کوچۂ آلکساں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہار بیگم اپنے زمانے کی بہت اچھی ایکڑیس تھیں ۔۔۔
کل ہم نے بہار بیگم اور شبنم کا کوئی انٹرویو دیکھا یو ٹیوب پر۔ تو اسی لئے بہار سے وہی بہار بیگم یاد رہیں۔ کبھی دل کرتا ہے کہ ان کے زمانے کی کوئی مووی دیکھیں لیکن تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے پوری توجہ دینا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شہزادی بھی ٹھیک ہی ہے
یعنی کہ آپ ذمداری سے بھاگتی ہیں
پہلے تو اپنی ذمہ داری ٹھیک کریں بھائی۔
لگتا ہے کہ قسم کھا رکھی ہے آپ نے غلط املا لکھنے کی۔

نہ بالکل ذمہ داریوں سے گھبرانے والے نہیں ہم لیکن ہماری اب کی ذمہ داریاں اور طرح کی ہیں۔ اور ملکہ کی ذمہ داریاں کچھ اور ہوتی ہیں۔
 
آپ کی بات سے ایک بات یاد آگئی
اُس نے کہا تھا کہ بادشاہ کہیں بھی چلا جائے وہ بادشاہ ہی ہوتا ہے
اگر بادشاہ کو جنگل میں بھی چھوڑ دیا جائے تو وہ وہاں پر بھی سلطنت قائم کرلیتا ہے
اگر آپ میں ملکہ کی خوبیاں ہونگی تو آپ ملکہ ضرور بن جائیں گی
 
آخری تدوین:

سیما علی

قدیر بھیا کو یہاں لے جائیں؀

عدنانی املا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کی بات سے ایک بات یاد آگئی
اُس نے کہا تھا کہ بادشاہ کہیں بھی چلا جائے وہ بادشاہ ہی ہوتا ہے
اگر بادشاہ کو جنگل میں بھی چھوڑ دیا جائے تو وہ وہاں پر بھی سلطنت قائم کرلیتا ہے
اگر آپ میں ملکہ کی خوبیاں ہونگی تو آپ ملکہ ضرور بن جائیں گی
اچھا۔۔۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
اور آج تو گھاس کٹ ہی گئی قدیر بھائی۔
اب پوچھئیے کہ وہ کیسے؟
 
سیما علی

لائبریرین
اگلے تین برس کاہلی اور سستی کی معراج پر رہے۔۔۔ اور فقط ڈیڑھ صفحے کا اضافہ ہو سکا۔ ہم کاہلاین محفل کو اس انوکھی وضع کی سستی اور کاہلی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
آپ اور کاہلی اللّہ ایسی کاہلی سب کو عطا کرے کیا کیا شاہکار تخلیق کرتے ہیں ؀
کچھ کھویا ہوا ہے جو کسی کو نہیں ملتا
پھرتے ہیں پریشاں قد و قامت مرے آگے

جب سے یہ کھلا مجھ پہ کہ میں ہوں نہیں کچھ
تب سے نہ جہنم ہے نہ جنت مرے آگے
 
Top