مہدی نقوی حجاز
محفلین
السلام علیکم
علیک السلام1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
ٹیگ کرنے کی کھکھیڑ ہم نہیں اٹھائیں گے۔ بس یوں ہی سن لیجے:مغزل
میر انیس
محمداحمد
مزمل شیخ بسمل
عمار خان
حسان خان
فہیم
امین
انیس الرحمٰن
شعیب صفدر
فہاد
ارتضیٰ آسی
(اور بھی اگر ہیں تو فی الحال حافظہ قد نہیں دے رہا)
2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟
1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
اماں چھوڑو بھی اب!
3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
توبہ کرو میاں۔ ہمیں قہوہ بنانے کے علاوہ قطعا کچھ نہیں آتا۔4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
بھئی سبھی اہلِ ذوق ہیں۔ تین ناموں کے مخمصے میں کہاں پھنساتے ہو؟! خیر حسان خان نیلم اور شاہ صاحب کے ذوق کا انکار کوئی نہیں کر سکتا۔5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
پھر وہی تین۔ بھائی میرے یوں تو شمشاد صاحب کی حس مزاح حدوں کو چھوتی ہوئی ہے لیکن محمداحمد اور عینی شاہ بھی کم از کم ہمارے سامنے آتے ہی بہت ہنس مکھ ہو جاتے ہیں!6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
میرا خیال بہت ناقص ہے اس لیے جواب آپ کو نہیں ملے گا!7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
پچھلے سال انہیں ایام میں یعنی 22 جون کو۔ گوگل کا شکریہ ادا کیا جا سکتا ہے۔ اور مٹھائی کھلانی ہے تو غریب خانے پر بھی حاضری دینے پر کوئی روک ٹوک نہیں!8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
صبح جو داخلہ لیتے ہیں تو داخل ہے رہتے ہیں۔ وقتا فوقتا چلتا رہتا ہے آنا جانا۔ کوئی 5 سے 6 گھنٹے شاید۔9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
چائے خانہ۔ بھئی چائے سگرٹ کے بعد ہماری سب سے پسندیدہ چیز جو ہے!10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
لاحول۔ اب اپنی شاگردی پہلے قبول کرنی پڑے گی۔ لیکن خیر ہے۔ یہ بھی سہی۔ اعجاز عبید صاحب تو ویسے ہی استاد ہیں لیکن یعقوب آسی صاحب اور فارقلیط بھی گرچہ کم گو ہیں لیکن گنجینہِ علم!