کون ہے جو محفل میں آیا 81

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں بٹیا رانی؟ ویسے آج پھر ان کا سرور ڈاؤن تھا لیکن خوش قسمتی سے اردو ویب اس کا شکار نہیں ہوا۔ الحمد للہ۔
:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بس ہلکی ہلکی کھانسی ہے ورنہ اب ٹھیک ہوں سعود بھائی ، اللہ کا شکر ۔
یعنی کہ گزشتہ دنوں ہمارا بھی سرور ڈاؤن رہا فلو کی وجہ سے لیکن خوش قسمتی سے اب بہتری کی جانب گامزن ہے :happy:
یہ پہلا موقع تھا کہ اتنا طویل وقفہ آیا محفل کی واپسی میں ، میرا سارا دن اور ساری پلاننگ دھری رہ گئی ، فورم کے پیجز ریفریش کرتے کرتے خود کو ہی ریفریش کرنے کی ضرورت پیش آ گئی !

باقی سب کیا کرتے رہے اس دوران ؟
 
باقی سب ہم سے یہ پوچھتے رہے کہ "کیا ہوا سعود بھائی؟ ہمارے کمپیوٹر یا نیٹورک کا مسئلہ ہے یا پھر محفل ہی ڈاؤن ہے؟" اور کچھ لوگ بار بار یہ کہتے رہے کہ "سعود بھائی، محفل اب تک نہیں کھل رہی۔" وغیرہ وغیرہ۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہاں آج کل میڈیسن کو لے کر بڑی تشویش پائی جارہی ہے۔
تو اسی تشویش کے پیش نظر میں نے کوئی میڈیسن نہیں لی :)

ویسے بلیک کافی پی وہ بھی بغیر شکر کے :)

میری کھانسی بڑھتی جا رہی تھی تو مجھے پچھلی بار کا تجربہ یاد آ گیا میں فورا "کنو" کھائے ایک گھنٹے میں کھانسی کی شدت میں فرق آیا اور سکون ملنا شروع ۔ اب بس ہلکی سی باقی ہے آج میں سوچا ہے بھتیجا پارٹی کے ساتھ "کنو" کھانے کا مقابلہ ہو جائے :happy:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
باقی سب ہم سے یہ پوچھتے رہے کہ "کیا ہوا سعود بھائی؟ ہمارے کمپیوٹر یا نیٹورک کا مسئلہ ہے یا پھر محفل ہی ڈاؤن ہے؟" اور کچھ لوگ بار بار یہ کہتے رہے کہ "سعود بھائی، محفل اب تک نہیں کھل رہی۔" وغیرہ وغیرہ۔ :) :) :)

:happy: :happy:
مجھے اپنا پہلی بار کا تجربہ یاد ہے کیا حال ہوا تھا جب پہلی بار اردو محفل غائب ہوئی تھی :happy: :happy: ۔ اور شکر کریں کہ آپ اس وقت نہیں تھے سعود بھائی :happy:

اس بار نبیل بھائی اور زیک بھائی بھی آرام سے رہے ہوں شاید !
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں اس بار کسی سے بھی نہیں پوچھا ، بس اچھی بچی بن کر انتظار کرتی رہی اور سوچا کہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر ایف ٹی پی اکاؤنٹ پر مزید کتب کے اسکین اپلوڈ کر دوں اور بلاگ دنیا میں جھانک لوں لیکن وہاں بھی یہی صورت تھی اس بار محفل کے علاوہ اردو سیارہ اور ہر جگہ سب کچھ ڈاؤن
 
اس خالی وقت کا بہترین مصرف تھا اسکیننگ، یا لوکل مشین پر ٹائپنگ یا پھر پروف ریڈنگ۔ :) :) :)
 
:happy: :happy:
مجھے اپنا پہلی بار کا تجربہ یاد ہے کیا حال ہوا تھا جب پہلی بار اردو محفل غائب ہوئی تھی :happy: :happy: ۔ اور شکر کریں کہ آپ اس وقت نہیں تھے سعود بھائی :happy:

اس بار نبیل بھائی اور زیک بھائی بھی آرام سے رہے ہوں شاید !

اس بار مقدس بٹیا رانی کی کیفیت دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس خالی وقت کا بہترین مصرف تھا اسکیننگ، یا لوکل مشین پر ٹائپنگ یا پھر پروف ریڈنگ۔ :) :) :)

اسکیننگ بھی کی اور ٹائپنگ چند صفحات کیے اور فرصت سے فائدہ اٹھا کر کتابوں کی فہرست بنانے کا سلسلہ دوبارہ جاری کیا لائبریری کے لیے کچھ جگہوں پر بات ہوئی تھی گزشتہ دنوں وہاں لیٹر بھیجنا تھا وہ کام کیا ، اگر وہاں سے مثبت جواب مل گیا تو یہ بڑی کامیابی ہو گی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top