وعلیكم السلام
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
کسی سے بھی نہیں
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1
- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
ان حضرا ت سے واقفیت ہی نہیں تو ڈر کیسا؟
ویسے چند نامعلوم افراد سے ڈر لگتا ہے
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
کسی ایک کے لیئے۔۔۔۔ عتیق منہاس کے لیئے چائے بناؤں گا ۔۔۔کچن میں یہی ایک کام مہارت سے انجام دے سکتا ہوں
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
سبھی ایک سے بڑھ کے ایک ہیں۔۔۔چچا الف عین کا انتخاب زیادہ پسند کرتا ہوں
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محفل میں کبھی زیادہ وقت نہیں دے پایا۔۔۔ معذرت خواہ ہوں
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
تمام محفلین سے واقفیت نہیں کسی ایک کے حق میں بولنا دیگر احباب سے زیادتی ہوگی
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
ستمبر 2012 سے شریک محفل ہوں۔۔۔ پسندیدہ کلام میں سے بہت کچھ چرانے میں مصروف عمل تھا کہ۔۔۔ "کمپوٹر" نے پکڑ لیا۔۔۔ "بھاگتے چور کی لنگوٹی سہی" مجھے اندراج کرنا پڑا اور پھر گزرتے وقت کےساتھ اندازہ ہوا کے یہ چوریاں بہت مفید ثابت ہو رہی ہے
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
بس اتنا ہی وقت صرف کرتا ہوں کہ پسندیدہ کلام میں "تازہ مال" پڑھتے ہی چرا لیتا ہوں
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
بزم سخن-پسندیدہ کلام
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
سبھی سے کچھ نا کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ انتہائی نالائق ہوں کہ کبھی غور نہیں کیا نہ ہی اپنے محسنین کو یاد رکھنے کی زحمت کی۔