کوچہء ملنگاں

فاتح

لائبریرین
ملنگ آج بھی ساری رات ٹن ہی رہے ہیں ۔۔۔ ۔ اب صبح ہونے کو ہے۔۔۔ آذانوں کی آوازیں چہار سو گونج رہی ہیں ۔۔۔ تو ایسے میں ۔۔۔ ۔۔۔

آؤ اک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں
ساری رات جاگا کریں لیکن خیال رہے کہ اذانیں شروع ہونے سے پہلے سو جائیں۔۔۔ کیوں کہ اذان سن کے نماز پڑھنا لازم ہو جائے گا۔
 

محمد امین

لائبریرین
یہ دیکھیں نظر آیا؟

DSC_0296.jpg
 

محمد امین

لائبریرین
یہ ملنگوں کے ملنگ ہیں۔۔۔ انہیں ہار پھول وغیرہ کی پرواہ نہیں ہوتی۔۔۔ انہیں تو بس سند باز جہازی بننا ہوتا ہے۔۔۔یہ الگ بات کہ یہ نہ پانی میں ہوتے ہیں نہ فضا میں۔۔ بلکہ یہ خشکی کے جہاز ہیں، جیسے کہ اونٹ ریگستان کا جہاز کہلاتا ہے۔۔۔ یہ اسی لیے ملنگوں کے ملنگ ہیں کہ نمود و نمائش سے دور بھاگتے ہیں۔ اپنی واہ واہ کی بھی فکر نہیں۔۔۔ کون آرہا ہے کون جا رہا ہے، کون دھتکار رہا ہے کون ٹھوکروں سے تواضع کر رہا ہے۔۔۔ کسی نے پیسے یا کھانا دے دیا تو دے دیا ورنہ سڑکوں کی جالیاں توڑ کر، گٹر کے ڈھکن میں سے سریے نکال کر دھویں یا انجکشن کا انتظام کرتے ہیں۔۔۔ بیچارے بڑے موذی مرض میں مبتلا ہوتے ہیں، دن میں کئی کئی بار انجکشن لینا پڑتا ہے۔۔۔ ایک قصہ تو ہمارے ایک دوست نے آنکھوں دیکھا سنایا کہ ایک ملنگوں کے ملنگ صاحب کو کچھ نہ ملا تو انہوں نے کہیں سے پتنگ اڑانے والا بہت ہی نفیس قسم کا مانجھا لیا اور اسٹریٹ لائٹ کا کھمبا لگے کاٹنے۔۔ایک مہینے میں گرا ڈالا۔۔۔ پھر قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے، انہوں نے اسے آہستہ آہستی ٹکڑوں میں تقسیم کر کے دوا دارو کا انتظام کیا۔۔۔ ہم نے کہا اللہ کے بندے اگر اتنی محنت حق حلال کی روزی میں کر لیتا تو آج "دوا دارو" کا کاروبار نہ کر رہا ہوتا۔۔؟ مگر صاحب اس نے بھی تو کھمبے پر محنت کر کے اپنی روزی حلال کر ہی لی۔۔۔
 
Top