آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

شاہد شاہنواز

لائبریرین
زبیر مرزا یہ دھاگہ تو ماشاءاللہ پہلے سے ہی اتنا خوبصورت سجا سجایا ہے کہ اب مزید کی ضرورت ہی نہ تھی ، بس مجھے افسوس ہے کہ محفل کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر مقدور بھر شرکت نہ ہوسکی
جہاں تک تمہاری حسِ مزاح کا تعلق ہے تو وہ ہر وقت کھی کھی کرنے والی نہیں بلکہ بہت لطیف ، شائستہ اور سلجھے ہوئے انداز میں ایسی ذو معنی بات کہنا جس میں بناوٹ اور تصنع نہ ہو بلکہ بہت برجستہ انداز میں اپنی بات کو برملا بیان کرنا ۔۔۔ ۔۔ یہ ہے زبیر بھیا کی حسِ مزاح ۔ چاہے کسی سے بھی پوچھ لو :)
مجھ سے پوچھا تو کوئی جواب نہیں ملے گا۔۔۔ میں ان کے دھاگے پڑھنے کے بعد ہی آپ کوکوئی تسلی بخش جواب دے سکوں گا۔۔۔ آپ کے زبیر بھیا کی حس مزاح کا پڑھ کر اچھا لگا کہ اس دنیا میں، میں اکیلا نہیں ہوں۔۔۔ ورنہ تو آئینہ دیکھ دیکھ کر وقت برباد کرتا رہتا۔۔۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
فی الحال ان کا سائن نظر آیا ہے:
یہ جو ہم لوگ ہیں احساس میں جلتے ہوئے لوگ
ہم زمیں زاد نہ ہوتے تو ستارے ہوتے ۔۔
صاحب! یہ تو میرا بھی پسندیدہ شعر ہے۔۔ لیکن احساس میں جلتے ہوئے اور ڈوبے ہوئے کا فرق ہے۔۔۔ یعنی میں اسے احساس میں ڈوبے ہوئے ہی پڑھتا رہا ہوں اس سے قبل۔۔۔ کہاں؟ فی الحال یاد نہیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟​
دو محفلین جو بہت عرصے سے غیر فعال ہیں اور سعود بھائی سے بالمشافہ ملاقات ہو چکی ہے۔​
فون پر بہت سے اراکین محفل سے ملاقات ہو چکی ہے جن میں ظفری بھائی، فاروق سرور صاحب، ساجد بھائی، زین، فہیم، م م مغل، محمد امین، شاکر القادری صاحب، شاکر (دوست) بھائی، خرم شہزاد، یوسف-2 بھائی، پپو بھائی اور مزید کچھ اراکین اردو محفل جن کے نام لکھنے مناسب نہیں سمجھتا۔​

مزید کچھ اراکینِ محفل جن سے فون پر بات ہو چکی ہے ان میں طالوت (ظہیر بھائی)، عسکری (عمران) اور نایاب بھائی بھی شامل ہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟​

امین اور فہیم سے :) ویسے فون اور اسکائپ پر سعود ، تعبیر، مقدس ، قرۃالعین اعوان ، امید اور محبت ، چھوٹا غالب ، فرحت کیانی سے ہوچکی ہے ۔

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟​


کسی سے بھی نہیں

1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے​


یہ تینوں تو بہت اچھی طبیعت کے مالک ہیں ، ڈر کی کیا بات ہے


3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟​


جو بھی ہوں اگر گھر آئیں تو بریانی ہی سرِ فہرست ہوگی ، کسی ایک رکن کی تخصیص نہیں ہے


4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟​


الف عین انکل ، @سیدشہزاد ناصر بھائی اور سید زبیر بھائی

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟​


نیرنگ خیال ۔ انیس الرحمن ۔ زبیر مرزا

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟​


نیلم ۔ محسن وقار علی محمد اسامہ سَرسَری
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟​

اپنے پیارے بیٹے @محمدامین کے کہنے پر محفل میں شمولیت اختیار کی

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟​


کوئی وقت مقرر نہیں ہے جب زیادہ وقت فراغت کا ہو تو زیادہ وقت لگ جاتا ہے اور جب کم وقت ہو تو جلدی لاگ آف ہوجاتا ہے ، اب تو کافی کم ہوگیا ہے ۔

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟​


پسندیدہ کلام اور گپ شپ کا

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا؟​

السلام علیکم مہ جبین آنٹی ۔ پہلے تو بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اتنے دنوں بعد محفل پر آنے کا وقت نکالا۔ ہم سب آپ کو بہت مِس کرتے ہیں۔ اس لئے جلدی جلدی آیا کریں پلیز۔ :)
آپ کی محبت اور بڑا پن ہے کہ آپ ہمیشہ بہت حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ :)
بس اس آخری والے جواب میں تیسرا نام بالکل سوٹ نہیں کر رہا :noxxx:۔ :wasntme:
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم مہ جبین آنٹی ۔ پہلے تو بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اتنے دنوں بعد محفل پر آنے کا وقت نکالا۔ ہم سب آپ کو بہت مِس کرتے ہیں۔ اس لئے جلدی جلدی آیا کریں پلیز۔ :)
آپ کی محبت اور بڑا پن ہے کہ آپ ہمیشہ بہت حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ :)
بس اس آخری والے جواب میں تیسرا نام بالکل سوٹ نہیں کر رہا :noxxx:۔ :wasntme:

وعلیکم السلام فرحت چندا
شکریہ تم کو نہیں ، مجھے ادا کرنا چاہئے کہ تم نے نہ صرف یاد رکھا بلکہ خصوصی طور سے مجھے کال کرکے واپس آنے کا کہا ، مجھے ایسی بے لوث محبتیں یہاں واپس لے آئی ہیں جب کہ میں نے اپنا بوریا بستر ہمیشہ کے لئے ہی گول کرنے کا سوچ لیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جلدی جلدی آنے کا وعدہ تو نہیں کرسکتی لیکن کبھی کبھی آنے کی کوشش کروں گی ان شاءاللہ
محفل میرے لئے ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے ، یہاں آکر سب ہی سے کچھ نہ کچھ سیکھا لیکن جن تین لوگوں کے نام میں نے لکھے ہیں ان سے تو بہت کچھ سیکھا ہے اس لئے سچ بیان کرنے میں مجھے کوئی عار نہیں اور میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ یہ تینوں اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں ماشاءاللہ
سدا خوش رہو چندا فرحت کیانی
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام فرحت چندا
شکریہ تم کو نہیں ، مجھے ادا کرنا چاہئے کہ تم نے نہ صرف یاد رکھا بلکہ خصوصی طور سے مجھے کال کرکے واپس آنے کا کہا ، مجھے ایسی بے لوث محبتیں یہاں واپس لے آئی ہیں جب کہ میں نے اپنا بوریا بستر ہمیشہ کے لئے ہی گول کرنے کا سوچ لیا تھا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جلدی جلدی آنے کا وعدہ تو نہیں کرسکتی لیکن کبھی کبھی آنے کی کوشش کروں گی ان شاءاللہ
محفل میرے لئے ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے ، یہاں آکر سب ہی سے کچھ نہ کچھ سیکھا لیکن جن تین لوگوں کے نام میں نے لکھے ہیں ان سے تو بہت کچھ سیکھا ہے اس لئے سچ بیان کرنے میں مجھے کوئی عار نہیں اور میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ یہ تینوں اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں ماشاءاللہ
سدا خوش رہو چندا فرحت کیانی
اور جو آپ کو کال نہیں کر پائیں آنی؟ :)
 

مہ جبین

محفلین
اور جو آپ کو کال نہیں کر پائیں آنی؟ :)

ارے چندا میں تم کو خود کال کر لوں گی ۔۔۔۔۔ تم بس اشارہ تو کرو:)
اس محفل میں میرا انٹرویو شروع کرکے مجھے یہاں کے لوگوں سے متعارف کرنے کا سہرا تو عائشہ عزیز اور ناعمہ عزیز کے ہی سر ہے ، تو اس لحاظ سے تم دونوں میری محسنِ محفل ہو :bighug:
اور یہاں سب سے پہلے میں نے عائشہ کو ہی چندا کہا تھا تو چندا بیٹیوں میں سرِفہرست اس پیاری سی گڑیا کا نام ہے :redheart:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے چندا میں تم کو خود کال کر لوں گی ۔۔۔ ۔۔ تم بس اشارہ تو کرو:)
اس محفل میں میرا انٹرویو شروع کرکے مجھے یہاں کے لوگوں سے متعارف کرنے کا سہرا تو عائشہ عزیز اور ناعمہ عزیز کے ہی سر ہے ، تو اس لحاظ سے تم دونوں میری محسنِ محفل ہو :bighug:
اور یہاں سب سے پہلے میں نے عائشہ کو ہی چندا کہا تھا تو چندا بیٹیوں میں سرَ فہرست اس پیاری سی گڑیا کا نام ہے :redheart:
آنی بس مجھے رونا آ رہا ہے
 

مہ جبین

محفلین
اور سرپرست اعلی اپنی سیٹ چھوڑ کر مجھے بنایا جا رہا تھا۔۔۔ اب تو سند بھی آگئی۔۔۔ میڈم صاحبہ :rollingonthefloor:

اس سند کو وہ والی سند نہ سمجھا جائے جو اکثر اراکینِ اسمبلی نے پیش کرکے ہمارے ووٹوں کی توہین کی ہے :cowboy:
یہ بالکل اصلی سند ہے :happy:
 
Top