کھوپرے کا لڈو

ملائکہ

محفلین
ارے جیلس کیوں ہونا!!!!!جب سب لوگ(علاوہ ٹیکس) تعریف کر جو رہے ہیں!!!!!!تو بندہ خود کیوں میاں مٹھو بنے!!!!!:p
میں پوچھ یہ رہا تھا کہ مکھن بغیر کوئی حل ہے کیا اس کا!!!!!o_O
بھئی وہ میں نے کہہ دیا تھا جو محسوس کیا اپنی تعریف نہیں کی تھی۔۔۔

اچھا اچھا یہ کب پوچھا ہے۔۔۔ مکھن کی جگہ آئل بھی ڈال سکتے ہیں ۔۔ بہت کم بھی ڈال سکتے ہیں کوئی مسئلہ تھوڑی ہے۔۔۔۔۔۔:) پر مکھن کا فلیور بڑا اچھا آتا ہے۔۔۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
بھئی وہ میں نے کہہ دیا تھا جو محسوس کیا اپنی تعریف نہیں کی تھی۔۔۔

اچھا اچھا یہ کب پوچھا ہے۔۔۔ مکھن کی جگہ آئل بھی ڈال سکتے ہیں ۔۔ بہت کم بھی ڈال سکتے ہیں کوئی مسئلہ تھوڑی ہے۔۔۔ ۔۔۔ :) پر مکھن کا فلیور بڑا اچھا آتا ہے۔۔۔
نہیں نہیں !!!!! تعریف کب کی تھی!!!!:grin:
واہ اپیا !!!!!
ارے آئل کو تو سونگھنا بھی نہیں!!!!!اس سے اچھا تو مکھن ہی ڈال لو۔۔۔۔۔۔۔ میں عید پہ اگر کہیں گھر اکیلا ملا تو جلاؤں گا یہ سامان!!!!!!:p
 

ملائکہ

محفلین
ابھی تک ملا نہیں مجھے یہ تحفہ :)

ویسے بہت ہی زبردست
ترکیب اور دیکھنے دونوں سے ہی بہت زیادہ یمی لگ رہے ہیں یہ لڈو :)
اہو فہیم بھائی آپ بھی کتنے خیالی پلاؤ بناتے ہیں:LOL: جسکو دینا تھا اسے مل بھی چکا۔۔۔:p

بہت شکریہ۔۔۔ اب آپ یہ کب کریں گے ٹرائی یہ بتائیں ذرا۔۔۔:)
 

ملائکہ

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ومغفرتہ۔۔۔
ہماری اتنی مجال کہاں کہ ہم آپ کو بنائیں۔ جب کہ ہمیں پہلے سے پتہ ہے کہ آپ کو بنانے والے کائنات کے سارے بنانے والوں میں سب سے اعلی ترین بنانے والا (خالق) ہے۔ اگر آپ اپنی والدہ سے اپنے لیے نفیس سننا چاہتی ہیں تو دل لگا کر ان کی خدمت کیجیے۔وہ دن دور نہیں جب وہ آپ کو نفیس کہنے لگیں گی۔ ان شاء اللہ ۔ تعجب نہیں وہ آُ کا نام بدل کر نفیسہ رکھ دیں۔
نہیں نہیں مجھے اپنا نام بڑا پسند ہے نفیسہ وغیرہ نہیں رکھوانا ۔۔۔۔ میرا اور امی کا مذاق چلتا رہتا ہے نا اب میں بھی امی کو تنگ نہیں کروں گی تو کون کرے گا:p:chill:
 

ملائکہ

محفلین
جی جی بالکل بنوائے جا سکتے ہیں ۔۔۔ :)
لیکن وہ کھوپرا لڈو کی بجائے خیالی لڈو کہلائیں گے ۔
خیالی جتنی مرضی ڈشیں اُن سے بنوا لیں بہت عمدہ بناتی ہیں :)
نکمے بچوں کو باتھ روم میں بند کردیا جاتا ہے:heehee: عینی مینی کو بھی نا کردیں:devil:
 

ملائکہ

محفلین
بھئی بہت خوب :) مزے دار لگ رہے ہیں اتنی بڑی فوٹوز دیکھ کر منہ سے بہتی رال کو بڑی مشکل سے روکا ؛)
میں اس کو کچھ ایسے بھی بناتی ہوں دودھ کی بالائی ، چینی اور تازہ پسا کھوپرا ہم وزن لے کر پکا لیں اور جما دیں ۔ مگر آپ کے یہ کلر فل لڈو دیکھنے میں بھی بڑا لطف دے رہے ہیں :)
بہت شکریہ بہنا۔۔۔۔
بلائی مطلب وہ جو دودھ کو ابالنے کے بعد اس پر جم جاتی ہے ملائی سی یا کریم جو ملتی ہے بازار میں۔۔۔؟؟؟
 

ملائکہ

محفلین
نہیں نہیں !!!!! تعریف کب کی تھی!!!!:grin:
واہ اپیا !!!!!
ارے آئل کو تو سونگھنا بھی نہیں!!!!!اس سے اچھا تو مکھن ہی ڈال لو۔۔۔ ۔۔۔ ۔ میں عید پہ اگر کہیں گھر اکیلا ملا تو جلاؤں گا یہ سامان!!!!!!:p
2 ٹیبل اسپون ڈال لو۔۔۔ چاہو تو مکھن چاہو تو آئل چاہو تو گھی۔۔۔۔
 
کھوپرے کے لڈو۔۔۔

اجزاء:
4 کپ۔۔۔ ۔فریش پسا ہوا کھوپرا۔
آدھاکپ ۔۔۔ چینی
50 گرام۔۔۔ بغیرنمک کا مکھن۔
1 یا 2 عدد۔۔۔ الائچی
2 کپ--- دودھ ۔۔
سجاوٹ کے لئے کھوپرا اورکلرفل ڈوٹز۔۔۔
ترکیب:
پہلے مکھن ڈالیں اسے ہلکا سا گرم کر کے الائچی پھرکھوپرہ ڈال کر اتنا پکائیں کہ کھوپرا پیلا نہ ہوجائے سفید ہی رہے پھر دودھ اور چینی ڈال کر پکاتے جائیں یہاں تک کہ دودھ خشک ہوجائے۔۔پھر ٹھنڈا کر کے بالز بنا کر کھوپرے اورکلر فل ڈوٹ سے کوور کردیں۔۔۔
DSC01474_zps608bdcbb.jpg


پکاتے ہوئے۔۔۔

DSC01475_zps6afa2526.jpg


میرا کپ

DSC01478_zps9dd9c60a.jpg


پکنے کے بعد ٹھنڈا کرلیں۔۔

DSC01484_zpsd714b3ff.jpg


کلرفل ڈوٹ۔۔

DSC01485_zpsab1538f8.jpg


کھوپرا اور کلرفل ڈوٹ مکس کردیں پلیٹ میں۔۔۔

DSC01487_zps6e94795f.jpg


ٹھنڈا ہونے کے بعد گول بنا لیں۔۔۔

DSC01488_zpsa289cc85.jpg


رول کریں۔۔۔

DSC01490_zpsd51f0559.jpg


تیار ہیں۔۔۔

DSC01491_zps46b8ae84.jpg


بٹر پیپر رکھ کر بوکس میں رکھیں۔۔۔

DSC01494_zps234d56f5.jpg


جو بچ گیا وہ رکھ لیں۔۔۔

DSC01496_zps1389f265.jpg



سجا لیں اور تحفہ تیار

DSC01500_zps5336ac75.jpg


کچھ گھر والوں کے لئے بھی۔۔۔


نوٹ: میں چینی کی مقدار ہر چیز میں کم ہی رکھتی ہوں اگر کوئی تیز میٹھا کھاتا ہو تو چینی کی مقدار زیادہ کرلیں۔۔۔
زبردست :)
دیکھنے میں ہی اتنے اچھے لگ رہے ہیں تو یقیناََ بہت مزے کے ہوں گے :)
میں بھی ٹرائی کروں گا
 

گل بانو

محفلین
بہت شکریہ بہنا۔۔۔ ۔
بلائی مطلب وہ جو دودھ کو ابالنے کے بعد اس پر جم جاتی ہے ملائی سی یا کریم جو ملتی ہے بازار میں۔۔۔ ؟؟؟
دودھ کی اصلی بالائ ہی بہتر ہوتی ہے ایک دن میں اتنی بالائی نہ ہو تو روز تھوڑی تھوڑی جمع کر سکتی ہیں ، میں نے کبھی کریم استعمال نہیں کی اس لیئے کچھ کہا نہیں جا سکتا ویسے ٹرائ کر لینے میں حرج بھی نہیں ۔
 

فہیم

لائبریرین
اہو فہیم بھائی آپ بھی کتنے خیالی پلاؤ بناتے ہیں:LOL: جسکو دینا تھا اسے مل بھی چکا۔۔۔ :p

بہت شکریہ۔۔۔ اب آپ یہ کب کریں گے ٹرائی یہ بتائیں ذرا۔۔۔ :)

خیالی پلاؤ سے یاد آیا کہ ہم نے کب سے سوچا ہوا کہ کابلی پلاؤ بنائیں گے لیکن ابھی تک عمل نہیں ہو پایا :)
اب دیکھیں اس کا نمبر کب آتا ہے :)
 
Top