السلام علیکم
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
جواب: کسی سے بھی نہیں۔ البتہ فون پر محمد علم اللہ اِصلاحی صاحب سے۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
جواب : کسی سے بھی نہیں، سبھی محبت سے پیش آتے ہیں۔
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
یہ تینوں تو محفل کی رونق ہیں۔
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
جواب: مجھے کھانا بنانا نہیں آتا۔ البتہ یا تو نصف بہتر سے کہہ کر بنوا دیں گے یا پھر ہوٹل سے منگوا دیں گے۔ اور کیا یہ تو آنے والے اور کھانے والے کی پسند اور ذوق پر منحصر ہے۔
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
بلا تخصیص سبھی اساتذہ کرام کا،
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
محمد یعقوب صاحب ،بھلکڑ،علامہ سرسری صاحب
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
محمد یعقوب صاحب، نایاب، سید شہزاد ناصر
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
جواب:کب یہ تو آپ ہمارے کوئف نامے سے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ کسی کے بتانے سے نہیں، گوگل مہاراج کے آشرواد سے اس کوچے میں آ نکلے اور پھر یہیں کے ہو رہے
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
جواب: یہ تو ایسا سوال ہے کہ آپ اپنے گھر میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں۔اب بتائیے بھلا اس کا ہم کیا جواب دیں۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکشن کون سا ہے ؟
جواب: ہمیں تو سارے ہی سیکشن اچھے لگتے ہیں۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
جواب: یہ ہر بات میں تین کی تخصیص کا کیا تک ہے؟کیا سوال نامہ مرتب کرنے والے تثلیث زدہ ہیں؟
خدا کرے ایسا نہ ہو کیوں کہ
"ہم موحد ہیں ہمارا کیش ہے ترکِ رسوم "
تثلیث سے ہمارا دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں۔
ہم نے تو
"کلمۃ الحکمۃ ضالۃ المؤمن فحیث وجدھا فھو احق بھا"
یعنی علم وحکمت کی باتیں ایمان والوں کی گم شدہ میراث ہیں،
پس وہ جہاں کہیں پائیں وہی اس کے سب سے زیادہ حقدار ہیں ۔"
کے مصداق ہر کسی سے کچھ نہ کچھ سیکھا ضرور ہے چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی عمر کے ہوں چاہے کتنے ہی بزرگ اور عمر رسیدہ ہوں۔
لو جان بیچ کر بھی گرعلم و ہنر ملے
جس سے ملے، جس قدر ملے، جہاں ملے