السلام علیکم
وعلیکم السلام
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
محمد صدیق یعنی dbxgraphics صاحب سے دبئی میں ایک مرتبہ ملنے کا اتفاق ہوا ہے (کمپیوٹر کا ایک مسئلہ حل کروانے کے سلسلے میں) اور فون پر ایک مرتبہ نایاب جی سے بات ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ روحانی بابا سے سکائپ اور فیس بک پر چیٹنگ ہوتی رہی ہے۔
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
تصویر تو صرف ابن سعید صاحب کی دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے، وہ تو ڈراؤنے نہیں لگے بالکل ۔۔۔البتہ نبیل صاحب اور شمشاد صاحب کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتے۔ امید کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات بھی ڈراؤنے ہرگزنہیں ہونگے۔
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
کسی کیلئے بھی نہیں کیونکہ مجھے کھانے بنانا بالکل نہیں آتا۔ البتہ افغان کباب ریسٹورنٹ کا رخ کیا جاسکتا ہے ، یا پھر لٹل ہٹ۔(سبھی مھفلین کیلئے)
4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
کافی مشکل سوال ہے۔۔ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پایا۔
5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
قیصرانی صاحب، فاتح صاحب۔۔۔اور تیسرے نمبر پر ہیں یوسف-2 صاحب (خصوصاّ جب وہ کچھ سنجیدہ بھی لکھنے کی کوشش کر رہے ہوں)
6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
بلاشبہ حسان خان، الشفاء اور نیلم صاحبہ۔۔۔یہ سب تو مفید اور معلوماتی تھے۔۔لیکن اردو محفل کو واقعی ایک محفل بنانے والے دھاگے صرف ایک صاحب اور ایک صاحبہ شروع کرتے ہیں اور انکا نام ہے زبیر مرزا اور تعبیر
7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
نیٹ پر آوارہ گردی کا نتیجہ۔۔۔ثابت ہوا کہ آوارہ گردی بھی ایک مثبت چیز ہے۔
8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
جب بھی کمپیوٹر پر ہوتا ہوں تو اکثر محفل کا پیج بھی کھلا ہوتا ہے۔۔گاہک، موت اور محفل پر لاگ ان ہونے کا کچھ پتہ نہیں، کسی وقت بھی ممکن ہے۔
9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
حالاتِ حاضرہ جس میں آج کی خبر، ہمارا معاشرہ، اسلام اور عصرِ حاضر اور آپکے کالم شامل ہیں، اور اسکے بعد شعروسخن و موسیقی۔
10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
کافی لوگ ہیں۔۔۔اور انکی تعداد تین سے کہیں زیادہ ہے۔ @خلیل الرحمٰن صاحب کے مراسلے بھی بہت پسند آتے ہیں