کون ہے جو محفل میں آیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
محب علوی نے کہا:
بلٹ پروف سے گولیاں رکتی ہیں مگر حجاب کی باتیں تو ہتھوڑے ہیں جو سر پر برستے ہیں۔

یاہو کی بجائے کہیں آہ ہو تو نہیں کہنا تھا :shock:


محب آپ کو لوگوں کو پرکھنا بھی نہیں آتا،اتنے بڑے ہوگئے ہیں،میں معصوم سی بے ضرر :oops: قدیر یہ محب شائد ڈر گئے ہیں ان کی باتوں میں نہ آنا آپ۔ :p
 

اجنبی

محفلین
حجاب : اچھا ، ویسے کل میں نے آپ کے متعلق ایک بات کہی تھی ، شاید آپ نے پڑھی نہیں اب تک ، اسی لیے نرم لہجے میں گفتگو کی ہے :lol:
 

حجاب

محفلین
قدیر شائد آپ اُس بات کا ذکر کر رہے ہیں جو آپ نے شگفتہ کو لکھی تھی،اگر صحیح کہا میں‌ نے تو بات آپ کی اُس وقت بری لگتی جب شگفتہ مجھے سنائیں کھری کھری :p
ویسے حیرت ہے کہ حضرات بھی بی جمالو کا کردار ادا کرتے ہیں :p
 

اجنبی

محفلین
آہا اب مزا آیا ۔
محترمہ! حضرات کیسے بی جمالو کا کردار ادا کرسکتے ہیں؟ یہ تو بہت مشکل کردار ہے اور دوسری بات یہ کہ بی جمالو کا کردار تو صنفِ نازک کے نام کاپی رائیٹ ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے اور میں ہمیشہ حقائق بیان کرتا ہوں ، میرے اس بیان کی تصدیق محب کی ایک حالیہ پوسٹ سے ہو سکتی ہے ۔ :lol:
 

حجاب

محفلین
اچھا جی بی جمالو نہ سہی ،چچا چھکّن سہی ،وہ بھی تو یہی کیا کرتے تھے آپ کی طرح ۔ :p ویسے سوچ لیں اور یاد بھی رکھیں اگر کبھی آپ نے حقیقت بیان کرنے میں غلطی کی تو :twisted:
 

اجنبی

محفلین
محترمہ بات کچھ بنی نہیں :roll:
ویسے چچا چھکن بیچارے کنفیوز ہوا کرتے تھے اور کیا کرتے تھے ۔ بی جمالو والا کام نہیں کرتے تھے ۔ دوبارہ آٹھویں کلاس میں داخلہ لیجیے ۔
اور میں کبھی غلط بیانی کر ہی نہیں سکتا ۔ کسی سے بھی پوچھ لیجیے ۔
 

حجاب

محفلین
تو یہ کس نے کہا آپ سے کہ میں نے بات بنائی ہے ،ویسے مشورہ اچھا ہے آپکا آٹھویں میں داخلے کا،سوچوں گی۔ :roll:
دراصل آپ سے نئی نئی بات ہوئی ہے نا تو ذرا لحاظ بھی کوئی چیز ہے :oops:
 

اجنبی

محفلین
یہ خوب کہی آپ نے ۔ اگر آپ کی مجھ سے پہلی بار بات ہو رہی ے تو میری بھی تو آپ سے پہلی بار بات ہو رہی ہے ۔ کیا میں کوئی لحاظ کر رہا ہوں ۔ آپ بے دریغ کہیے جو بھی کہنا ہے ۔ کل سے میں نے کئی ایسے افراد کے چودہ سے زائد طبق روشن کیے ہیں جن سے پہلے کبھی بات نہیں ہوئی ۔
ہم لگی لپٹی نہیں رکھتے ، آپ بھی نہ رکھیے 8)
 

حجاب

محفلین
آپ لگی لپٹی نہیں رکھتے آپ کے میسیجز پڑھے ہیں میں نے،مگر میں رکھتی ہوں آپ میں اور مجھ میں فرق ہے۔
 

حجاب

محفلین
خواتین حسِ مزاح سے عاری نہیں ہوتیں ،آپ کی سوچ غلط ہے،مگر یہ دیکھنا ضروری ہے کہ بات کہاں ہو رہی ہے اور کس سے۔
 

اجنبی

محفلین
حجاب نے کہا:
خواتین حسِ مزاح سے عاری نہیں ہوتیں ،آپ کی سوچ غلط ہے،مگر یہ دیکھنا ضروری ہے کہ بات کہاں ہو رہی ہے اور کس سے۔
لگتا ہے آج پھڈا ہو کر رہے گا :roll: اگر آپ کو میری گفتگو کا انداز برا لگے تو میرا اردو بلاگ پڑھیے ۔ انشاءاللہ افاقہ ہوگا ۔
 

حجاب

محفلین
آپ کو میں نے بالکل نہیں لکھا یہ کہ مجھے آپ کا انداز برا لگ رہا ہے۔میرا آج لڑنے کا موڈ نہیں ہے پھر لڑیں گے آج عزت افزائی کا موڈ ہے مگر آپ ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top