ لیکن بارش ہو رہی ہے، میں نے تو عشاء بھی گھر میں پڑھ لی، اور اب یہاں رت جگا کر رہا ہوں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام اعجاز بھائی

یہاں تو آج رجب کی 29ویں رات ہے یہ وہاں پر شبِ معراج کس طرح منا رہے ہیں؟ وہ تو 15 شعبان کو ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

صحیح، لیکن یہ تو یہاں سے دو دن کا فرق ہو گیا۔ اور ہاں دوسری بات یہ کہ یہاں صرف اور صرف عیدین مناتے ہیں اور کوئی تہوار کوئی رات نہیں مناتے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہاں کے بریلوی حضرات جو خود کو اہل سنت والجماعت کہتے ہیں، شب برات، شب معراج اور شب قدر، تینوں راتوں کو جاگتے ہیں۔ یہاں آج 27 رجب ہی ہے۔ سعودی سے دو دن کا فرق چل رہا ہے یعنی۔
شمشاد ہی۔۔
 

تیشہ

محفلین
:haha:

:haha:

بوچھی کیا سچ مُچ یہ لوگ اتنا ایکشن میں رہتے ہیں پھر آپ کو تو ایکشن مووی دیکھنے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں :)

لیکن لوگ لڑتے ہی کیوں ہیں۔۔۔ ؟؟ !!

ہنسی خوشی رہنے میں کیا قباحت ہے ۔۔۔ !!!!!!!! ؟؟؟؟؟؟؟؟؟




Dancing_Doll.gif

جی ہاں موؤی کے لئے سنیما جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی کہ دائیں بائیں بہت ایکشن موؤی ۔
zzzbbbbnnnn.gif
جس ہفتے نہ فائٹ ہو اسدن میں پریشان ہو جاتی ہوں سوچکر
01hmm.gif
کہ ہوا کیوں نہیں شور ابھی تک :confused:
کبھی کبھی ایک ، دو ہفتے آرام سکون کے بھی گزر ہی جاتے ہیں ۔
مگر جب قیامت آتی ہے تو در و دیوار ہلا جاتے ہیں ہمارے ۔ :rolleyes: شیشے ٹوٹنے کی آوازیں ۔ ۔ دروازے ٹوٹنے کی آوازیں ۔
چیخنے چلانے کا شور ۔ :rolleyes: میں تو بچاری پھر سنکر سنتی رہتی ہوں مگر اب دوسرے آس پڑوس والے جب لڑائی شور شرابے سے تنگ آتے ہیں تو وہ اپنے دیوار پر زوردار سا ڈنڈا بجاتے ہیں مطلب چپُ کرتے ہو کہ بلایا جائے نائن نائن کو ۔ ۔ ۔
Dancing_Doll.gif
 

رضوان

محفلین
لیں جی آگئے ہیں شب بسری کو محفل میں۔
بوچھی میری کوئی لڑائی نہیں ہوتی اپنی بیوی سے جانے کتنے سال ہوچکے ہیں آپس میں لڑے ہوئے!:rolleyes: اب لڑتے نہیں صرف کُڑھتے ہیں ;) شاید اس لیے کہ
بنے ہیں ایک دوسرے کے لیے
اور اس لیے بھی کہ ابھی چاؤ چونچلے ختم نہیں ہوتے کہ جدائی کی گھڑی آ جاتی ہے:(
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو رمضان میں بھی رات کو مسجد کو تالا لگا دیتے ہیں، آجکل کون کھلی رکھے گا۔

اب کوئی رات کا راہی ہی آئے گا۔
 

تیشہ

محفلین
لیں جی آگئے ہیں شب بسری کو محفل میں۔
بوچھی میری کوئی لڑائی نہیں ہوتی اپنی بیوی سے جانے کتنے سال ہوچکے ہیں آپس میں لڑے ہوئے!:rolleyes: اب لڑتے نہیں صرف کُڑھتے ہیں ;) شاید اس لیے کہ
بنے ہیں ایک دوسرے کے لیے
اور اس لیے بھی کہ ابھی چاؤ چونچلے ختم نہیں ہوتے کہ جدائی کی گھڑی آ جاتی ہے:(




اچھا :rolleyes: مگر کل جلی کٹیُ کیوں کرتے پھر رہے تھے شاید دل کی بھڑاس اسی طرح نکال رہے تھے
zzzbbbbnnnn.gif
اور اگر لڑائی ہوتی بھی ہے تو اس میں شرمندہ ہونے کی کیا بات :confused: :rolleyes: سبھی کی ہوتی ہی ہے ۔ آپ کونسا الگ ہیں ۔ اس لئے بھلے لڑائی ہوتی بھی ہو تو کیا ہوا :rolleyes: ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top