کون ہے جو محفل میں آیا 81

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
تھکاوٹ تو دور ہو گی بھیا آفٹر اے گڈ سلیپ
اب بس لیزینس رہ گئی ہے

کسلمندی تو ان شاء اللہ آپ کی سدا بہار مسکان سے دور ہو جائے گی۔ ویسے آپ گھر جا کر گرم پانی سے غسل کر لیجئے گا تو یہ کیفیت جاتی رہے گی ان شاء اللہ۔ :) :) :)
 
رانی کے غلام تھوڑے ہی ہیں ہم ۔۔؟

یہ کام آپ رانی کے لئے تھوڑی نہ کر رہی ہیں، بلکہ یہ تو بھیا کے لئے کام ہوا ناں؟ خیر رہنے دیں، آپ نے "غلام" کا لفظ استعمال کر دیا اب تو کچھ کہنا ہی بے کار ہے۔ غلام تو عربی میں نو عمر لڑکے کو کہتے ہیں جو کہ آپ ہیں نہیں۔ نو عمر تو خیر ہیں پر لڑکا نہیں ہیں۔ :) :) :)
 
عندلیب

محفلین

بھیا کے لیے ہم غلام بننے کے لیے بھی تیار ہیں ۔۔;)
 
فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام بھیا
میری طبعیت ٹھیک ہے اب الحمدللہ
وہ کل سفر کی وجہ سے کچھ خراب ہو گئی تھی۔۔ مسلسل تین گھنٹے سفر کرنا آئی جسٹ ہیٹ اٹ
لیکن اب فرسٹ کلاس ۔۔۔
آپ ابھی سے میڈیسن لے لیں بھیا۔۔ نہیں تو میرے والا ہی حال ہونا ہے آپ کا بھی

یہاں آج کل میڈیسن کو لے کر بڑی تشویش پائی جارہی ہے۔
تو اسی تشویش کے پیش نظر میں نے کوئی میڈیسن نہیں لی :)

ویسے بلیک کافی پی وہ بھی بغیر شکر کے :)
 
یہاں آج کل میڈیسن کو لے کر بڑی تشویش پائی جارہی ہے۔
تو اسی تشویش کے پیش نظر میں نے کوئی میڈیسن نہیں لی :)

ویسے بلیک کافی پی وہ بھی بغیر شکر کے :)

السلام علیکم۔ کیسے مزاج ہیں قبلہ؟ :)

آپ ہماری ننھی پری کو تنگ کر رہے ہیں؟ :)
 
فہیم

لائبریرین
یعنی آج آپ ہماری بٹیا رانی کو ادھ مرا کرکے چھوڑیں گے؟ :) :) :)

سعود بھائی
آپ نے جس پیرائے میں بھی کہے ہوں۔
مجھے یہ الفاظ اچھے نہیں لگے۔
معذرت کے ساتھ۔

آپ سنائیں آپ کیسے ہیں
یہ ابھی ڈریم ہوسٹ ہی ہے یا پھر نئی ہوسٹنگ پر محفل منتقل ہوچکی ہے۔
 
سعود بھائی
آپ نے جس پیرائے میں بھی کہے ہوں۔
مجھے یہ الفاظ اچھے نہیں لگے۔
معذرت کے ساتھ۔

آپ سنائیں آپ کیسے ہیں
یہ ابھی ڈریم ہوسٹ ہی ہے یا پھر نئی ہوسٹنگ پر محفل منتقل ہوچکی ہے۔

ہم اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں۔ :)

نئے ہوسٹ پر منتقلی کا عمل جاری ہے، لیکن فی الحال احباب ڈریم ہوسٹ کو ہی ایکسپیرئینس کریں گے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں آج کل میڈیسن کو لے کر بڑی تشویش پائی جارہی ہے۔
تو اسی تشویش کے پیش نظر میں نے کوئی میڈیسن نہیں لی :)

اس بات پر مجھے مزاحیہ اداکار لہری کی ایک بات یا آئی۔

وہ کہتا ہے میں جب بیمار ہوتا ہوں تو ڈاکٹر کے پاس جاتا ہوں۔ اسے پیسے دیتا ہوں کہ اسے زندہ رہنا ہے۔ پھر میں اس کا نسخہ لیکر کیمسٹ کے پاس جاتا ہوں، اس سے دوا خریدتا ہوں۔ اسے پیسے دیتا ہوں کہ اسے زندہ رہنا ہے۔ پھر وہ دوا میں گھر لا کر پھینک دیتا ہوں کہ مجھے بھی زندہ رہنا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top