کون ہے جو محفل میں آیا - 83

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ بہتر نظام کی ضرورت واقعی ہے مگر اس وقت لائبریری پراجیکٹ کو فعال کرنے کی ضرورت شاید زیادہ ہے۔ پھر بہتر نظام کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے اور ساتھ یہ بھی کہ کس طرح لائبریری ٹیم کے تمام لوگ ایسے نئے نظام پر مانوس ہو سکیں۔ خیر یہ کچھ حد تک میڈیم سے لانگ ٹرم کا کام ہے۔

درست زیک بھائی ، موجودہ شکل میں لائبریری پراجیکٹ کو فعال رکھنے میں توانائی اور وقت بیشتر مینویلی مراحل طے کرنے میں صرف ہو رہے ہیں اور مطلوبہ نتائج سست روی کا شکار ہیں ۔ اگر آئندہ کئی سال تک بہتر نظام کی تشکیل ممکن نہ ہو تو موجودہ شکل میں ہی کام جاری رکھنا پڑے گا (تاہم اسے بہتر شکل دی جا سکتی ہے۔) لیکن پھر اس طرح بہتر نظام کی جانب پیش قدمی تاخیر کا شکار رہے گی ۔ علاوہ ازیں اراکین ایک انداز میں فعالیت کے عادی ہونے کے بعد نئے سرے سے محنت کرنے سے ہچکچائیں شاید ۔
اس بارے میں کیا رائے ہے ، میرا خیال یہ رہا ہے کہ اس وقت اور توانائی کو بہتر نظام کی تشکیل میں صرف کر لیا جائے دستیاب اراکین جو سنجیدگی سے لائبریری کے لیے وقت نکال سکتے ہوں وہ اس نظام کی تشکیل میں شریک ہوں اور دیگر اراکین موجودہ شکل میں مختلف عنوانات پر کام جاری رکھیں ۔ جیسے جیسے بہتر نظام کی جانب پیش قدمی ہو رفتہ رفتہ دیگرتمام لائبریری اراکین اس میں انوالو ہوتے جائیں ؟ اس سے یہ فائدہ ہو سکتا ہے کہ اراکین ایک جانب مانوس ہوتے جائیں گے اور ساتھ ہی یہ فرق بھی واضح رہے گا کہ کسی مقصد کے حصول کے لیے محنت کرنا اہم ہے ۔ بغیر محنت کچھ حاصل ہوجانے کو فارگرانٹڈ لے لیا جاتا ہے جبکہ محنت کر کے حاصل کیا جائے تو صحیح معنوں میں قدر رہتی ہے اور اس عمل کے تسلسل اور حفاظت کا خیال اور کوشش بھی جاری رہتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top